2 تیمتھیس Chapter 4

انگریزی میں

Read 2 تیمتھیس Chapter 4 Online

Read 2 تیمتھیس Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تیمتھیس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تیمتھیس and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 تیمتھیس 4

باب 4

1. خُدا اور مسِیح یِسُوع کو جو زِندوں اور مُردوں کی عدالت کرے گا گواہ کر کے اور اُس کے ظُہُور اور بادشاہی کو یاد دِلا کر مَیں تُجھے تاکِید کرتا ہُوں۔

2. کہ تُو کلام کی منادی کر۔ وقت اور بے وقت مُستعِد رہ۔ ہر طرح کے تحمُّل اور تعلِیم کے ساتھ سَمَجھا دے اور ملامت اور نصِیحت کر۔

3. کِیُونکہ اَیسا وقت آئے گا کہ لوگ صحیح تعلِیم کی برداشت نہ کریں گے بلکہ کانوں کی کھُجلی کے باعِث اپنی اپنی خواہِشوں کے مُوافِق بہُت سے اُستاد بنا لیں گے۔

4. اور اپنے کانوں کو حق کی طرف سے پھیر کر کہانیوں پر مُتوّجہ ہوں گے۔

5. مگر تُو سب باتوں میں ہوشیار رہ۔ دُکھ اُٹھا۔ بشارت کا کام انجام دے۔ اپنی خِدمت کو پُورا کر۔

6. کِیُونکہ مَیں اَب قُربان ہو رہا ہُوں اور میرے کُوچ کا وقت آ پہُنچا ہے۔

7. مَیں اچھّی کُشتی لڑ چُکا۔ مَیں نے دوڑ کو ختم کر لِیا۔ مَیں نے اِیمان کو محفُوظ رکھّا۔

8. آیندہ کے لِئے میرے واسطے راستبازی کا وہ تاج رکھّا ہُؤا ہے جو عادِل مُنصِف یعنی خُداوند مُجھے اُس دِن دے گا اور صِرف مُجھے ہی نہِیں بلکہ اُن سب کو بھی جو اُس کے ظُہُور کے آرزو مند ہوں۔

9. میرے پاس جلد آنے کی کوشِش کر۔

10. کِیُونکہ دیماس نے اِس موجُودہ جہان کو پسند کر کے مُجھے چھوڑ دِیا اور تھِسّلنیکے کو چلا گیا اور کریسکینس گلتیہ کو اور طِطُس دلمتیہ کو۔

11. صِرف لُوقا میرے پاس ہے۔ مرقُس کو ساتھ لے کر آ جا کِیُونکہ خِدمت کے لِئے وہ میرے کام کا ہے۔

12. تُخِکُس کو مَیں نے اِفِسُس بھیج دِیا ہے۔

13. جو چوغہ مَیں تروآس میں کرپُس کے ہاں چھوڑ آیا ہُوں جب تُو آئے تو وہ اور کِتابیں خاص کر رقّ کے طُومار لیتا آئیو۔

14. سِکندر ٹھٹھیرے نے مُجھ سے بہُت بُرائیاں کِیں۔ خُداوند اُسے اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔

15. اُس سے تُو بھی خَبردار رہ کِیُونکہ اُس نے ہماری باتوں کی بڑی مُخالفت کی۔

16. میری پہلی جواب دہی کے وقت کِسی نے میرا ساتھ نہ دِیا بلکہ سب نے مُجھے چھوڑ دِیا۔ کاش کہ اُنہِیں اِس کا حِساب دینا نہ پڑے۔

17. مگر خُداوند میرا مددگار تھا اور اُس نے مُجھے طاقت بخشی تاکہ میری معرفت پَیغام کی پُوری منادی ہو جائے اور سب غَیرقَومویں سُن لیں۔ اور مَیں شیر کے مُنہ سے چھُڑایا گیا۔

18. خُداوند مُجھے ہر ایک بُرے کام سے چھُڑائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں صحیح سَلامت پہُنچا دے گا۔ اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔

19. پرِسکہ اور اکوِلہ سے اور اُنیسِفُرس کے خاندان سے سَلام کہہ۔

20. اِراستُس کُرِنتھُس میں رہا اور ترفِمُس کو مَیں نے مِیلیتُس میں بِیمار چھوڑا۔

21. جاڑوں سے پہلے میرے پاس آ جانے کی کوشِش کر۔ یُوبُولُس اور پُودینس اور لِینُس اور کلَودیہ اور اَور سب بھائِی تُجھے سَلام کہتے ہیں۔

22. خُداوند تیری رُوح کے ساتھ رہے۔ تُم پر فضل ہوتا رہے۔

About 2 تیمتھیس Chapter 4

Read 2 تیمتھیس Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تیمتھیس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 تیمتھیس
Chapter: 4
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تیمتھیس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 تیمتھیس Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 تیمتھیس Chapter 4?

2 تیمتھیس Chapter 4 is part of the Book of 2 تیمتھیس in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 تیمتھیس Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 تیمتھیس

  1. 2 تیمتھیس Chapter 3
  2. 2 تیمتھیس Chapter 1
  3. 2 تیمتھیس Chapter 2

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. مکاشفہ Chapter 17
  2. مرقس Chapter 8
  3. 2 تھسلنیکیوں Chapter 2
  4. رومیوں Chapter 12
  5. 1 کرنتھیوں Chapter 15
  6. یوحنا Chapter 10
  7. یوحنا Chapter 14

Related Chapters & Readings

  1. 2 تھسلنیکیوں Chapter 1
  2. 2 تواریخ Chapter 23
  3. زبور Chapter 101
  4. گنتی Chapter 30
  5. زبور Chapter 5
  6. یشوع Chapter 18
  7. زبور Chapter 123
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *