2 کرنتھیوں Chapter 12

انگریزی میں

Read 2 کرنتھیوں Chapter 12 Online

Read 2 کرنتھیوں Chapter 12 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 کرنتھیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 کرنتھیوں 12

باب 12

1. مُجھے فخر کرنا ضرُور ہُؤا اگرچہ مُفِید نہِیں۔ پَس جو رویا اور مُکاشفے خُداوند کی طرف سے عِنایت ہُوئے اُن کا مَیں ذِکر کرتا ہُوں۔

2. مَیں مسِیح میں ایک شَخص کو جانتا ہُوں۔ چَودہ برس ہُوئے کہ وہ یکایک تِیسرے آسمان تک اُٹھا لِیا گیا۔ نہ مُجھے یہ معلُوم کہ بَدَن سمیت نہ یہ معلُوم کہ بغَیر بَدَن کے۔ یہ خُدا کو معلُوم ہے۔

3. اور مَیں یہ بھی جانتا ہُوں کہ اُس شَخص نے (بدن سمیت یا بغَیر بَدَن کے یہ مُجھے معلُوم نہِیں۔ خُدا کو معلُوم ہے۔)

4. یکایک فِردَوس میں پہُنچ کر اَیسی باتیں سُنِیں جو کہنے کو نہِیں اور جِن کا کہنا آدمِی کو روا نہِیں۔

5. مَیں اَیسے شَخص پر تو فخر کرُوں گا لیکِن اپنے آپ پر سِوا اپنی کمزورِیوں کے فخر نہ کرُوں گا۔

6. اور اگر فخر کرنا چاہُوں بھی تو بےوُقُوف نہ ٹھہرُوں گا۔ اِس لِئے کہ سَچ بولُوں گا مگر تَو بھی باز رہتا ہُوں تاکہ کوئی مُجھے اُس سے زِیادہ نہ سَمَجھے جَیسا مُجھے دیکھتا ہے یا مُجھ سے سُنتا ہے۔

7. اور مُکاشفوں کی زِیادتی کے باعِث میرے پھُول جانے کے اندیشہ سے میرے جِسم میں کانٹا چُبھویا گیا یعنی شَیطان کا قاصِد تاکہ میرے مُکّے مارے اور مَیں پھُول نہ جاؤں۔

8. اِس کے بارے میں مَیں نے تِین بار خُداوند سے اِلتماس کِیا کہ یہ مُجھ سے دُور ہو جائے۔

9. مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لِئے کافی ہے کِیُونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پَس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔

10. اِس لِئے مَیں مسِیح کی خاطِر کمزوری میں۔ بےعِزّتی میں۔ اِحتیاج میں۔ ستائے جانے میں۔ تنگی میں خُوش ہُوں کِیُونکہ جب مَیں کمزور ہوتا ہُوں اُسی وقت زورآور ہوتا ہُوں۔

11. مَیں بےوُقُوف تو بنا مگر تُم ہی نے مُجھے مجبُور کِیا کِیُونکہ تُم کو میری تعرِیف کرنا چاہِئے تھا اِس لِئے کہ مَیں اُن افضل رَسُولوں سے کِسی بات میں کم نہِیں اگرچہ کُچھ نہِیں ہُوں۔

12. رَسُول ہونے کی علامتیں کمال صبر کے ساتھ نِشانوں اور عجییب کاموں اور مُعجزوں کے وسِیلہ سے تُمہارے درمِیان ظاہِر ہُوئِیں۔

13. تُم کَون سی بات میں اَور کلِیسیاؤں سے کم ٹھہرے بجُز اِس کے کہ مَیں نے تُم پر بوجھ نہ ڈالا؟ میری یہ بے اِنصافی مُعاف کرو۔

14. دیکھو یہ تِیسری بار مَیں تُمہارے پاس آنے کے لِئے تیّار ہُوں اور تُم پر بوجھ نہ ڈالوں گا۔ اِس لِئے کہ مَیں تُمہارے مال کا نہِیں بلکہ تُمہارا ہی خواہاں ہُوں کِیُونکہ لڑکوں کو ماں باپ کے لِئے جمع کرنا نہِیں چاہِئے بلکہ ماں باپ کو لڑکوں کے لِئے۔

15. اور مَیں تُمہاری رُوحوں کے واسطے بہُت خُوشی سے خرچ کرُوں گا بلکہ خُود بھی خرچ ہو جاؤں گا۔ اگر مَیں تُم سے زِیادہ محبّت رکھُّوں تو کیا تُم مُجھ سے کم محبّت رکھّو گے؟

16. لیکِن مُمکِن ہے کہ مَیں نے خُود تُم پر بوجھ نہ ڈالا ہو مگر مکّار جو ہُؤا اِس لِئے تُم کو فریب دے کر پھنسا لِیا ہو۔

17. بھلا جِنہِیں مَیں نے تُمہارے پاس بھیجا کیا اُن میں سے کِسی کی معرفت دغا کے طَور پر تُم سے کُچھ لے لِیا؟

18. مَیں نے طِطُس کو سَمَجھا کر اُس کے ساتھ اُس بھائِی کو بھیجا۔ پَس کیا طِطُس نے تُم سے دغا کے طَور پر کُچھ لِیا؟ کیا ہم دونوں کا چال چلن ایک ہی رُوح کی ہِدایت کے مُطابِق نہ تھا؟ کیا ہم ایک ہی نقشِ قدم پر نہ چلے؟

19. تُم ابھی تک یہی سَمَجھتے ہوگے کہ ہم تُمہارے سامنے عُذر کر رہے ہیں۔ ہم تو خُدا کو حاضِر جان کر مسِیح میں بولتے ہیں اور اَے پیارو! یہ سب کُچھ تُمہاری ترقّی کے لِئے ہے۔

20. کِیُونکہ مَیں ڈرتا ہُوں کہِیں اَیسا نہ ہو کہ مَیں آ کر جَیسا تُمہیں چاہتا ہُوں وَیسا نہ پاؤں اور مُجھے بھی جَیسا تُم نہِیں چاہتے وَیسا ہی پاؤ کہ تُم میں جھگڑا۔ حسد۔ غُصّہ۔ تفرقے۔ بدگوئیاں۔ غِیبتیں۔ شیخی اور فساد ہوں۔

21. اور پھِر مَیں جب آؤں تو میرا خُدا مُجھے تُمہارے سامنے عاجِز کرے اور مُجھے بہُتوں کے لِئے افسوس کرنا پڑے جِنہوں نے پیشتر گُناہ کِئے ہیں اور اُس ناپاکی اور حرامکاری اور شہوت پرستی سے جو اُن سے سرزد ہُوئی تَوبہ نہِیں کی۔

About 2 کرنتھیوں Chapter 12

Read 2 کرنتھیوں Chapter 12 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 کرنتھیوں
Chapter: 12
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 کرنتھیوں Chapter 12 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 کرنتھیوں Chapter 12?

2 کرنتھیوں Chapter 12 is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 کرنتھیوں Chapter 12 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 کرنتھیوں

  1. 2 کرنتھیوں Chapter 11
  2. 2 کرنتھیوں Chapter 10
  3. 2 کرنتھیوں Chapter 9
  4. 2 کرنتھیوں Chapter 3
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 1
  6. 2 کرنتھیوں Chapter 13
  7. 2 کرنتھیوں Chapter 8

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. 1 پطرس Chapter 2
  2. یوحنا Chapter 18
  3. مرقس Chapter 6
  4. 1 تیمتھیس Chapter 2
  5. رومیوں Chapter 13
  6. اعمال Chapter 6
  7. کلسیوں Chapter 3

Related Chapters & Readings

  1. 1 سلاطین Chapter 16
  2. پیدایش Chapter 4
  3. مکاشفہ Chapter 2
  4. زبور Chapter 94
  5. گنتی Chapter 17
  6. 1 کرنتھیوں Chapter 16
  7. یعقوب Chapter 1
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *