Read 2 کرنتھیوں Chapter 9 Online
Read 2 کرنتھیوں Chapter 9 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 کرنتھیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
2 کرنتھیوں 9
باب 9
1. جو خِدمت مُقدّسوں کے واسطے کی جاتی ہے اُس کی بابت مُجھے تُم کو لِکھا فُضُول ہے۔
2. کِیُونکہ مَیں تُمہارا شَوق جانتا ہُوں جِس کے سبب سے مکِدُنیہ کے لوگوں کے آگے تُم پر فخر کرتا ہُوں کہ اخَیہ کے لوگ پِچھلے سال سے تیّار ہیں اور تُمہاری سرگرمی نے اکثر لوگوں کو اُبھارا۔
3. لیکِن مَیں نے بھائِیوں کو اِس لِئے بھیجا کہ ہم جو فخر اِس بارے میں تُم پر کرتے ہیں وہ بے اصل نہ ٹھہرے بلکہ تُم میرے کہنے کے مُوافِق تیّار رہو۔
4. اَیسا نہ ہو کہ اگر مکِدُنیہ کے لوگ میرے ساتھ آئیں اور تُم کو تیّار نہ پائیں تو ہم (یہ نہِیں کہتے کہ تُم) اُس بھروسے کے سبب سے شرمِندہ ہوں۔
5. اِس لِئے مَیں نے بھائِیوں سے یہ دَرخواست کرنا ضرُور سَمَجھا کہ وہ پہلے سے تُمہارے پاس جا کر تُمہاری مَوعُودہ بخشِش کو پیشتر سے تیّار کر رکھّیں تاکہ وہ بخشِش کی طرح تیّار رہے نہ کہ زبردستی کے طَور پر۔
6. لیکِن بات یہ ہے کہ جو تھوڑا بوتا ہے وہ تھوڑا کاٹے گا اور جو بہُت بوتا ہے وہ بہُت کاٹے گا۔
7. جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے۔ نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کِیُونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے۔
8. اور خُدا تُم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کر سکتا ہے تاکہ تُم کو ہمیشہ ہر چِیز کافی طَور پر مِلا کرے اور ہر نیک کام کے لِئے تُمہارے پاس بہُت کُچھ مَوجُود رہا کرے۔
9. چُنانچہ لِکھا ہے کہ اُس نے بِکھیرا ہے۔ اُس نے کنگالوں کو دِیا ہے۔ اُس کی راستبازی ابد تک باقی رہے گی۔
10. پَس جو بونے والے کے لِئے بِیج اور کھانے والے کے لِئے روٹی بہم پہُنچاتا ہے وُہی تُمہارے لِئے بِیج بہم پہُنچائے گا اور اُس میں ترقّی دے گا اور تُمہاری راستبازی کے پھَلوں کو بڑھائے گا۔
11. اور تُم ہر چِیز کو اِفراط سے پاکر سب طرح کی سخاوت کرو گے جو ہمارے وسِیلہ سے خُدا کی شُکرگُذاری کا باعِث ہوتی ہے۔
12. کِیُونکہ اِس خِدمت کے انجام دینے سے نہ صِرف مُقدّسوں کی اِحتیاجیں رفع ہوتی ہیں بلکہ بہُت لوگوں کی طرف سے خُدا کی بڑی شُکرگُذاری ہوتی ہے۔
13. اِس لِئے کہ جو نِیّت اِس خِدمت سے ثابِت ہُوئی اُس کے سبب سے وہ خُدا کی تمجِید کرتے ہیں کہ تُم مسِیح کی خُوشخَبری کا اِقرار کر کے اُس پر تابِعداری سے عمل کرتے ہو اور اُن کی اور سب لوگوں کی مدد کرنے میں سخاوت کرتے ہو۔
14. اور وہ تُمہارے لِئے دُعا کرتے ہیں اور تُمہارے مُشتاق ہیں اِس لِئے کہ تُم پر خُدا کا بڑا ہی فضل ہے۔
15. شُکر خُدا کا اُس کی اُس بخشِش پر جو بِیان سے باہِر ہے۔
About 2 کرنتھیوں Chapter 9
Read 2 کرنتھیوں Chapter 9 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 2 کرنتھیوں
Chapter: 9
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 2 کرنتھیوں Chapter 9 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 2 کرنتھیوں Chapter 9?
2 کرنتھیوں Chapter 9 is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 2 کرنتھیوں Chapter 9 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 2 کرنتھیوں
- 2 کرنتھیوں Chapter 11
- 2 کرنتھیوں Chapter 10
- 2 کرنتھیوں Chapter 12
- 2 کرنتھیوں Chapter 1
- 2 کرنتھیوں Chapter 13
- 2 کرنتھیوں Chapter 6
- 2 کرنتھیوں Chapter 3
Explore More from نیا عہدنامہ
- مرقس Chapter 10
- گلتیوں Chapter 1
- اعمال Chapter 10
- متی Chapter 12
- رومیوں Chapter 13
- گلتیوں Chapter 3
- لوقا Chapter 19