2 تیمتھیس Chapter 1

انگریزی میں

Read 2 تیمتھیس Chapter 1 Online

Read 2 تیمتھیس Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تیمتھیس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تیمتھیس and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 تیمتھیس 1

باب 1

1. پَولُس کی طرف سے جو اُس زِندگی کے وعدہ کے مُوافِق جو مسِیح یِسُوع میں ہے خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوع کا رَسُول ہے۔

2. پیارے فرزند تِمُتھیُس کے نام۔ فضل۔ رحم اور اِطمینان خُدا باپ اور ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع کی طرف سے تُجھے حاصِل ہوتا رہے۔

3. جِس خُدا کی عِبادت مَیں صاف دِل سے باپ دادا کے طَور پر کرتا ہُوں اُس کا شُکر ہے کہ اپنی دُعاؤں میں بِلاناغہ تُجھے یاد رکھتا ہُوں۔

4. اور تیرے آنسوؤں کو یاد کر کے رات دِن تیری مُلاقات کا مُشتاق رہتا ہُوں تاکہ خُوشی سے بھر جاؤں۔

5. اور مُجھے تیرا وہ بے رِیا اِیمان یاد دِلایا گیا ہے جو پہلے تیری نانی لوئِس اور تیری ماں یُونِیکے رکھتی تھِیں اور مُجھے یقِین ہے کہ تُو بھی رکھتا ہے۔

6. اِسی سبب سے مَیں تُجھے یاد دِلاتا ہُوں کہ تُو خُدا کی اُس نعمت کو چمکا دے جو میرے ہاتھ رکھنے کے باعِث تُجھے حاصِل ہے۔

7. کِیُونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہِیں بلکہ قُدرت اور تربیت کی رُوح دی ہے۔

8. پَس ہمارے خُداوند کی گواہی دینے سے اور مُجھ سے جو اُس کا قَیدی ہُوں شرم نہ کر بلکہ خُدا کی قُدرت کے مُوافِق خُوشخَبری کی خاطِر میرے ساتھ دُکھ اُٹھا۔

9. جِس نے ہمیں نِجات دی اور پاک بُلاوے سے بُلایا ہمارے کاموں کے مُوافِق نہِیں بلکہ اپنے خاص اِرادہ اور اُس فضل کے مُوافِق جو مسِیح یِسُوع میں ہم پر ازل سے ہُؤا۔

10. مگر اَب ہمارے مُنّجی مسِیح یِسُوع کے ظُہُور سے ظاہِر ہُؤا جِس نے مَوت کو نِیست اور زِندگی اور بقا کو اُس خُوشخَبری کے وسِیلہ سے روشن کر دِیا۔

11. جِس کے لِئے مَیں منادی کرنے والا اور رَسُول اور اُستاد مُقرّر ہُؤا۔

12. اِسی باعِث سے مَیں یہ دُکھ بھی اُٹھاتا ہُوں لیکِن شرماتا نہِیں کِیُونکہ جِس کا مَیں نے یقِین کِیا ہے اُسے جانتا ہُوں اور مُجھے یقِین ہے کہ وہ میری امانت کی اُس دِن تک حِفاظت کر سکتا ہے۔

13. جو صحیح باتیں تُو نے مُجھ سے سُنِیں اُس اِیمان اور محبّت کے ساتھ جو مسِیح یِسُوع میں ہے اُن کا خاکہ یاد رکھ۔

14. رُوحُ القُدس کے وسِیلہ سے جو ہم میں بسا ہُؤا ہے اِس اچھّی امانت کی حِفاظت کر۔

15. تُو یہ جانتا ہے کہ آسیہ کے سب لوگ مُجھ سے پھِر گئے۔ جِن میں سے فُوگِلُس اور ہر مُگِنیس ہیں۔

16. خُداوند اُنیسِفرُس کے گھرانے پر رحم کرے کِیُونکہ اُس نے بہُت دفعہ مُجھے تازہ دم کِیا اور میری قَید سے شرمِندہ نہ ہُؤا۔

17. بلکہ جب وہ روما میں آیا تو کوشِش سے تلاش کر کے مُجھ سے مِلا۔

18. (خُداوند اُسے یہ بخشے کہ اُس دِن اُس پر خُداوند کا رحم ہو) اور اُس نے اِفسُس میں جو جو خِدمتیں کِیں تُو اُنہِیں خُوب جانتا ہے۔

About 2 تیمتھیس Chapter 1

Read 2 تیمتھیس Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تیمتھیس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 تیمتھیس
Chapter: 1
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تیمتھیس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 تیمتھیس Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 تیمتھیس Chapter 1?

2 تیمتھیس Chapter 1 is part of the Book of 2 تیمتھیس in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 تیمتھیس Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 تیمتھیس

  1. 2 تیمتھیس Chapter 4
  2. 2 تیمتھیس Chapter 3
  3. 2 تیمتھیس Chapter 2

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. رومیوں Chapter 2
  2. 2 پطرس Chapter 2
  3. یعقوب Chapter 3
  4. یوحنا Chapter 2
  5. 1 کرنتھیوں Chapter 16
  6. اعمال Chapter 9
  7. یوحنا Chapter 20

Related Chapters & Readings

  1. صفنیاہ Chapter 3
  2. زبور Chapter 64
  3. زبور Chapter 83
  4. یرمیاہ Chapter 33
  5. قضاۃ Chapter 21
  6. دانی ایل Chapter 5
  7. مرقس Chapter 6
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *