2 تیمتھیس Chapter 3

انگریزی میں

Read 2 تیمتھیس Chapter 3 Online

Read 2 تیمتھیس Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تیمتھیس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تیمتھیس and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 تیمتھیس 3

باب 3

1. لیکِن یہ جان رکھ کہ اخِیر زمانہ میں بُرے دِن آئیں گے۔

2. کِیُونکہ آدمِی خُودغرض۔ زردوست۔ شیخی باز۔ مغرُور۔ بدگو۔ ماں باپ کے نافرمان۔ ناشُکر۔ ناپاک۔

3. طبعی محبّت سے خالی۔ سنگدِل۔ تہُمت لگانے والے۔ بے ضبط۔ تُندمِزاج۔ نیکی کے دُشمن۔

4. دغاباز۔ ڈِھیٹھ۔ گھمنڈ کرنے والے۔ خُدا کی نِسبت عِش و عِشرت کو زِیادہ دوست رکھنے والے ہوں گے۔

5. وہ دِینداری کی وضع تو رکھّیں گے مگر اُس کے اثر کو قُبُول نہ کریں گے۔ اَیسوں سے بھی کِنارہ کرنا۔

6. اِن ہی میں سے وہ لوگ ہیں جو گھروں میں دبے پاؤں گُھس آتے ہیں اور اُن چھچھوری عَورتوں کو قابُو میں کر لیتے ہیں جو گُناہوں میں دبی ہُوئی ہیں اور طرح طرح کی خواہِشوں کے بس میں ہیں۔

7. اور ہمیشہ تعلِیم پاتی رہتی ہیں مگر حق کی پہچان تک کبھی نہِیں پہُنچتِیں۔

8. اور جِس طرح کہ ینّیس اور یمبریس نے مُوسیٰ کی مُخالفت کی تھی اُسی طرح یہ لوگ بھی حق کی مُخالفت کرتے ہیں۔ یہ اَیسے آدمِی ہیں جِن کی عقل بِگڑی ہُوئی ہے اور وہ اِیمان کے اِعتبار سے نامقبُول ہیں۔

9. مگر اِس سے زِیادہ نہ بڑھ سکیں گے اِس واسطے کہ اُن کی نادانی سب آدمِیوں پر ظاہِر ہو جائے گی جَیسے اُن کی بھی ہو گئی تھی۔

10. لیکِن تُو نے تعلِیم۔ چال چلن۔ اِرادہ۔ اِیمان۔ تحمُّل۔ محبّت۔ صبر۔ ستائے جانے اور دُکھ اُٹھانے میں میری پَیروی کی۔

11. یعنی اَیسے دُکھوں میں جو انطاکیہ اور اِکُنیُم اور لُسترہ میں مُجھ پر پڑے اور اَور دُکھوں میں بھی جو مَیں نے اُٹھائے ہیں مگر خُداوند نے مُجھے اُن سب سے چھُڑا لِیا۔

12. بلکہ جِتنے مسِیح یِسُوع میں دِینداری کے ساتھ زِندگی گُذارنا چاہتے ہیں وہ سب ستائے جائیں گے۔

13. اور بُرے اور دھوکا باز آدمِی فریب دیتے اور فریب کھاتے ہُوئے بِگڑتے چلے جائیں گے۔

14. مگر تُو اُن باتوں پر جو تُو نے سیکھی تھِیں اور جِن کا یقِین تُجھے دِلایا گیا تھا یہ جان کر قائِم رہ کہ تُو نے اُنہِیں کِن لوگوں سے سِیکھا تھا۔

15. اور تُو بچپن سے اُن پاک نوِشتوں سے واقِف ہے جو تُجھے مسِیح یِسُوع پر اِیمان لانے سے نِجات حاصِل کرنے کے لِئے دانائی بخش سکتے ہیں۔

16. ہر ایک صحِیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلِیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لِئے فائِدہ مند بھی ہے۔

17. تاکہ مردِ خُدا کامِل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لِئے بِالکُل تیّار ہو جائے۔

About 2 تیمتھیس Chapter 3

Read 2 تیمتھیس Chapter 3 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تیمتھیس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 تیمتھیس
Chapter: 3
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تیمتھیس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 تیمتھیس Chapter 3 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 تیمتھیس Chapter 3?

2 تیمتھیس Chapter 3 is part of the Book of 2 تیمتھیس in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 تیمتھیس Chapter 3 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 تیمتھیس

  1. 2 تیمتھیس Chapter 4
  2. 2 تیمتھیس Chapter 2
  3. 2 تیمتھیس Chapter 1

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. 2 یوحنا Chapter 1
  2. اعمال Chapter 1
  3. یوحنا Chapter 21
  4. متی Chapter 23
  5. یوحنا Chapter 15
  6. مکاشفہ Chapter 11
  7. رومیوں Chapter 11

Related Chapters & Readings

  1. 1 تواریخ Chapter 15
  2. متی Chapter 24
  3. زبور Chapter 88
  4. استثنا Chapter 27
  5. 2 سموئیل Chapter 12
  6. رومیوں Chapter 5
  7. لوقا Chapter 5
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *