Read عبرانیوں Chapter 3 Online
Read عبرانیوں Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of عبرانیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
عبرانیوں 3
باب 3
1. پَس اَے بھائِیو! تُم جو آسمانی بُلاوے میں شرِیک ہو۔ اُس رَسُول اور سَردار کاہِن یِسُوع پر غَور کرو جِس کا ہم اِقرار کرتے ہیں۔
2. جو اپنے مُقرّر کرنے والے کے حق میں دِیانتدار تھا جِس طرح مُوسیٰ اُس کے سارے گھر میں تھا۔
3. کِیُونکہ وہ مُوسیٰ سے اِس قدر زِیادہ عِزّت کے لائِق سَمَجھا گیا جِس قدر گھر کا بنانے والا گھر سے زِیادہ عِزّت دار ہوتا ہے۔
4. چُنانچہ ہر ایک گھر کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہوتا ہے مگر جِس نے سب چِیزیں بنائِیں وہ خُدا ہے۔
5. مُوسیٰ تو اُس کے سارے گھر میں خادِم کی طرح دِیانتدار رہا تاکہ آیندہ بیان ہونے والی باتوں کی گواہی دے۔
6. لیکِن مسِیح بَیٹے کی طرح اُس کے گھر کا مُختار ہے اور اُس کا گھر ہم ہیں بشرطیکہ اپنی دِلیری اور اُمِید کا فخر آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رکھّیں۔
7. پَس جِس طرح کہ رُوحُ القدُس فرماتا ہے اگر آج تُم اُس کی آواز سُنو۔
8. تو اپنے دِلوں کو سخت نہ کرو جِس طرح غُصّہ دِلانے کے وقت آزمایش کے دِن جنگل میں کِیا تھا۔
9. جہاں تُمہارے باپ دادا نے مُجھے جانچا اور آزمایا اور چالِیس برس تک میرے کام دیکھے۔
10. اِسی لِئے مَیں اُس پُشت سے ناراض ہُؤا اور کہا کہ اِن کے دِل ہمیشہ گُمراہ ہوتے رہتے ہیں اور اُنہوں نے میری راہوں کو نہِیں پہچانا۔
11. چُنانچہ مَیں نے اپنے غضب میں قَسم کھائی کہ یہ میرے آرام میں داخِل نہ ہونے پائیں گے۔
12. اَے بھائِیو! خَبردار! تُم میں سے کِسی کا اَیسا بُرا اور بے اِیمان دِل نہ ہو جو زِندہ خُدا سے پھِر جائے۔
13. بلکہ جِس روز تک آج کا دِن کہا جاتا ہے ہر روز آپس میں نصِیحت کِیا کرو تاکہ تُم میں سے کوئی گُناہ کے فریب میں آ کر سخت دِل نہ ہو جائے۔
14. کِیُونکہ ہم مسِیح میں شریک ہُوئے ہیں بشرطیکہ اپنے اِبتدائی بھروسے پر آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رہیں۔
15. چُنانچہ کہا جاتا ہے کہ اگر آج تُم اُس کی آواز سُنو تو اپنے دِلوں کو سخت نہ کرو جِس طرح کہ غُصّہ دِلانے کے وقت کِیا تھا۔
16. کِن لوگوں نے آواز سُن کر غُصّہ دِلایا؟ کیا اُن سب نے نہِیں جو مُوسیٰ کے وسِیلہ سے مِصر سے نِکلے تھے؟
17. اور وہ کِن لوگوں سے چالِیس برس تک ناراض رہا؟ کیا اُن سے نہِیں جِنہوں نے گُناہ کِیا اور اُن کی لاشیں بِیابان میں پڑی رہیں؟
18. اور کِن کی بابت اُس نے قَسم کھائی کہ وہ میرے آرام میں داخِل نہ ہونے پائیں گے سِوا اُن کے جِنہوں نے نافرمانی کی؟
19. غرض ہم دیکھتے ہیں کہ وہ بے اِیمانی کے سبب سے داخِل نہ ہو سکے۔
About عبرانیوں Chapter 3
Read عبرانیوں Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: عبرانیوں
Chapter: 3
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading عبرانیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading عبرانیوں Chapter 3 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is عبرانیوں Chapter 3?
عبرانیوں Chapter 3 is part of the Book of عبرانیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete عبرانیوں Chapter 3 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from عبرانیوں
- عبرانیوں Chapter 7
- عبرانیوں Chapter 10
- عبرانیوں Chapter 9
- عبرانیوں Chapter 6
- عبرانیوں Chapter 12
- عبرانیوں Chapter 2
- عبرانیوں Chapter 13
Explore More from نیا عہدنامہ
- لوقا Chapter 6
- لوقا Chapter 11
- لوقا Chapter 13
- 1 تھسلنیکیوں Chapter 1
- یوحنا Chapter 6
- اعمال Chapter 21
- عبرانیوں Chapter 11