گنتی Chapter 27

انگریزی میں

Read گنتی Chapter 27 Online

Read گنتی Chapter 27 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گنتی in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of گنتی and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

گنتی 27

باب 27

1. تب یوسف کے بیٹے منسی کی اولاد کے گھرانوں میں سے صلادحفحاد بن جعفر بن جلعاد بن مکیر بن منسی کی بیٹیاں جن کے نام محالاہ اور نوعاہ اور حجلاہ اور ملکا ہ اور تر ضاہ ہیں پاس آ کر

2. خیمہ اجتماع کے دروازہ پر موسیٰ اور الیعزر اور سب امیروں اور سب جماعت کے سامنے کھڑی ہوئی اور کہنے لگیں کہ

3. ہمار ا باپ بیابان میں مرا پر وہ ان لوگوں میں شامل نہ تھا جنہوں نے قورح کے فریق کے ساتھ مل کر خداوند کے خلاف سر اٹھایا تھا نلکہ وہ اپنے گناہ میں مرا اور اسکے کوئی بیٹا نہ تھا

4. سو بیٹا نہ ہونے کے سبب سے ہمارے باپ کا نام اس گھرانے سے کیوں مٹنے پائے اس لیے ہم کو بھی ہمارے باپ بھائیوں کے ساتھ حصہ دو

5. موسیٰ ان کے معاملہ کو خداوند کے حضور لے گیا

6. خداوند نے موسیٰ سے کہا

7. صلافحاد کی بیٹیاں ٹھیک کہتی ہیں تو انکو ان کے باپ کے بھائیوں کے ساتھ ضرور ہی میراث میں حصہ دینا یعنی انکو انکے باپ کی میراث ملے

8. اور بنی اسرائیل سے کہہ کہ اگر کوئی شخص مر جائے اور اس ک ےکوئی بیٹا نہ ہو تو اس کی میراث اسکی بیٹی کو دینا

9. اور اگر اس کی بیٹی بھی نہ ہو تو اس کےبھائیوں کو اس کی میراث دینا۔

10. اور اگر اسکے بھائی بھی نہ ہوں تو اس کی میراث اس کےبا پ کے بھائیوں کا دینا ۔

11. اور اگر اس کے باپ کا بھی کوئی بھائی نہ ہو تو جو شخص اسکے گھرانے میں اسکا سب قریبی رشتہ دار ہو اسے اسکی میراث دینا وہ اسکا وارث ہوگا اور حکم بنی اسرائیل نے جیسا موسیٰ کو فرمایا واجبی فرض ہوگا۔

12. پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ تو عباریم کے اس پہاڑ پر چڑھ کر اس ملک کو جو میں نے بنی اسرائیل کو عنایت کیا ہے دیکھ لے

13. اور جب تو اسے دیکھ لے گا تو تُو بھی اپنے لوگوں میں اپنے بھائی ہارون کی طرح جاملیگا

14. کیونکہ جب دشت صین میں جب جماعت نے مجھ سے جھگڑا کیا تو برعکس اس کے کہ وہاں پانی کے چشمہ پر تم دونوں انکی آنکھوں کے سامنے میری تقدیس کرتے تم نے میرے حکم سے سر کشی کی یہ وہی مریبہ کا چشمہ ہے جو دشت صین کے قادس میں ہے

15. موسیٰ نے خداوند سے کہا کہ

16. خداوند سارے بشر کی روحوں کا خدا کسی آدمی کو اس جماعت پر مقرر کرے

17. جسکی آمدورفت ان کے روبرو ہو اور انکو باہر لے جانے اور اند ر لے آنے میں ان کا راہبر ہو تاکہ خداوند کی جماعت ان بھیڑوں کی مانند نہ رہے جن کا کوئی چرواہا نہیں

18. خداوند نے موسیٰ سے کہا تو نون کے بیٹے یشوع کو لے کر اس پر اپنا ہاتھ رکھ کیونکہ اس شخص میں روح ہے

19. اور اسے الیعزر کاہن اور ساری جماعت کے سامنے کھڑا کر کے انکی آنکھوں کے سامنے ان کو وصیت کر

20. اور اپنے رعب داب سے اسے بہرہ ور کر دے تاکہ بنی اسرائیل کی ساری جماعت اسکی فرمانبرداری کرے

21. وہ الیعزر کاہن کے آگے کھڑا ہوا کرے جو اسکی جانب سے خداوند کے حضور اوریم کا حکم دریافت کیا کریگا اسی کے کہنے سے وہ اور بنی اسرائیل کی ساری جماعت نکلا کریں اور اسی کے کہنے سے لوٹا بھی کریں

22. سو موسیٰ سے خداوند کے حکم کے مطابق عمل کیا اور اس نے یشوع کو لے کر اسے الیعزر کاہن اور ساری جماعت کے سامنے کھڑا کیا

23. اور اس نے اپنے ہاتھ اس پر رکھے اور جیسا خداوند نے اسکو حکم دیا تھا اسے وصیت کی۔

About گنتی Chapter 27

Read گنتی Chapter 27 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گنتی in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: گنتی
Chapter: 27
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading گنتی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading گنتی Chapter 27 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is گنتی Chapter 27?

گنتی Chapter 27 is part of the Book of گنتی in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete گنتی Chapter 27 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 5
  2. عاموس Chapter 8
  3. عاموس Chapter 4
  4. عاموس Chapter 7
  5. عاموس Chapter 1
  6. عاموس Chapter 3
  7. عاموس Chapter 2

Explore More from گنتی

  1. گنتی Chapter 7
  2. گنتی Chapter 23
  3. گنتی Chapter 13
  4. گنتی Chapter 36
  5. گنتی Chapter 17
  6. گنتی Chapter 28
  7. گنتی Chapter 29

Related Chapters & Readings

  1. زبور Chapter 107
  2. لوقا Chapter 3
  3. قضاۃ Chapter 18
  4. استثنا Chapter 9
  5. 1 سموئیل Chapter 14
  6. استثنا Chapter 7
  7. زبور Chapter 145
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *