2 کرنتھیوں Chapter 4

انگریزی میں

Read 2 کرنتھیوں Chapter 4 Online

Read 2 کرنتھیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 کرنتھیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 کرنتھیوں 4

باب 4

1. پَس جب ہم پر اَیسا رحم ہُؤا کہ ہمیں یہ خِدمت مِلی تو ہم ہِمّت نہِیں ہارتے۔

2. بلکہ ہم نے شرم کی پوشِیدہ باتوں کو ترک کر دِیا اور مکّاری کی چال نہِیں چلتے۔ نہ خُدا کے کلام میں آمیزِش کرتے ہیں بلکہ حق ظاہِر کر کے خُدا کے رُوبرُو ہر ایک آدمِی کے دِل میں اپنی نیکی بِٹھاتے ہیں۔

3. اور اگر ہماری خُوشخَبری پر پردہ پڑا ہے تو ہلاک ہونے والوں ہی کے واسطے پڑا ہے۔

4. یعنی اُن بے اِیمانوں کے واسطے جِن کی عقلوں کو اِس جہان کے خُدا نے اَندھا کر دِیا ہے تاکہ مسِیح جو خُدا کی صُورت ہے اُس کے جلال کی خُوشخَبری کی روشنی اُن پر نہ پڑے۔

5. کِیُونکہ ہم اپنی نہِیں بلکہ مسِیح یِسُوع کی منادی کرتے ہیں کہ وہ خُداوند ہے اور اپنے حق میں یہ کہتے ہیں کہ یِسُوع کی خاطِر تُمہارے غُلام ہیں۔

6. اِس لِئے کہ خُدا ہی ہے جِس نے فرمایا کہ تارِیکی میں سے نُور چمکے اور وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ خُدا کے جلال کی پہچان کا نُور یِسُوع مسِیح کے چہرہ سے جلوہ گر ہو۔

7. لیکِن ہمارے پاس یہ خزانہ مٹّی کے برتنوں میں رکھّا ہے تاکہ یہ حدّ سے زِیادہ قُدرت ہماری طرف سے نہِیں بلکہ خُدا کی طرف سے معلُوم ہو۔

8. ہم ہر طرف سے مُصِیبت تو اُٹھاتے ہیں لیکِن لاچار نہِیں ہوتے۔ حَیران تو ہوتے ہیں مگر نہ اُمِید نہِیں ہوتے۔

9. ستائے تو جاتے ہیں مگر اکیلے نہِیں چھوڑے جاتے۔ گِرائے تو جاتے ہیں لیکِن ہلاک نہِیں ہوتے۔

10. ہم ہر وقت اپنے بَدَن میں یِسُوع کی مَوت لِئے پھِرتے ہیں تاکہ یِسُوع کی زِندگی بھی ہمارے بَدَن میں ظاہِر ہو۔

11. کِیُونکہ ہم جِیتے جی یِسُوع کی خاطِر ہمیشہ مَوت کے حوالہ کِئے جاتے ہیں تاکہ یِسُوع کی زِندگی بھی ہمارے فانی جِسم میں ظاہِر ہو۔

12. پَس مَوت تو ہم میں اثر کرتی ہے اور زِندگی تُم میں۔

13. اور چُونکہ ہم میں وُہی اِیمان کی رُوح ہے جِس کی بابت لِکھا ہے کہ مَیں اِیمان لایا اور اِسی لِئے بولا۔ پَس ہم بھی اِیمان لائے اور اِسی لِئے بولتے ہیں۔

14. کِیُونکہ ہم جانتے ہیں کہ جِس نے خُداوند یِسُوع کو جِلایا وہ ہم کو بھی یِسُوع کے ساتھ شامِل جان کر جِلائے گا اور تُمہارے ساتھ اپنے سامنے حاضِر کرے گا۔

15. اِس لِئے کہ سب چِیزیں تُمہارے واسطے ہیں تاکہ بہُت سے لوگوں کے سبب سے فضل زِیادہ ہوکر خُدا کے جلال کے لِئے شُکرگُذاری بھی بڑھائے۔

16. اِس لِئے ہم ہِمّت نہِیں ہارتے بلکہ گو ہماری ظاہِری اِنسانِیّت زائِل ہوتی جاتی ہے پھِر بھی ہماری باطِنی اِنسانِیّت روز بروز نئی ہوتی جاتی ہے۔

17. کِیُونکہ ہماری دم بھر کی ہلکی سی مُصِیبت ہمارے لِئے ازحدّ بھاری اور ابدی جلال پَیدا کرتی جاتی ہے۔

18. جِس حال میں کہ ہم دیکھی ہُوئی چِیزوں پر نہِیں بلکہ اندیکھی چِیزوں پر نظر کرتے ہیں کِیُونکہ دیکھی ہُوئی چِیزیں چند روزہ ہیں مگر اندیکھی چِیزیں ابدی ہیں۔

About 2 کرنتھیوں Chapter 4

Read 2 کرنتھیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 کرنتھیوں
Chapter: 4
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 کرنتھیوں Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 کرنتھیوں Chapter 4?

2 کرنتھیوں Chapter 4 is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 کرنتھیوں Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 کرنتھیوں

  1. 2 کرنتھیوں Chapter 11
  2. 2 کرنتھیوں Chapter 10
  3. 2 کرنتھیوں Chapter 12
  4. 2 کرنتھیوں Chapter 9
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 3
  6. 2 کرنتھیوں Chapter 1
  7. 2 کرنتھیوں Chapter 13

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. 1 کرنتھیوں Chapter 2
  2. متی Chapter 5
  3. 2 کرنتھیوں Chapter 7
  4. اعمال Chapter 1
  5. مکاشفہ Chapter 13
  6. متی Chapter 2
  7. رومیوں Chapter 8

Related Chapters & Readings

  1. زبور Chapter 63
  2. زبور Chapter 124
  3. 2 تیمتھیس Chapter 2
  4. لوقا Chapter 13
  5. یسعیاہ Chapter 13
  6. یوحنا Chapter 2
  7. زبور Chapter 54
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *