2 کرنتھیوں Chapter 7

انگریزی میں

Read 2 کرنتھیوں Chapter 7 Online

Read 2 کرنتھیوں Chapter 7 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 کرنتھیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 کرنتھیوں 7

باب 7

1. پَس اَے عزِیزو! چُونکہ ہم سے اَیسے وعدے کِئے گئے آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جِسمانی اور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں اور خُدا کے خَوف کے ساتھ پاکِیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔

2. ہم کو اپنے دِل میں جگہ دو۔ ہم نے کِسی سے بے اِنصافی نہِیں کی۔ کِسی کو نہِیں بِگاڑا۔ کِسی سے دغا نہِیں کی۔

3. مَیں تُمہیں مُجرِم ٹھہرانے کے لِئے یہ نہِیں کہتا کِیُونکہ پہلے ہی کہہ چُکا ہُوں کہ تُم ہمارے دِلوں میں اَیسے بس گئے ہو کہ ہم تُم ایک ساتھ مریں اور جِئیں۔

4. مَیں تُم سے بڑی دِلیری کے ساتھ باتیں کرتا ہُوں۔ مُجھے تُم پر بڑا فخر ہے۔ مُجھ کو پُوری تسلّی ہو گئی ہے۔ جِتنی مُصِیبتیں ہم پر آتی ہیں اُن سب میں میرا دِل خُوشی سے لبریز رہتا ہے۔

5. کِیُونکہ جب ہم مکِدُنیہ میں آئے اُس وقت بھی ہمارے جِسم کو چَین نہ مِلا بلکہ ہر طرف سے مُصِیبت میں گِرفتار رہے۔ باہِر لڑائیاں تھِیں۔ اَندر دہشتیں۔

6. تَو بھی عاجِزوں کو تسلّی بخشنے والے یعنی خُدا نے طِطُس کے آنے سے ہم کو تسلّی بخشی۔

7. اور نہ صِرف اُس کے آنے سے بلکہ اُس کی اُس تسلّی سے بھی جو اُس کو تُمہاری طرف سے ہُوئی اور اُس نے تُمہارا اِشتیاق۔ تُمہارا غم اور تُمہارا جوش جو میری بابت تھا ہم سے بیان کِیا جِس سے مَیں اَور بھی خُوش ہُؤا۔

8. گو مَیں نے تُم کو اپنے خط سے غمگِین کِیا مگر اُس سے پچھتاتا نہِیں۔ اگرچہ پہلے پچھتاتا تھا چُنانچہ دیکھتا ہُوں کہ اُس خط سے تُم کو غم ہُؤا گو تھوڑے ہی عرصہ تک رہا۔

9. اَب میں اِس لِئے خُوش نہِیں ہُوں کہ تُم کو غم ہُؤا بلکہ اِس لِئے کہ تُمہارے غم کا انجام تَوبہ ہُؤا کِیُونکہ تُمہارا غم خُدا پرستی کا تھا تاکہ تُم کو ہماری طرف سے کِسی طرح کا نُقصان نہ ہو۔

10. کِیُونکہ خُدا پرستی کا غم اَیسی تَوبہ پَیدا کرتا ہے جِس کا انجام نِجات ہے اور اُس سے پچھتانا نہِیں پڑتا مگر دُنیا کا غم مَوت پَیدا کرتا ہے۔

11. پَس دیکھو اِسی بات نے کہ تُم خُدا پرستی کے طَور پر غمگِین ہُوئے تُم میں کِس قدر سرگرمی اور عُذر اور خفگی اور خَوف اور اِشتیاق اور جوش اور اِنتقام پَیدا کِیا! تُم نے ہر طرح سے ثابِت کر دِکھایا کہ تُم اِس امر میں بری ہو۔

12. پَس اگرچہ مَیں نے تُم کو لِکھا تھا مگر نہ اُس کے باعِث لِکھا جِس نے بے اِنصافی کی اور نہ اُس کے باعِث جِس پر بے اِنصافی ہُوئی بلکہ اِس لِئے کہ تُمہاری سرگرمی جو ہمارے واسطے ہے خُدا کے حُضُور تُم پر ظاہِر ہو جائے۔

13. اِسی لِئے ہم کو تسلّی ہُوئی ہے اور ہماری اِس تسلّی میں ہم کو طِطُس کی خُوشی کے سبب سے اَور بھی زِیادہ خُوشی ہُوئی کِیُونکہ تُم سب کے باعِث اُس کی رُوح پھِر تازہ ہو گئی۔

14. اور اگر مَیں نے اُس کے سامنے تُمہاری بابت کُچھ فخر کِیا تو شرمِندہ نہ ہُؤا بلکہ جِس طرح ہم نے سب باتیں تُم سے سَچّائی سے کہِیں اُسی طرح جو فخر ہم نے طِطُس کے سامنے کِیا وہ بھی سَچ نِکلا۔

15. اور جب اُس کو تُم سب کی فرمانبرداری یاد آتی ہے کہ تُم کِس طرح ڈرتے اور کانپتے ہُوئے اُس سے مِلے تو اُس کی دِلی محبّت تُم سے اَور بھی زِیادہ ہوتی جاتی ہے۔

16. مَیں خُوش ہُوں کہ ہر بات میں تُمہاری طرف سے میری خاطِر جمع ہے۔

About 2 کرنتھیوں Chapter 7

Read 2 کرنتھیوں Chapter 7 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 کرنتھیوں
Chapter: 7
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 کرنتھیوں Chapter 7 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 کرنتھیوں Chapter 7?

2 کرنتھیوں Chapter 7 is part of the Book of 2 کرنتھیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 کرنتھیوں Chapter 7 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 کرنتھیوں

  1. 2 کرنتھیوں Chapter 12
  2. 2 کرنتھیوں Chapter 11
  3. 2 کرنتھیوں Chapter 10
  4. 2 کرنتھیوں Chapter 9
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 1
  6. 2 کرنتھیوں Chapter 6
  7. 2 کرنتھیوں Chapter 4

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. متی Chapter 8
  2. افسیوں Chapter 4
  3. 2 پطرس Chapter 1
  4. اعمال Chapter 9
  5. گلتیوں Chapter 1
  6. 1 یوحنا Chapter 5
  7. مرقس Chapter 9

Related Chapters & Readings

  1. احبار Chapter 9
  2. یسعیاہ Chapter 20
  3. عبرانیوں Chapter 8
  4. زبور Chapter 128
  5. 2 تواریخ Chapter 13
  6. اعمال Chapter 10
  7. 2 تیمتھیس Chapter 3
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *