Read عبرانیوں Chapter 13 Online
Read عبرانیوں Chapter 13 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of عبرانیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
عبرانیوں 13
باب 13
1. برادرانہ محبّت قائِم رہے۔
2. مُسافِر پروری سے غافِل نہ رہو کِیُونکہ اِسی کی وجہ سے بعض نے بے خَبری میں فرِشتوں کی مہمانداری کی ہے۔
3. قَیدیوں کو اِس طرح یاد رکھّو کہ گویا تُم اُن کے ساتھ قَید ہو اور جِن کے ساتھ بدسُلُوکی کی جاتی ہے اُن کو یہ سَمَجھ کر یاد رکھّو کہ ہم بھی جِسم رکھتے ہیں۔
4. بیاہ کرنا سب میں عِزّت کی بات سَمَجھی جائے اور بِستر بے داغ رہے کِیُونکہ خُدا حرامکاروں اور زانِیوں کی عدالت کرے گا۔
5. زر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کِیُونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔
6. اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ خُداوند میرا مدد گار ہے۔ مَیں خوف نہ کرُوں گا۔ اِنسان میرا کیا کرے گا؟
7. جو تُمہارے پیشوا تھے اور جِنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا اُنہِیں یاد رکھّو اور اُن کی زِندگی کے انجام پر غَور کر کے اُن جَیسے اِیماندار ہو جاؤ۔
8. یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔
9. مُختلِف اور بیگانہ تعلِیموں کے سبب سے بھٹکتے نہ پھِرو کِیُونکہ فضل سے دِل کا مضبُوط رہنا بہُتر ہے نہ کہ اُن کھانوں سے جِن کے اِستعمال کرنے والوں نے کُچھ فائِدہ نہ اُٹھایا۔
10. ہماری ایک اَیسی قُربان گاہ ہے جِس میں سے خَیمہ کی خِدمت کرنے والوں کو کھانے کا اِختیّار نہِیں۔
11. کِیُونکہ جِن جانوروں کا خُون سَردار کاہِن پاک مکان میں گُناہ کے کفّارہ کے واسطے لے جاتا ہے اُن کے جِسم خَیمہ گاہ کے باہِر جلائے جاتے ہیں۔
12. اِسی لِئے یِسُوع نے بھی اُمّت کو خُود اپنے خُون سے پاک کرنے کے لِئے دروازہ کے باہِر دُکھ اُٹھایا۔
13. پَس آؤ اُس کی ذِلّت کو اپنے اُوپر لِئے ہُوئے خَیمہ گاہ سے باہِر اُس کے پاس چلیں۔
14. کِیُونکہ یہاں ہمارا کوئی قائِم رہنے والا شہر نہِیں بلکہ ہم آنے والے شہر کی تلاش میں ہیں۔
15. پَس ہم اُس کے وسِیلہ سے حمد کی قُربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پھَل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لِئے ہر وقت چڑھایا کریں۔
16. اور بھلائی اور سخاوت کرنا نہ بھُولو اِس لِئے کہ خُدا اَیسی قُربانِیوں سے خُوش ہوتا ہے۔
17. اپنے پیشواؤں کے فرمانبردار اور تابِع رہو کِیُونکہ وہ تُمہاری رُوحوں کے فائِدہ کے لِئے اُن کی طرح جاگتے رہتے ہیں جِنہِیں حِساب دینا پڑے گا تاکہ وہ خُوشی سے یہ کام کریں نہ کہ رنج سے کِیُونکہ اِس صُورت میں تُمہیں کُچھ فائِدہ نہِیں۔
18. ہمارے واسطے دُعا کرو کِیُونکہ ہمیں یقِین ہے کہ ہمارا دِل صاف ہے اور ہم ہر بات میں نیکی کے ساتھ زِندگی گُذارنا چاہتے ہیں۔
19. مَیں تُمہیں یہ کام کرنے کی اِس لِئے بھی نصِیحت کرتا ہُوں کہ مَیں جلد تُمہارے پاس پھِر آنے پاؤں۔
20. اب خُدا اِطمینان کا چشمہ جو بھیڑوں کے بڑے چرواہے یعنی ہمارے خُداوند یِسُوع کو ابدی عہد کے خُون کے باعِث مُردوں میں سے زِندہ کر کے اُٹھا لایا۔
21. تُم کو ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کرو اور جو کُچھ اُس کے نزدِیک پسندِیدہ ہے یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے ہم میں پَیدا کرے جِس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔
22. اَے بھائِیو! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اِس نصِیحت کے کلام کی برداشت کرو کِیُونکہ مَیں نے تُمہیں مُختصر طَور پر لِکھا ہے۔
23. تُم کو واضح ہو کہ ہمارا بھائِی تِیمُتھِیُس رہا ہو گیا ہے۔ اگر وہ جلد آگیا تو مَیں اُس کے ساتھ تُم سے مِلُوں گا۔
24. اپنے سب پیشواؤں اور سب مُقدّسوں سے سَلام کہو۔ اِطالیہ والے تُمہیں سَلام کہتے ہیں۔
25. تُم سب پر فضل ہوتا رہے۔ آمین۔
About عبرانیوں Chapter 13
Read عبرانیوں Chapter 13 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: عبرانیوں
Chapter: 13
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading عبرانیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading عبرانیوں Chapter 13 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is عبرانیوں Chapter 13?
عبرانیوں Chapter 13 is part of the Book of عبرانیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete عبرانیوں Chapter 13 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from عبرانیوں
- عبرانیوں Chapter 7
- عبرانیوں Chapter 10
- عبرانیوں Chapter 9
- عبرانیوں Chapter 2
- عبرانیوں Chapter 12
- عبرانیوں Chapter 6
- عبرانیوں Chapter 4
Explore More from نیا عہدنامہ
- عبرانیوں Chapter 10
- یوحنا Chapter 5
- متی Chapter 8
- رومیوں Chapter 11
- یوحنا Chapter 10
- لوقا Chapter 22
- متی Chapter 16