رومیوں Chapter 4

انگریزی میں

Read رومیوں Chapter 4 Online

Read رومیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of رومیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of رومیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

رومیوں 4

باب 4

1. پَس ہم کیا کہیں کہ ہمارے جِسمانی باپ ابرہام کو کیا حاصِل ہُؤا؟۔

2. کِیُونکہ اگر ابرہام اعمال سے راستباز ٹھہرایا جاتا اُس کو فخر کی جگہ ہوتی لیکِن خُدا کے بزدِیک نہِیں۔

3. کِتابِ مُقدّس کیا کہتی ہے؟ یہ کہ ابرہام خُدا پر اِیمان لایا اور یہ اُس کے لِئے راستبازی گِنا گیا۔

4. کام کرنے والے کی مزدُوری بخشِش نہِیں بلکہ حق سَمَجھی جاتی ہے۔

5. مگر جو شَخص کام نہِیں کرتا بلکہ بے دِین کے راستباز ٹھہرانے والے پر اِیمان لاتا ہے اُس کا اِیمان اُس کے لِئے راستبازی گِنا جاتا ہے۔

6. چُنانچہ جِس شَخص کے لِئے خُدا بغَیر اعمال کے راستبازی محُسوب کرتا ہے داؤد بھی اُس کی مُبارک حالی اِس طرح بیان کرتا ہے۔

7. کہ مُبارک وہ ہیں جِنکی بدکارِیاں مُعاف ہوِئیں اور جِن کے گُناہ ڈھانکے گئے۔

8. مُبارک وہ شَخص ہے جِس کے گُناہ خُداوند محُسوب نہ کرے گا۔

9. پَس کیا یہ مُبارکبادی مختُونوں ہی کے لِئے ہے یا نا مختُونوں کے لِئے بھی؟ کِیُونکہ ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ ابرہام کے لِئے اُس کا اِیمان راستبازی گِنا گیا۔

10. پَس کِس حالت میں گِنا کیا؟ مختُونی میں یا نا مختُونی میں؟ مختُونی میں نہِیں بلکہ نا مختُونی میں۔

11. اور اُس ختنہ کا نِشان پایا کہ اُس اِیمان کی راستبازی پر مُہر ہو جائے جو اُسے نا مختُونی کی حالت میں حاصِل تھا تاکہ وہ اُن سب کا باپ ٹھہرے جو باوُجود نا مختُون ہونے کے اِیمان لاتے ہیں اور اُن کے لِئے بھی راستبازی محُسوب کی جائے۔

12. اور اُن مختُونوں کا باپ ہو جو نہ صِرف مختُون ہیں بلکہ ہمارے باپ ابرہام کے اُس اِیمان کی بھی پیروی کرتے ہیں جو اُسے نا مختُونی کی حالت میں حاصِل تھا۔

13. کِیُونکہ یہ وعدہ کہ وہ دُنیا کا وارِث ہوگا نہ ابرہام سے نہ اُس کی نسل سے شَرِیعَت کے وسِیلہ سے کِیاگیا تھا بلکہ اِیمان کی راستبازی کے وسِیلہ سے۔

14. کِیُونکہ اگر شَرِیعَت والے ہی وارِث ہوں تو اِیمان بے فائِدہ رہا اور وعدہ لا حاصِل ٹھہرا۔

15. شَرِیعَت تو غضب پَیدا کرتی ہے اور جہاں شَرِیعَت نہِیں وہاں عدُول حُکمی بھی نہِیں۔

16. اِسی واسطے وہ میِراث اِیمان سے مِلتی ہے تاکہ فضل کے طَور پر ہو اور وہ وعدہ کُل نسل کے لِئے قائِم رہے۔ نہ صِرف اُس نسل کے لِئے جو شَرِیعَت والی ہے بلکہ اُس کے لِئے بھی جو ابرہام کی مانِند اِیمان والی ہے۔ وُہی ہم سب کاباپ ہے۔

17. ( چُنانچہ لِکھا ہے کہ مَیں نے مُجھے بہُت سی قَوموں کا باپ بنایا ) اُس خُدا کے سامنے جِس پر وہ یِیمان لایا اور جو مُردوں کو زنِدہ کرتا ہے اور جو چِیزیں نہِیں ہیں اُن کو اِس طرح بُلا لیتا ہے کہ گویا وہ ہیں۔

18. وہ نا اُمِیدی کی حالت میں اُمِید کے ساتھ اِیمان لایا تاکہ اِس قَول کے مُطابِق کہ تیری نسل اَیسی ہی ہوگی وہ بہُت سی قَوموں کا باپ ہو۔

19. اور وہ جو تقرِیبا سَوبرس کا تھا باوُجوُد اپنے مُردہ سے بَدَن اور سارہ کے رّحِم کی مُردگی پر لِحاظ کرنے کے اِیمان میں ضعیِف نہ ہُؤا۔

20. اور نہ بے اِیمان ہوکر خُدا کے وعدہ میں شک کِیا بلکہ اِیمان میں مضبُوط ہوکر خُدا کی تمجِید کی۔

21. اور اُس کو کامِل اِعتِقاد ۂوا کہ جو کُچھ اُس نے وعدہ کِیا ہے وہ اُسے پُورا کرنے پر بھی قادِر ہے۔

22. اِسی سبب سے یہ اُس کے لِئے راستبازی گِنا گیا۔

23. اور یہ بات کہ اِیمان اُس کے لِئے راستبازی گِنا گیا نہ صِرف اُس کے لِئے لِکھی گئے۔

24. بلکہ ہمارے لِئے بھی جِن کے لِئے اِیمان راستبازی گِنا جائے گا۔ اِس واسطے کہ ہم اُس پر اِیمان لائے ہیں جِس نے ہمارے خُداوند یِسُوع کو مُردوں میں سے جِلایا۔

25. وہ ہمارے گُناہوں کے لِئے حوالہ کر دِیا گیا اور ہم کو راستباز ٹھہرانے کے لِئے جِلایا گیا۔

About رومیوں Chapter 4

Read رومیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of رومیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: رومیوں
Chapter: 4
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading رومیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading رومیوں Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is رومیوں Chapter 4?

رومیوں Chapter 4 is part of the Book of رومیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete رومیوں Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from رومیوں

  1. رومیوں Chapter 7
  2. رومیوں Chapter 9
  3. رومیوں Chapter 12
  4. رومیوں Chapter 10
  5. رومیوں Chapter 3
  6. رومیوں Chapter 2
  7. رومیوں Chapter 16

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. فلپیوں Chapter 3
  2. 2 کرنتھیوں Chapter 10
  3. 1 کرنتھیوں Chapter 3
  4. 1 کرنتھیوں Chapter 4
  5. عبرانیوں Chapter 3
  6. 1 کرنتھیوں Chapter 5
  7. کلسیوں Chapter 4

Related Chapters & Readings

  1. اعمال Chapter 27
  2. یسعیاہ Chapter 25
  3. گنتی Chapter 24
  4. استثنا Chapter 13
  5. مرقس Chapter 13
  6. میکاہ Chapter 1
  7. زبور Chapter 13
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *