Read 2 کرنتھیوں Chapter 10 Online
Read 2 کرنتھیوں Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 کرنتھیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
2 کرنتھیوں 10
باب 10
1. مَیں پَولُس جو تُمہارے رُوبرُو عاجِز اور پِیٹھ پِچھے تُم پر دِلیر ہُوں مسِیح کا حِلم اور نرمی یاد دِلا کر خُود تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں۔
2. بلکہ مِنّت کرتا ہُوں کہ مُجھے حاضِر ہوکر اُس بےباکی کے ساتھ دِلیر نہ ہونا پڑے جِس سے مَیں بعض لوگوں پر دِلیر ہونے کا قصد رکھتا ہُوں جو ہمیں یُوں سَمَجھتے ہیں کہ ہم جِسم کے مُطابِق زِندگی گُذارتے ہیں۔
3. کِیُونکہ ہم اگرچہ جِسم میں زِندگی گُذارتے ہیں مگر جِسم کے طَور پر لڑتے نہِیں۔
4. اِس لِئے کہ ہماری لڑائی کے ہتھیار جِسمانی نہِیں بلکہ خُدا کے نزدِیک قلعوں کو ڈھا دینے کے قابِل ہیں۔
5. چُنانچہ ہم تصّوُرات اور ہر ایک اُونچی چِیز کو جو خُدا کی پہچان کے برخِلاف سر اُٹھائے ہُوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قَید کر کے مسِیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔
6. اور ہم تیّار ہیں کہ جب تُمہاری فرمانبرداری پُوری ہو تو ہر طرح کی نافرمانی کا بدلہ لیں۔
7. تُم اُن چِیزوں پر نظر کرتے ہو جو آنکھوں کے سامنے ہیں۔ اگر کِسی کو اپنے آپ پر یہ بھروسا ہے کہ وہ مسِیح کا ہے تو اپنے دِل میں یہ بھی سوچ لے کہ جَیسے وہ مسِیح کا ہے وَیسے ہی ہم بھی ہیں۔
8. کِیُونکہ اگر مَیں اِس اِختیّار پر کُچھ زِیادہ فخر بھی کرُوں جو خُداوند نے تُمہارے بنانے کے لِئے دِیا ہے نہ کہ بِگاڑنے کے لِئے تو مَیں شرمِندہ نہ ہُوں گا۔
9. یہ مَیں اِس لِئے کہتا ہُوں کہ خطوں کے ذرِیعہ سے تُم کو ڈرانے والا نہ ٹھہرُوں۔
10. کِیُونکہ کہتے ہیں کہ اُس کے خط تو البتّہ مُؤثّر اور زبردست ہیں لیکِن جب خُود مَوجُود ہوتا ہے تو کمزور سا معلُوم ہوتا ہے اور اُس کی تقرِیر لچر ہے۔
11. پَس اَیسا کہنے والا سَمَجھ رکھّے کہ جَیسا پِیٹھ پِیچھے خطوں میں ہمارا کلام ہے وَیسا ہی مَوجُودگی کے وقت ہمارا کام بھی ہوگا۔
12. کِیُونکہ ہماری یہ جُرأت نہِیں کہ اپنے آپ کو اُن چند شَخصوں میں شُمار کریں یا اُن سے کُچھ نِسبت دیں جو اپنی نیک نامی جتاتے ہیں لیکِن وہ خُود اپنے آپ کو آپس میں وزن کر کے اور اپنے آپ کو ایک دُوسرے سے نِسبت دے کر نادان ٹھہرتے ہیں۔
13. لیکِن ہم اندازہ سے زِیادہ فخر نہ کریں گے بلکہ اُسی علاقہ کے اندازہ کے مُوافِق جو خُدا نے ہمارے لِئے مُقرّر کِیا ہے۔ جِس میں تُم بھی آگئے ہو۔
14. کِیُونکہ ہم اپنے آپ کو حدّ سے زِیادہ نہِیں بڑھاتے جَیسے کے تُم تک نہ پہُنچنے کی صُورت میں ہوتا بلکہ ہم مسِیح کی خُوشخَبری دیتے ہُوئے تُم تک پہُنچ گئے تھے۔
15. اور ہم اندازہ سے زِیادہ یعنی اَوروں کی محنتوں پر فخر نہِیں کرتے لیکِن اُمِیدوار ہیں کہ جب تُمہارے اِیمان میں ترقّی ہو تو ہم تُمہارے سبب سے اپنے علاقہ کے مُوافِق اَور بھی بڑھیں۔
16. تاکہ تُمہاری سَرحَد سے پرے خُوشخَبری پہُنچا دیں نہ کہ غَیر کے علاقہ میں بنی بنائی چِیزوں پر فخر کریں۔
17. غرض جو فخر کرے وہ خُداوند پر فخر کرے۔
18. کِیُونکہ جو اپنی نیک نامی جتاتا ہے وہ مقبُول نہِیں بلکہ جِس کو خُداوند نیک نام ٹھہراتا ہے وُہی مقبُول ہے۔
About 2 کرنتھیوں Chapter 10
Read 2 کرنتھیوں Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 2 کرنتھیوں
Chapter: 10
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 2 کرنتھیوں Chapter 10 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 2 کرنتھیوں Chapter 10?
2 کرنتھیوں Chapter 10 is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 2 کرنتھیوں Chapter 10 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 2 کرنتھیوں
- 2 کرنتھیوں Chapter 12
- 2 کرنتھیوں Chapter 11
- 2 کرنتھیوں Chapter 1
- 2 کرنتھیوں Chapter 13
- 2 کرنتھیوں Chapter 9
- 2 کرنتھیوں Chapter 6
- 2 کرنتھیوں Chapter 3
Explore More from نیا عہدنامہ
- متی Chapter 9
- متی Chapter 26
- لوقا Chapter 13
- 2 کرنتھیوں Chapter 13
- مرقس Chapter 4
- لوقا Chapter 19
- اعمال Chapter 27