Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 2 Online
Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تھسلنیکیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
2 تھسلنیکیوں 2
باب 2
1. اَے بھائِیو! ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے اور اُس کے پاس اپنے جمع ہونے کی بابت تُم سے دَرخواست کرتے ہیں۔
2. کہ کِسی رُوح یا کلام یا خط سے جو گویا ہماری طرف سے ہو یہ سَمَجھ کر کہ خُداوند کا دِن آ پہُنچا ہے تُمہاری عقل دفعتہً پریشان نہ ہو جائے اور نہ تُم گھبراؤ۔
3. کِسی طرح سے کِسی کے فریب میں نہ آنا کِیُونکہ وہ دِن نہِیں آئے گا جب تک کہ پہلے برگشتگی نہ ہو اور وہ گُناہ کا شَخص یعنی ہلاکت کا فرزند ظاہِر نہ ہو۔
4. جو مُخالفت کرتا ہے اور ہر ایک سے جو خُدا یا معبُود کہلاتا ہے اپنے آپ کو بڑا ٹھہراتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بَیٹھ کر اپنے آپ کو خُدا ظاہِر کرتا ہے۔
5. کیا تُمہیں یاد نہِیں کہ جب میں تُمہارے پاس تھا تو تُم سے یہ باتیں کہا کرتا تھا؟
6. اب جو چِیز اُسے روک رہی ہے تاکہ وہ اپنے خاص وقت پر ظاہِر ہو اُس کو تُم جانتے ہو۔
7. کِیُونکہ بے دِینی کا بھید تو اَب بھی تاثِر کرتا جاتا ہے مگر اَب ایک روکنے والا ہے اور جب تک وہ دُور نہ کِیا جائے روکے رہے گا۔
8. اُس وقت وہ بے دِین ظاہِر ہوگا جِسے خُداوند یِسُوع اپنے مُنہ کی پھُونک سے ہلاک اور اپنی آمد کی تجلّی سے نِیست کرے گا۔
9. اور جِس کی آمد شَیطان کی تاثِر کے مُوافِق ہر طرح کی جھُوٹی قُدرت اور نِشانوں اور عجِیب کاموں کے ساتھ۔
10. اور ہلاک ہونے والوں کے لِئے ناراستی کے ہر طرح کے دھوکے کے ساتھ ہوگی اِس واسطے کہ اُنہوں نے حق کی محبّت کو اِختیّار نہ کِیا جِس سے اُن کی نِجات ہوتی۔
11. اِسی سبب سے خُدا اُن کے پاس گُمراہ ہونے والی تاثِر بھیجے گا تاکہ وہ جھُوٹ کو سَچ جانیں۔
12. اور جِتنے لوگ حق کا یقِین نہِیں کرتے بلکہ ناراستی کو پسند کرتے ہیں وہ سب سزا پائیں۔
13. لیکِن تُمہارے بارے میں اَے بھائِیو! خُداوند کے پیارو ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے کِیُونکہ خُدا نے تُمہیں اِبتدا ہی سے اِس لِئے چُن لِیا تھا کہ رُوح کے ذرِیعہ سے پاکِیزہ بن کر اور حق پر اِیمان لا کر نِجات پاؤ۔
14. جِس کے لِئے اُس نے تُمہیں ہماری خُوشخَبری کے وسِیلہ سے بُلایا تاکہ تُم ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا جلال حاصِل کرو۔
15. پَس اَے بھائِیو! ثابِت قدم رہو اور جِن رِوایَتوں کی تُم نے ہماری زبانی یہ خط کے ذرِیعہ سے تعلِیم پائی اُن پر قائِم رہو۔
16. اب ہمارا خُداوند یِسُوع مسِیح خُود اور ہمارا باپ خُدا جِس نے ہم سے محبّت رکھّی اور فضل سے ابدی تسلّی اور اچھّی اُمِید بخشی۔
17. تُمہارے دِلوں کو تسلّی دے اور ہر ایک نیک کام اور کلام میں مضبُوط کرے۔
About 2 تھسلنیکیوں Chapter 2
Read 2 تھسلنیکیوں Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 2 تھسلنیکیوں
Chapter: 2
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تھسلنیکیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 2 تھسلنیکیوں Chapter 2 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 2 تھسلنیکیوں Chapter 2?
2 تھسلنیکیوں Chapter 2 is part of the Book of 2 تھسلنیکیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 2 تھسلنیکیوں Chapter 2 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 2 تھسلنیکیوں
Explore More from نیا عہدنامہ
- کلسیوں Chapter 4
- افسیوں Chapter 4
- رومیوں Chapter 3
- 3 یوحنا Chapter 1
- 1 کرنتھیوں Chapter 6
- 2 پطرس Chapter 3
- گلتیوں Chapter 1