Read 2 کرنتھیوں Chapter 2 Online
Read 2 کرنتھیوں Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 کرنتھیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
2 کرنتھیوں 2
باب 2
1. مَیں نے اپنے دِل میں یہ قصد کِیا تھا کہ پھِر تُمہارے پاس غمگِین ہو کر نہ آؤں۔
2. کِیُونکہ اگر مَیں تُم کو غمگِین کرُوں تو مُجھے کَون خُوش کرے گا۔ سِوا اُس کے جو میرے سبب سے غمگِین ہُؤا؟
3. اور مَیں نے تُم کو وُہی بات لِکھی تھی تاکہ اَیسا نہ ہو کہ مُجھے آ کر جِن سے خُوش ہونا چاہئے تھا مَیں اُن کے سبب سے غمگِین ہُوں کِیُونکہ مُجھے تُم سب پر اِس بات کا بھروسا ہے کہ جو میری خُوشی ہے وُہی تُم سب کی ہے۔
4. کِیُونکہ مَیں نے بڑی مُصِیبت اور دِلگیری کی حالت میں بہُت سے آنسُو بہا بہا کر تُم کو لِکھا تھا لیکِن اِس واسطے نہِیں کہ تُم کو غم ہو بلکہ اِس واسطے کہ تُم اُس بڑی محبّت کو معلُوم کرو جو مُجھے تُم سے ہے۔
5. اور اگر کوئی شَخص غم کا باعِث ہُؤا ہے تو میرے ہی غم کا نہِیں بلکہ (تاکہ اُس پر زِیادہ سختی نہ کرُوں) کِسی قدر تُم سب کے غم کا باعِث ہُؤا۔
6. یہی سزا جو اُس نے اکثروں کی طرف سے پائی اَیسے شَخص کے واسطے کافی ہے۔
7. پَس برعکس اِس کے یہی بہُتر ہے کہ اُس کا قُصُور مُعاف کرو اور تسلّی دو تاکہ وہ غم کی کثرت سے تباہ نہ ہو۔
8. اِس لِئے مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اُس کے بارے میں محبّت کا فتویٰ دو۔
9. کِیُونکہ مَیں نے اِس واسطے بھی لِکھا تھا کہ تُمہیں آزما لُوں کہ سب باتوں میں فرمانبردار ہو یا نہِیں۔
10. جِسے تُم کُچھ مُعاف کرتے ہو اُسے مَیں بھی مُعاف کرتا ہُوں کِیُونکہ جو کُچھ مَیں نے مُعاف کِیا اگر کِیا تو مسِیح کا قائِم مقام ہوکر تُمہاری خاطِر مُعاف کِیا۔
11. تاکہ شَیطان کا ہم پر داؤ نہ چلے کِیُونکہ ہم اُس کے حِیلوں سے ناواقِف نہِیں۔
12. اور جب مَیں مسِیح کی خُوشخَبری دینے کو تروآس میں آیا اور خُداوند میں میرے لِئے دروازہ کھُل گیا۔
13. تو میری رُوح کو آرام نہ مِلا اِس لِئے کہ مَیں نے اپنے بھائِی طِطُس کو نہ پایا۔ پَس اُن سے رُخصت ہوکر مکِدُنیہ کو چلا گیا۔
14. مگر خُدا کا شُکر ہے جو مسِیح میں ہم کو ہمیشہ اسِیروں کی طرح گشت کراتا ہے اور اپنے عِلم کی خُوشبُو ہمارے وسِیلہ سے ہر جگہ پھِیلاتا ہے۔
15. کِیُونکہ ہم خُدا کے نزدِیک نِجات پانے والوں اور ہلاک ہونے والوں دونوں کے لِئے مسِیح کی خُوشبُو ہیں۔
16. بعض کے واسطے تو مرنے کے لِئے مَوت کی بُو اور بعض کے واسطے جِینے کے لِئے زِندگی کی بُو ہیں اور کَون اِن باتوں کے لائِق ہے؟
17. کِیُونکہ ہم اُن بہُت لوگوں کی مانِند نہِیں جو خُدا کے کلام میں آمیزِش کرتے ہیں بلکہ دِل کی صفائی سے اور خُدا کی طرف سے خُدا کو حاضِر جان کر مسِیح میں بولتے ہیں۔
About 2 کرنتھیوں Chapter 2
Read 2 کرنتھیوں Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 2 کرنتھیوں
Chapter: 2
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 2 کرنتھیوں Chapter 2 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 2 کرنتھیوں Chapter 2?
2 کرنتھیوں Chapter 2 is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 2 کرنتھیوں Chapter 2 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 2 کرنتھیوں
- 2 کرنتھیوں Chapter 12
- 2 کرنتھیوں Chapter 11
- 2 کرنتھیوں Chapter 10
- 2 کرنتھیوں Chapter 9
- 2 کرنتھیوں Chapter 4
- 2 کرنتھیوں Chapter 3
- 2 کرنتھیوں Chapter 1
Explore More from نیا عہدنامہ
- 1 تیمتھیس Chapter 5
- 1 پطرس Chapter 2
- 1 تھسلنیکیوں Chapter 5
- ططس Chapter 3
- یوحنا Chapter 16
- مکاشفہ Chapter 13
- 1 کرنتھیوں Chapter 7