Read زبور Chapter 103 Online
Read زبور Chapter 103 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of زبور and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
زبور 103
باب 103
1. اَے میری جان ! خُداوند کو مُبارِک کہہ اور جو کچھ مجھ میں ہے اُسکے قُدوُّس نام کو مُبارِک کہے۔اَے میری جان! خُداوند کو مُبارِک کہہ اور اُس کی کِسی نعمت کو فراموش نہ کر
3. وہ تیری ساری بدکاری بخشتا ہے۔ وہ تجھے تمام بیماریوں سے شِفا دیتا ہے۔
4. وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔
5. وہ تجھے عُمر بھر اچھی اچھی چیزوں سے آسوُدہ کرتا ہے۔تُو عقاب کی مانند از سِر نَوجوان ہوتا ہے۔
6. خُداوند سب مظلوموں کے لئے صداقت اور عدل کے کام کرتا ہے۔
7. اُس نے اپنی راہیں مُوؔسیٰ پر اور اپنے کام بنی اِسرائؔیل پر ظاہر کئے ۔
8. خُداوند رحیم اور کریم ہے۔ قہر کرنے میں دھیما اور شفقت میں غنی۔
9. وہ سدا جھڑکتا نہ رہیگا۔ وہ ہمیشہ غضبناک نہ رہیگا۔
10. اُس نے ہمارے گُناہوں کے مُوافق ہم سے سُلوک نہیں کیا اور ہماری بدکاریوں کے مُطابق ہمکو بدلہ نہیں دیا۔
11. کیونکہ جِس قدر آسمان زمین سے بلند ہے اُسی قدر اُسکی شفقت اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔
12. جَیسے پُورب پچھّم سے دوُر ہے ویسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دوُر کر دیں۔
13. جَیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے وَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں ترس کھاتاہے۔
14. کیونکہ وہ ہماری سِرشت سے واقف ہے۔ اُسے یاد ہے کہ ہم خاک ہیں۔
15. اِنسان کی عُمر تو گھاس کی مانند ہے۔ وہ جنگلی پھُول کی طرح کھِلتا ہے۔
16. کہ ہوا اُس پر چلی اور وہ نہیں اور اُسکی جگہ اُسے پھر نہ دیکھیگی۔
17. لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پر ازل سے ابدتک اور اُسکی صداقت نسل در نسل ہے۔
18. یعنی اُن پر جو اُسکے عہد پر قائم رہتے ہیں۔اور اُسکے قوانین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔
19. خُداوند نے اپنا تخت آسمان پر قائم کیا ہے۔اور اُسکی سلطنت سب پر مُسلّط ہے۔
20. اَے خُداوند کے فرِشتو! اُسکو مُبارِک کہہ۔ تُم جو زور میں بڑھکر ہو اور اُسکے کلام کی آواز سُنکر اُس پر عمل کرتے ہو۔
21. اَے خُداوند کے لشکرو! سب اُسکو مُبارِک کہو۔تُم جو اُسکے خادِم ہو اور اُسکی مرضی بجا لاتے ہو۔
22. اَے خُداوند کی مخلوقات ! سب اُسکو مُبارِک کہو۔ تُم جو اُسکے تسلُّط کے سب مقاموں میں ہو۔اَے میری جان ! تُو خُداوند کو مُبارِک کہو۔
About زبور Chapter 103
Read زبور Chapter 103 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: زبور
Chapter: 103
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading زبور. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading زبور Chapter 103 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is زبور Chapter 103?
زبور Chapter 103 is part of the Book of زبور in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete زبور Chapter 103 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 6
- عاموس Chapter 3
Explore More from زبور
- زبور Chapter 75
- زبور Chapter 79
- زبور Chapter 131
- زبور Chapter 57
- زبور Chapter 113
- زبور Chapter 66
- زبور Chapter 12