Read متی Chapter 2 Online
Read متی Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of متی and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
متی 2
باب 2
1. جب یِسُوع ہیرودِیس بادشاہ کے زمانہ میں یہُودیہ کے بیت لحم میں پَیدا ہُؤا تو دیکھو کئی مجُوسی پُورب سے یروشلِیم میں یہ کہتے ہُوئے آئے کہ
2. یہُودِیوں کا بادشاہ جو پَیدا ہُؤا ہے وہ کہاں ہے؟ کِیُونکہ پُورب میں اُس کا ستارہ دیکھ کر ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں۔
3. یہ سُن کر ہیرودِیس بادشاہ اور اُس کے ساتھ یروشلِیم کے سب لوگ گھبرا گئے۔
4. اور اُس نے قَوم کے سب سَردار کاہِنوں اور فقِیہوں کو جمع کر کے اُن سے پُوچھا کہ مسِیح کی پَیدایش کہاں ہونی چاہئے؟
5. اُنہوں نے اُس سے کہا یہُودیہ کے بیت لحم میں کِیُونکہ نبی کی معرفت یُوں لِکھا گیا ہے کہ
6. اَے بیت لحم یہُوداہ کے علاقے تُو یہُوداہ کے حاکموں میں ہرگِز سب سے چھوٹا نہِیں۔ کِیُونکہ تُجھ میں سے ایک سَردار نِکلے گا جو میری اُمّت اِسرائیل کی گلّہ بانی کرے گا۔
7. اِس پر ہیرودِیس نے مجُوسیوں کو چُپکے سے بُلا کر اُن سے تحقیق کی کہ وہ ستارہ کِس وقت دِکھائی دِیا تھا۔
8. اور یہ کہہ کر اُنہِیں بیت لحم کو بھیجا کہ جا کر اُس بچّے کی بابت ٹھِیک ٹھِیک دریافت کرو اور جب وہ مِلے تو مُجھے خَبر دو تاکہ مَیں بھی آ کر اُسے سِجدہ کرُوں۔
9. وہ بادشاہ کی بات سُن کر روانہ ہُوئے اور دیکھو جو ستارہ اُنہوں نے پُورب میں دیکھا تھا وہ اُن کے آگے آگے چلا۔ یہاں تک کہ اُس جگہ کے اُوپر جا کر ٹھہر گیا جہاں وہ بچّہ تھا۔
10. وہ ستارے کو دیکھ کر نِہایت خُوش ہُوئے۔
11. اور اُس گھر میں پہُنچ کر بچّے کو اُس کی ماں مریم کے پاس دیکھا اور اُس کے آگے گِر کر سِجدہ کیا اور اپنے ڈِبّے کھول کر سونا اور لُبان اور مُر اُس کو نذر کِیا۔
12. اور ہیرودِیس کے پاس پھِر نہ جانے کی ہِدایت خواب میں پاکر دُوسری راہ سے اپنے مُلک کو روانہ ہُوئے۔
13. جب وہ روانہ ہوگئے تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے یُوسُف کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا اُٹھ بچّے اور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر مصر کو بھاگ جا اور جب تک کہ مَیں تُجھ سے نہ کہُوں وَہیں رہنا کِیُونکہ ہیرودِیس اِس بچّے کو تلاش کرنے کو ہے تاکہ اِسے ہلاک کرے۔
14. پَس وہ اُٹھا اور رات کے وقت بچّے اور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر مصر کو روانہ ہوگیا۔
15. اور ہیرودِیس کے مرنے تک وَہیں رہا تاکہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پُورا ہو کہ مصر میں سے میں نے اپنے بَیٹے کو بُلایا۔
16. جب ہیرودِیس نے دیکھا کہ مجُوسیوں نے میرے ساتھ ہنسی کی تو نِہایت غُصّے ہُؤا اور آدمِی بھیج کربیت لحم اور اُس کی سب سَرحَدوں کے اَندر کے اُن سب لڑکوں کو قتل کروا دِیا جو دو دو برس کے یا اِس سے چھوٹے تھے۔ اُس وقت کے حساب سے جو اُس نے مجُوسیوں سے تحقیق کی تھی۔
17. اُسوقت وہ بات پُوری ہُوئی جو یرمیاہ نبی کی معرفت کہی گئی تھی کہ
18. رامہ میں آواز سُنائی دی۔ رونا اور بڑا ماتم۔ راخِل اپنے بچّوں کو رو رہی ہے۔ اور تسلّی قُبُول نہِیں کرتی اِس لِئے کو وہ نہِیں ہیں۔
19. جب ہیرودِیس مر گیا تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے مِصر میں یُوسُف کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا کہ
20. اُٹھ اِس بچّے اور اِس کی ماں کو لے کر اِسرائیل کے مُلک میں چلا جا کِیُونکہ جو بچّے کی جان کے خواہاں تھے وہ مر گئے۔
21. پَس وہ اُٹھا اور بچّے اور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر اسرائیل کے مُلک میں آگیا۔
22. مگر جب سُنا کہ اَرخِلاؤس اپنے باپ ہیرودِیس کی جگہ یہُودیہ میں بادشاہی کرتا ہے تو وہاں جانے سے ڈرا اور خواب میں ہِدایت پاکر گلیل کے علاقہ کو روانہ ہوگیا۔
23. اور ناصرۃ نام ایک شہر میں جا بسا تاکہ جو نبِیوں کی معرفت کہا گیا تھا وہ پُورا ہو کہ وہ ناصری کہلائے گا۔
About متی Chapter 2
Read متی Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: متی
Chapter: 2
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading متی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading متی Chapter 2 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is متی Chapter 2?
متی Chapter 2 is part of the Book of متی in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete متی Chapter 2 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from متی
Explore More from نیا عہدنامہ
- لوقا Chapter 10
- 1 کرنتھیوں Chapter 7
- 2 تھسلنیکیوں Chapter 3
- لوقا Chapter 4
- اعمال Chapter 1
- مرقس Chapter 8
- فلپیوں Chapter 2