2 تیمتھیس Chapter 2

انگریزی میں

Read 2 تیمتھیس Chapter 2 Online

Read 2 تیمتھیس Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تیمتھیس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تیمتھیس and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 تیمتھیس 2

باب 2

1. پَس اَے میرے فرزند! تُو اُس فضل سے جو مسِیح یِسُوع میں ہے مضبُوط بن۔

2. اور جو باتیں تُو نے بہُت سے گواہوں کے سامنے مُجھ سے سُنی ہیں اُن کو اَیسے دیانتدار آدمِیوں کے سُپُرد کر جو اَوروں کو بھی سِکھانے کے قابِل ہوں۔

3. مسِیح یِسُوع کے اچھّے سِپاہی کی طرح میرے ساتھ دُکھ اُٹھا۔

4. کوئی سِپاہی جب لڑائی کو جاتا ہے اپنے آپ کو دُنیا کے مُعاملوں میں نہِیں پھنساتا تاکہ اپنے بھرتی کرنے والے کو خُوش کرے۔

5. دَنگل میں مُقابلہ کرنے والا بھی اگر اُس نے باقاعِدہ مُقابلہ نہ کِیا ہو تو سِہرا نہِیں پاتا۔

6. جو کِسان محنت کرتا ہے پَیداوار کا حصّہ پہلے اُسی کو مِلنا چاہئے۔

7. جو مَیں کہتا ہُوں اُس پر غَور کر کِیُونکہ خُداوند تُجھے سب باتوں کی سَمَجھ دے گا۔

8. یِسُوع مسِیح کو یاد رکھ جو مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور داؤد کی نسل سے ہے۔ میری اُس خُوشخَبری کے مُوافِق۔

9. جِس کے لِئے مَیں بدکار کی طرح دُکھ اُٹھاتا ہُوں یہاں تک کہ قَید ہُوں مگر خُدا کا کلام قَید نہِیں۔

10. اِسی سبب سے مَیں برگُزیدہ لوگوں کی خاطِر سب کُچھ سہتا ہُوں تاکہ وہ بھی اُس نِجات کو جو مسِیح یِسُوع میں ہے ابدی جلال سمیت حاصِل کریں۔

11. یہ بات سَچ ہے کہ جب ہم اُس کے ساتھ مر گئے تو اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی۔

12. اگر ہم دُکھ سہیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے۔ اگر ہم اُس کا اِنکار کریں گے تو وہ بھی ہمارا اِنکار کرے گا۔

13. اگر ہم بے وفا ہو جائیں گے تَو بھی وہ وفادار رہے گا کِیُونکہ وہ آپ اپنا اِنکار نہِیں کر سکتا۔

14. یہ باتیں اُنہِیں یاد دِلا اور خُداوند کے سامنے تاکِید کر کہ لفظی تکرار نہ کریں جِس سے کُچھ حاصِل نہِیں بلکہ سُننے والے بِگڑ جاتے ہیں۔

15. اپنے آپ کو خُدا کے سامنے مقبُول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشِش کر جِس کو شرمِندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتا ہو۔

16. لیکِن بیہُودہ بکواس سے پرہیز کر کِیُونکہ اَیسے شَخص اَور بھی بے دِینی میں ترقّی کریں گے۔

17. اور اُن کا کلام آکِلہ کی طرح کھاتا چلا جائے گا۔ ہُمِینیُس اور فِلیتُس اُن ہی میں سے ہیں۔

18. وہ یہ کہہ کر کہ قِیامت ہو چُکی ہے حق سے گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعض کا اِیمان بِگاڑتے ہیں۔

19. تَو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اور اُس پر یہ مُہر ہے کہ خُداوند اپنوں کو پہچانتا ہے اور جو کوئی خُداوند کا نام لیتا ہے ناراستی سے باز رہے۔

20. بڑے گھر میں نہ صِرف سونے چاندی ہی کے برتن ہوتے ہیں بلکہ لکڑی اور مٹّی کے بھی۔ بعض عِزّت اور بعض ذِلّت کے لِئے۔

21. پَس جو کوئی اِن سے الگ ہوکر اپنی تئیں پاک کرے گا وہ عِزّت کا برتن اور مُقدّس بنے گا اور مالِک کے کام کے لائِق اور ہر نیک کام کے لِئے تیّار ہوگا۔

22. جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راستبازی اور اِیمان اور محبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔

23. لیکِن بے وُقُوفی اور نادانی کی حُجّتوں سے کِنارہ کر کِیُونکہ تُو جانتا ہے کہ اُن سے جھگڑے پَیدا ہوتے ہیں۔

24. اور مُناسِب نہِیں کہ خُداوند کا بندہ جھگڑا کرے بلکہ سب کے ساتھ نرمی کرے اور تعلِیم دینے کے لائِق اور بُردبار ہو۔

25. اور مُخالِفوں کو حلِیمی سے تادِیب کرے۔ شاید خُدا اُنہِیں تَوبہ کی تَوفِیق بخشے تاکہ وہ حق کو پہچانیں۔

26. اور خُداوند کے بندہ کے ہاتھ سے خُدا کی مرضی کے اسِیر ہوکر اِبلِیس کے پھندے سے چھُوٹیں۔

About 2 تیمتھیس Chapter 2

Read 2 تیمتھیس Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تیمتھیس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 تیمتھیس
Chapter: 2
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تیمتھیس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 تیمتھیس Chapter 2 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 تیمتھیس Chapter 2?

2 تیمتھیس Chapter 2 is part of the Book of 2 تیمتھیس in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 تیمتھیس Chapter 2 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 تیمتھیس

  1. 2 تیمتھیس Chapter 4
  2. 2 تیمتھیس Chapter 3
  3. 2 تیمتھیس Chapter 1

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. عبرانیوں Chapter 3
  2. لوقا Chapter 20
  3. گلتیوں Chapter 5
  4. مکاشفہ Chapter 20
  5. عبرانیوں Chapter 7
  6. متی Chapter 15
  7. رومیوں Chapter 14

Related Chapters & Readings

  1. یسعیاہ Chapter 14
  2. استثنا Chapter 23
  3. احبار Chapter 12
  4. احبار Chapter 27
  5. 2 تھسلنیکیوں Chapter 2
  6. حزقی ایل Chapter 7
  7. یرمیاہ Chapter 23
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *