متی Chapter 1

انگریزی میں

Read متی Chapter 1 Online

Read متی Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of متی and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

متی 1

باب 1

1. یِسُوع مسِیح اِبنِ داؤد اِبنِ ابرہام کا نسب نامہ

2. ابراہام سے اِضحاق پَیدا ہُؤا اور اِضحاق سے یَعقُوب پَیدا ہُؤا اور یَعقُوب سے یہُوداہ اور اُس کے بھائِی پَیدا ہُوئے۔

3. اور یہُوداہ سے فارص اور زارح تمر سے پَیدا ہُوئے اور فارص سے حصرون پَیدا ہُؤا اور حصرون سے رام پَیدا ہُؤا۔

4. اور رام سے عمینداب پَیدا ہُؤا اور عمینداب سے نحسون پَیدا ہُؤا اور نحسون سے سلمون پَیدا ہُؤا۔

5. اور سلمون سے بوعز راحب سے پَیدا ہُؤا اور بوعز سے عوبید رُوت سے پَیدا ہُؤا اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔

6. اور یسّی سے داؤد بادشاہ پَیدا ہُؤا۔ اور داؤد سے سلیمان اُس عَورت سے پَیدا ہُؤا جو پہلے اُوریاہ کی بِیوی تھی۔

7. اور سلیمان سے رحُبِعام پَیدا ہُؤا اور رحُبِعام سے ابیاہ پَیدا ہُؤا اور ابیاہ سے آسا پَیدا ہُؤا۔

8. اور آسا سے یہُوسفط پَیدا ہُؤا اور یہُوسفط سے یُورام پَیدا ہُؤا اور یُورام سے عُزّیاہ پَیدا ہُؤا۔

9. اور عُزّیاہ سے یُوتام پَیدا ہُؤا اور یُوتام سے آخز پَیدا ہُؤا اور آخز سےحِزقیاہ پَیدا ہُؤا۔

10. اور حِزقیا سے منسّی پَیدا ہُؤا اور منسّی سے امُون پَیدا ہُؤا اور امُون سے یُوسیاہ پَیدا ہُؤا۔

11. اور گِرفتار ہوکر بابُل جانے کے زمانے میں یُوسیاہ سے یکُونیاہ اور اُس کے بھائِی پَیدا ہُوئے۔

12. اور گِرفتار ہوکر بابُل جانے کے بعد یکُونیاہ سے سیالتی ایل پَیدا ہُؤا اور سیالتی ایل سے زرُبّابُل پَیدا ہُؤا۔

13. اور زرُبّابُل سے ابیہُود پَیدا ہُؤا اور ابیہُود سے اِلیاقیِم پَیدا ہُؤا اور اِلیاقیِم سے عازور پَیدا ہُؤا۔

14. اور عازور سے صدوق پَیدا ہُؤا اور صدوق سے اخیم پَیدا ہُؤا اور اخیم سے اِلیہُود پَیدا ہُؤا۔

15. اور اِلیہُود سے اِلیعزر پَیدا ہُؤا اور اِلیعزر سے متّان پَیدا ہُؤا اور متّان سے یَعقُوب پَیدا ہُؤا۔

16. اور یَعقُوب سے یُوسُف پَیدا ہُؤا۔ یہ اُس مریم کا شوہر تھا جِس سے یِسُوع پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتا ہے۔

17. پَس سب پُشتیں ابرہام سے داؤد تک چودہ پُشتیں ہُوئیں اور داؤد سے لے کر گِرفتار ہوکر بابُل جانے تک چودہ پُشتیں اور گِرفتار ہوکر بابُل جانے سے لے کر مسِیح تک چودہ پُشتیں ہُوئیں۔

18. اب یِسُوع مسِیح کی پَیدایش اِس طرح ہُوئی کہ جب اُس کی ماں مریم کی منگنی یُوسُف کے ساتھ ہو گئی تو اُن کے اکٹھّے ہونے سے پہلے وہ رُوح اُلقدُس کی قُدرت سے حامِلہ پائی گئی۔

19. پَس اُس کے شوہر یُوسُف نے جو راستباز تھا اور اُسے بدنام کرنا نہِیں چاہتا تھا اُسے چُپکے سے چھوڑ دینے کا اِرادہ کیا۔

20. وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے خواب دِکھائی دے کر کہا اَے یُوسُف اِبنِ داؤد اپنی بِیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کِیُونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوح اُلقدُس کی قُدرت سے ہے۔

21. اُس کے بَیٹا ہوگا اور تُو اُس کا نام یِسُوع رکھنا کِیُونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نِجات دے گا۔

22. یہ سب کُچھ اِس لِئے ہُؤا کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پُورا ہو کہ

23. دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہوگی اور بَیٹا جنیگی اور اُس کا نام اِعّمانُوایل رکھّیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔

24. پَس یُوسُف نے نیند سے جاگ کر ویسا ہی کِیا جَیسا خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے حُکم دِیا تھا اور اپنی بِیوی کو اپنے ہاں لے آیا۔

25. اور اُس کو نہ جانا جب تک اُس کے بَیٹا نہ ہُؤا اور اُس کا نام یِسُوع رکھّا۔

About متی Chapter 1

Read متی Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: متی
Chapter: 1
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading متی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading متی Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is متی Chapter 1?

متی Chapter 1 is part of the Book of متی in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete متی Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from متی

  1. متی Chapter 26
  2. متی Chapter 23
  3. متی Chapter 16
  4. متی Chapter 2
  5. متی Chapter 14
  6. متی Chapter 13
  7. متی Chapter 8

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. متی Chapter 18
  2. عبرانیوں Chapter 8
  3. عبرانیوں Chapter 4
  4. مکاشفہ Chapter 14
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 12
  6. رومیوں Chapter 16
  7. فلپیوں Chapter 1

Related Chapters & Readings

  1. یسعیاہ Chapter 53
  2. استثنا Chapter 16
  3. گنتی Chapter 17
  4. نحمیاہ Chapter 8
  5. 2 سلاطین Chapter 12
  6. اعمال Chapter 6
  7. پیدایش Chapter 36
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *