2 کرنتھیوں Chapter 13

انگریزی میں

Read 2 کرنتھیوں Chapter 13 Online

Read 2 کرنتھیوں Chapter 13 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 کرنتھیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 کرنتھیوں 13

باب 13

1. یہ تِیسری بار مَیں تُمہارے پاس آتا ہُوں۔ دو یا تِین گواہوں کی زبان سے ہر ایک بات ثابِت ہو جائے گی۔

2. جَیسے مَیں نے جب دُوسری دفعہ حاضِر تھا تو پہلے سے کہہ دِیا تھا وَیسے ہی اَب غَیرحاضری میں بھی اُن لوگوں سے جِنہوں نے پیشتر گُناہ کِئے ہیں اور اَور سب لوگوں سے پہلے سے کہے دیتا ہُوں کہ اگر پھِر آؤں گا تو درگُذر نہ کرُوں گا۔

3. کِیُونکہ تُم اِس کی دلِیل چاہتے ہو کہ مسِیح مُجھ میں بولتا ہے اور وہ تُمہارے واسطے کمزور نہِیں بلکہ تُم میں زورآور ہے۔

4. ہاں وہ کمزوری کے سبب سے مصلُوب ہُؤا لیکِن خُدا کی قُدرت کے سبب سے زِندہ ہے اور ہم بھی اُس میں کمزور تو ہیں مگر اُس کے ساتھ خُدا کی اُس قُدرت کے سبب سے زِندہ ہوں گے جو تُمہارے واسطے ہے۔

5. تُم اپنے آپ کو آزماؤ کہ اِیمان پر ہو یا نہِیں۔ اپنے آپ کو جانچو۔ کیا تُم اپنی بابت یہ نہِیں جانتے کہ یِسُوع مسِیح تُم میں ہے؟ ورنہ تُم نامقبُول ہو۔

6. لیکِن مَیں اُمِید کرتا ہُوں کہ تُم معلُوم کر لو گے کہ ہم تو نامقبُول نہِیں۔

7. اور ہم خُدا سے دُعا کرتے ہیں کہ تُم کُچھ بدی نہ کرو۔ نہ اِس واسطے کہ ہم مقبُول معلُوم ہوں بلکہ اِس واسطے کہ تُم نیکی کرو چاہے ہم نامقبُول ہی ٹھہریں۔

8. کِیُونکہ ہم حق کے برخِلاف کُچھ نہِیں کرسکتے مگر صِرف حق کے لِئے کرسکتے ہیں۔

9. جب ہم کمزور ہیں اور تُم زورآور ہو تو ہم خُوش ہیں اور یہ دُعا بھی کرتے ہیں کہ تُم کامِل بنو۔

10. اِس لِئے مَیں غَیرحاضری میں یہ باتیں لِکھتا ہُوں تاکہ حاضِر ہوکر مُجھے اُس اِختیّار کے مُوافِق سختی نہ کرنا پڑے جو خُداوند نے مُجھے بنانے کے لِئے دِیا ہے نہ کہ بِگاڑنے کے لِئے۔

11. غرض اَے بھائِیو! خُوش رہو۔ کامِل بنو۔ خاطِر جمع رکھّو۔ یکدِل رہو۔ میل مِلاپ رکھّو تو خُدا محبّت اور میل مِلاپ کا چشمہ تُمہارے ساتھ ہوگا۔

12. آپس میں پاک بوسہ لے کر سَلام کرو۔

13. سب مُقدّس لوگ تُم کو سَلام کہتے ہیں۔

14. خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل اور خُدا کی محبت اور رُوحُ القدُس کی شِراکت تُم سب کے ساتھ ہوتی رہے۔

About 2 کرنتھیوں Chapter 13

Read 2 کرنتھیوں Chapter 13 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 کرنتھیوں
Chapter: 13
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 کرنتھیوں Chapter 13 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 کرنتھیوں Chapter 13?

2 کرنتھیوں Chapter 13 is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 کرنتھیوں Chapter 13 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 کرنتھیوں

  1. 2 کرنتھیوں Chapter 11
  2. 2 کرنتھیوں Chapter 12
  3. 2 کرنتھیوں Chapter 10
  4. 2 کرنتھیوں Chapter 1
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 9
  6. 2 کرنتھیوں Chapter 6
  7. 2 کرنتھیوں Chapter 3

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. مرقس Chapter 1
  2. یوحنا Chapter 12
  3. مرقس Chapter 12
  4. 2 کرنتھیوں Chapter 7
  5. یوحنا Chapter 18
  6. عبرانیوں Chapter 9
  7. متی Chapter 4

Related Chapters & Readings

  1. یسعیاہ Chapter 19
  2. زبور Chapter 22
  3. متی Chapter 13
  4. ایوب Chapter 36
  5. متی Chapter 6
  6. اعمال Chapter 28
  7. خروج Chapter 2
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *