Read 1 کرنتھیوں Chapter 13 Online
Read 1 کرنتھیوں Chapter 13 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 کرنتھیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
1 کرنتھیوں 13
باب 13
1. اگر مَیں فرِشتوں کی زبانیں بولُوں اور محبّت نہ رکھُّوں تو مَیں ٹھنٹھناتا پِیتل یا جھنجھناتی جھانجھ ہُوں۔
2. اور اگر مُجھے نُبُوّت مِلے اور سب بھیدوں اور کُل عِلم کی واقفِیت ہو اور میرا اِیمان یہاں تک کامِل ہو کہ پہاڑوں کو ہٹا دُوں اور محبّت نہ رکھُّوں تو مَیں کُچھ بھی نہِیں۔
3. اور اگر اپنا سارا مال غرِیبوں کو کھِلا دُوں یا اپنا بَدَن جلانے کو دے دُوں اور محبّت نہ رکھُّوں تو مُجھے کُچھ بھی فائِدہ نہِیں۔
4. محبّت صابِر ہے اور مہِربان۔ محبّت حسد نہِیں کرتی۔ محبّت شَیخی نہِیں مارتی اور پھُولتی نہِیں۔
5. نازیبا کام نہِیں کرتی۔ اپنی بہِتری نہِیں چاہتی۔ جھُنجھلاتی نہِیں۔ بدگُمانی نہِیں کرتی۔
6. بدکاری سے خُوش نہِیں ہوتی بلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔
7. سب کُچھ سہہ لیتی ہے۔ سب کُچھ یقِین کرتی ہے سب باتوں کی اُمِید رکھتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔
8. محبّت کو زوال نہِیں۔ نُبُوّتیں ہوں تو مَوقُوف ہو جائیں گی۔ زبانیں ہوں تو جاتی رہیں گی۔ عِلم ہو تو مِٹ جائے گا۔
9. کِیُونکہ ہمارا عِلم ناقِص ہے اور ہماری نُبُوّت ناتمام۔
10. لیکِن جب کامِل آئے گا تو ناقِص جاتا رہے گا۔
11. جب مَیں بچّہ تھا تو بچّوں کی طرح بولتا تھا۔ بچّوں کی سی طبِیعت تھی۔ بچّوں کی سی سَمَجھ تھی لیکِن جب جوان ہُؤا تو بچپن کی باتیں ترک کر دِیں۔
12. اَب ہم کو آئِینہ میں دھُندلا سا دِکھائی دیتا ہے مگر اُس وقت رُوبرُو دیکھیں گے۔ اِس وقت میرا عِلم ناقِص ہے مگر اُس وقت اَیسے پُورے طَور پر پہچانُوں گا جَیسے مَیں پہچانا گیا ہُوں۔
13. غرض اِیمان اُمِید محبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں محبّت ہے۔
About 1 کرنتھیوں Chapter 13
Read 1 کرنتھیوں Chapter 13 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 1 کرنتھیوں
Chapter: 13
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 1 کرنتھیوں Chapter 13 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 1 کرنتھیوں Chapter 13?
1 کرنتھیوں Chapter 13 is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 1 کرنتھیوں Chapter 13 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 1 کرنتھیوں
- 1 کرنتھیوں Chapter 6
- 1 کرنتھیوں Chapter 8
- 1 کرنتھیوں Chapter 7
- 1 کرنتھیوں Chapter 12
- 1 کرنتھیوں Chapter 10
- 1 کرنتھیوں Chapter 15
- 1 کرنتھیوں Chapter 11
Explore More from نیا عہدنامہ
- 1 تیمتھیس Chapter 3
- متی Chapter 7
- 1 یوحنا Chapter 2
- عبرانیوں Chapter 12
- متی Chapter 11
- 2 تیمتھیس Chapter 3
- متی Chapter 24