Read زبور Chapter 144 Online
Read زبور Chapter 144 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of زبور and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
زبور 144
باب 144
1. خُداوند میری چٹان مُبارِک ہو۔جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا۔ اور میری اُنگلیوں کو لڑنا سِکھاتا ہے۔
2. وہ مجھ پر شفقت کرنے والا اور میرا قلعہ ہے۔ میرا اُونچا بُرج اور میرا چُھڑانے والا۔ وہ میری سِپر اور میری پناہ گاہ ہے۔ جو میرے لوگوں کو میرے تابع کرتا ہے۔
3. اَے خُداوند ! اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھے؟ اور آدم زاد کیا ہے کہ تو اُسکا خیال کرے؟
4. اِنسان بُطلان کی مانند ہے۔ اُسکے دِن ڈھلتے سایہ کی مانند ہیں۔
5. اَے خُداوند! آسمانوں کو جھُکا کر اُتر آ۔ پہاڑوں کو چُھو تو اُن سے دھواں اُٹھیگا۔
6. بجلی گِرا کر اُنکو پراگندہ کردے۔ اپنے تیِر چلا کر اُنکو شکست دے۔
7. اُوپر سے ہاتھ بڑھا۔ مجھے رہائی دے اور بڑے سَیلاب یعنی پر دیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑا۔
8. جِنکے مُنہ سے بطالت نکلتی رہتی ہے۔اور جِنکا دہنا ہاتھ جھوٹ کا دہنا ہاتھ ہے۔
9. اَے خُدا میَں تیرے لئے نیا گیت گاؤنگا۔ دس تار والی بربط پر میَں تیری مدح سرائی کرونگا۔
10. وہی بادشاہوں کو نجات بخشتا ہے۔ اور اپنے بندہ داؤؔد کو مہلک تلوار سے بچاتا ہے۔
11. مجھے بچا اور پردیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑا جِنکے مُنہ سے بطالت نکلتی رہتی ہے۔ اور جِنکا دہنا ہاتھ جھوٹ کا دہنا ہاتھ ہے۔
12. جب میرے بیٹے جوانی میں قد آور پُدوں کی مانند ہوں۔ اور ہماری بیٹیاں محّل کے کونے کے لئے تراشے ہوئے پتھروں کی مانند ہوں۔
13. جب ہمارے کھتّے بھرے ہوں جِن سے ہر قسم کی جِنس مِل سکے۔ اور ہماری بھیڑ بکریوں ہمارے کُوچوں میں ہزاروں اور لاکھوں بچے دیں۔
14. جب ہمارے بیَل خُوب لدے ہوں جب نہ رختہ ہو نہ خروج اور نہ ہمارے کوچوں میں واویلا ہو۔
15. مُبارِک ہے وہ قوم جِسکا یہ حال ہے۔ مُبارِک ہے وہ قوم جِسکا خُدا خُداوند ہے۔
About زبور Chapter 144
Read زبور Chapter 144 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: زبور
Chapter: 144
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading زبور. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading زبور Chapter 144 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is زبور Chapter 144?
زبور Chapter 144 is part of the Book of زبور in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete زبور Chapter 144 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 2
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 3
Explore More from زبور
- زبور Chapter 57
- زبور Chapter 62
- زبور Chapter 117
- زبور Chapter 135
- زبور Chapter 33
- زبور Chapter 103
- زبور Chapter 46