Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 1 Online
Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تھسلنیکیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
2 تھسلنیکیوں 1
باب 1
1. پَولُس اور سِلوانُس اور تِیمُتھِیُس کی طرف سے تھِسّلُنیکِیوں کی کلِیسیا کے نام جو ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح میں ہے۔
2. فضل اور اِطمینان خُدا باپ اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں حاصِل ہوتا رہے۔
3. اَے بھائِیوں! تُمہارے بارے میں ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے اور یہ اِس لِئے مُناسِب ہے کہ تُمہارا اِیمان بہُت بڑھتا جاتا ہے اور تُم سب کی محبّت آپس میں زِیادہ ہوتی جاتی ہے۔
4. یہاں تک کہ ہم آپ خُدا کی کلِیسیاؤں میں تُم پر فخر کرتے ہیں کہ جِتنے ظُلم اور مُصِیبتیں تُم اُٹھاتے ہو اُن سب میں تُمہارا صبر اور اِیمان ظاہِر ہوتا ہے۔
5. یہ خُدا کی سَچّی عدالت کا صاف نِشان ہے تاکہ تُم خُدا کی بادشاہی کے لائِق ٹھہرو جِس کے لِئے تُم دُکھ بھی اُٹھاتے ہو۔
6. کِیُونکہ خُدا کے نزدِیک یہ اِنصاف ہے کہ بدلے میں تُم پر مُصِیبت لانے والوں کو مُصِیبت۔
7. اور تُم مُصِیبت اُٹھانے والوں کو ہمارے ساتھ آرام دے جب خُداوند یِسُوع اپنے قوی فرِشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہِر ہوگا۔
8. اور جو خُدا کو نہِیں پہچانتے اور ہمارے خُداوند یِسُوع کی خُوشخَبری کو نہِیں مانتے اُن سے بدلہ لے گا۔
9. وہ خُداوند کے چہرہ اور اُس کی قُدرت کے جلال سے دُور ہوکر ابدی ہلاکت کی سزا پائیں گے۔
10. یہ اُس دِن ہوگا جب کہ وہ اپنے مُقدّسوں میں جلال پانے اور سب اِیمان لانے والوں کے سبب سے تعّجُب کا باعِث ہونے کے لِئے آئے گا کِیُونکہ تُم ہماری گواہی پر اِیمان لائے۔
11. اِسی واسطے ہم تُمہارے لِئے ہر وقت دُعا بھی کرتے رہتے ہیں کہ ہمارا خُدا تُمہیں اِس بُلاوے کے لائِق جانے اور نیکی کی ہر ایک خواہِش اور اِیمان کے ہر ایک کام کو قُدرت سے پُورا کرے۔
12. تاکہ ہمارے خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کے فضل کے مُوافِق ہمارے خُداوند یِسُوع کا نام تُم میں جلال پائے اور تُم اُس میں۔
About 2 تھسلنیکیوں Chapter 1
Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 2 تھسلنیکیوں
Chapter: 1
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تھسلنیکیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 2 تھسلنیکیوں Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 2 تھسلنیکیوں Chapter 1?
2 تھسلنیکیوں Chapter 1 is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 2 تھسلنیکیوں Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 2 تھسلنیکیوں
Explore More from نیا عہدنامہ
- فلپیوں Chapter 2
- 1 کرنتھیوں Chapter 16
- متی Chapter 25
- مکاشفہ Chapter 22
- اعمال Chapter 20
- 1 کرنتھیوں Chapter 14
- کلسیوں Chapter 3