1 کرنتھیوں Chapter 16

انگریزی میں

Read 1 کرنتھیوں Chapter 16 Online

Read 1 کرنتھیوں Chapter 16 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 کرنتھیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

1 کرنتھیوں 16

باب 16

1. اَب اُس چندے کی بابت جو مُقدّسوں کے لِئے کِیا جاتا ہے جَیسا مَیں نے گلتیہ کی کلِیسیاؤں کو حُکم دِیا وَیسا ہی تُم بھی کرو۔

2. ہفتہ کے پہلے دِن تُم میں سے ہر شَخص اپنی آمدنی کے مُوافِق کُچھ اپنے پاس رکھ چھوڑا کرے تاکہ میرے آنے پر چندے نہ کرنے پڑیں۔

3. اور جب مَیں آؤں گا تو جِنہِیں تُم منظُور کرو گے اُن کو مَیں خط دے کر بھیج دُوں گا کہ تُمہاری خَیرات یروشلِیم کو پہُنچا دیں۔

4. اور اگر میرا بھی جانا مُناسِب ہُؤا تو وہ میرے ساتھ ہی جائیں گے۔

5. اور مَیں مکِدُنیہ ہو کر تُمہارے پاس آؤں گا کِیُونکہ مُجھے مکِدُنیہ ہوکر جانا تو ہے ہی۔

6. مگر رہُوں شاید تُمہارے ہی پاس اور جاڑا بھی تُمہارے ہی پاس کاٹُوں تاکہ جِس طرف مَیں جانا چاہُوں تُم مُجھے اُس طرف روانہ کر دو۔

7. کِیُونکہ مَیں اَب راہ مَیں تُم سے مُلاقات کرنا نہِیں چاہتا بلکہ مُجھے اُمِید ہے کہ خُداوند نے چاہا تو کُچھ عرصہ تُمہارے پاس رہُوں گا۔

8. لیکِن مَیں عِیدِ پنتیکُست تک اِفِسُس میں رہُوں گا۔

9. کِیُونکہ میرے لِئے ایک وسِیع اور کارآمد دروازہ کھُلا ہے اور مُخالِف بہُت سے ہیں۔

10. اگر تِیمُتھِیُس آ جائے تو خیال رکھنا کہ وہ میرے پاس بےخَوف رہے کِیُونکہ وہ میری طرح خُداوند کا کام کرتا ہے۔

11. پَس کوئی اُسے حقِیر نہ جانے بلکہ اُس کو صحیح سَلامت اِس طرف روانہ کرنا کہ میرے پاس آ جائے کِیُونکہ مَیں مُنتظِر ہُوں کہ وہ بھائِیوں سمیت آئے۔

12. اور بھائِی اپُلّوس سے مَیں نے بہُت اِلتماس کِیا کہ تُمہارے پاس بھائِیوں کے ساتھ جائے مگر اِس وقت جانے پر وہ مُطلَق راضی نہ ہُؤا لیکِن جب اُس کو مَوقع مِلے گا تو جائے گا۔

13. جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔

14. جو کُچھ کرتے ہو محبّت سے کرو۔

15. اَے بھائِیو! تُم ستِفناس کے خاندان کو جانتے ہو کہ وہ اخِیہ پہلے پھَل ہیں اور مُقدّسوں کی خِدمت کے لِئے مُستعِد رہتے ہیں۔

16. پَس مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابِع رہو بلکہ ہر ایک کے جو اِس کام اور محنت میں شرِیک ہے۔

17. اور مَیں ستِفناس اور فرتُوناتُس اور اخیکُس کے آنے سے خُوش ہُوں کِیُونکہ جو تُم سے رہ گیا تھا اُنہوں نے پُورا کر دِیا۔

18. اور اُنہوں نے میری اور تُمہاری رُوح کو تازہ کِیا۔ پَس اَیسوں کو مانو۔

19. آسیہ کی کلِیسیائیں تُم کو سَلام کہتی ہیں۔ اَکوِلہ اور پَرِسکہ اُس کلِیسیا سمیت جو اُن کے گھر میں ہے تُمہیں خُداوند میں بہُت بہُت سَلام کہتے ہیں۔

20. سب بھائِی تُمہیں سَلام کہتے ہیں۔ پاک بوسہ لے کر آپس میں سَلام کرو۔

21. مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے سَلام لِکھتا ہُوں۔

22. جو کوئی خُداوند کو عزِیز نہِیں رکھتا ملعُون ہو۔ ہمارا خُداوند آنے والا ہے۔

23. خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔

24. میری محبّت مسِیح یِسُوع میں تُم سب سے رہے۔ آمِین۔

About 1 کرنتھیوں Chapter 16

Read 1 کرنتھیوں Chapter 16 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 1 کرنتھیوں
Chapter: 16
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 1 کرنتھیوں Chapter 16 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 1 کرنتھیوں Chapter 16?

1 کرنتھیوں Chapter 16 is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 1 کرنتھیوں Chapter 16 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 1 کرنتھیوں

  1. 1 کرنتھیوں Chapter 6
  2. 1 کرنتھیوں Chapter 8
  3. 1 کرنتھیوں Chapter 7
  4. 1 کرنتھیوں Chapter 13
  5. 1 کرنتھیوں Chapter 12
  6. 1 کرنتھیوں Chapter 10
  7. 1 کرنتھیوں Chapter 9

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. فلپیوں Chapter 2
  2. 2 تھسلنیکیوں Chapter 3
  3. 1 تیمتھیس Chapter 6
  4. مرقس Chapter 11
  5. 2 پطرس Chapter 1
  6. فلیمون Chapter 1
  7. متی Chapter 15

Related Chapters & Readings

  1. پیدایش Chapter 46
  2. 1 تواریخ Chapter 22
  3. امثال Chapter 24
  4. لوقا Chapter 13
  5. متی Chapter 16
  6. قضاۃ Chapter 3
  7. یسعیاہ Chapter 44
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *