Read 1 کرنتھیوں Chapter 6 Online
Read 1 کرنتھیوں Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 کرنتھیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
1 کرنتھیوں 6
باب 6
1. کیا تُم میں سے کِسی کو یہ جُرأت ہے کہ جب دُوسروں کے ساتھ مُقدّمہ ہو تو فیصلہ کے لِئے بے دِینوں کے پاس جائے اور مُقدّسوں کے پاس نہ جائے؟
2. کیا تُم نہِیں جانتے کہ مُقدّس لوگ دُنیا کا اِنصاف کریں گے؟ پَس جب تُم کو دُنیا کا اِنصاف کرنا ہے تو کیا چھوٹے سے چھوٹے جھگڑوں کے بھی فَیصل کرنے کے لائِق نہِیں؟
3. کیا تُم نہِیں جانتے کہ ہم فرِشتوں کا اِنصاف کریں گے؟ تو کیا ہم دُنیوی مُعاملے میں فَیصل نہ کریں؟
4. پَس اگر تُم میں دُنیوی مُقدّمے ہوں تو کیا اُن کا مُنصِف مُقرّر کرو گے جو کلِیسیا میں حقِیر سَمَجھے جاتے ہیں؟
5. مَیں تُمہیں شرمِندہ کرنے کے لِئے یہ کہتا ہُوں۔ کیا واقعی تُم میں ایک بھی دانا نہِیں مِلتا جو اپنے بھائِیوں کا فیصلہ کر سکے؟
6. بلکہ بھائِی بھائِیوں میں مُقدّمہ ہوتا ہے اور وہ بھی بے دِینوں کے آگے۔
7. لیکِن دراصل تُم میں بڑا نقص یہ ہے کہ آپس میں مُقدّمہ بازی کرتے ہو۔ ظُلم اُٹھانا کِیُوں نہِیں بہُتر جانتے؟ اپنا نُقصان کِیُوں نہِیں قُبُول کرتے؟
8. بلکہ تُم ہی ظُلم کرتے اور نُقصان پہُنچاتے ہو اور وہ بھی بھائِیوں کو۔
9. کیا تُم نہِیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرامکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے۔ نہ بُت پرست نہ زنا کار نہ عیاش۔ نہ لَونڈے باز۔
10. نہ چَور۔ نہ لالچی نہ شرابی۔ نہ گالِیاں بکنے والے نہ ظالِم۔
11. اور بعض تُم میں اَیسے ہی تھے بھی مگر تُم خُداوند یِسُوع مسِیح کے نام سے اور ہمارے خُدا کے رُوح سے دُھل گئے اور پاک ہُوئے اور راستباز بھی ٹھہرے۔
12. سب چِیزیں میرے لِئے روا تو ہیں مگر سب چِیزیں مُفِید نہِیں۔ سب چِیزیں میرے لِئے روا تو ہیں لیکِن مَیں کِسی چِیز کا پاِبنِد نہ ہُوں گا۔
13. کھانے پیٹ کے لِئے ہیں اور پیٹ کھانوں کے لِئے لیکِن خُدا اُس کو اور اُن کو نِیست کرے گا مگر بَدَن حرامکاری کے لِئے نہِیں بلکہ خُداوند کے لِئے ہے اور خُداوند بَدَن کے لِئے۔
14. اور خُدا نے خُداوند کو بھی جِلایا اور ہم کو بھی اپنی قُدرت سے جِلائے گا۔
15. کیا تُم نہِیں جانتے کہ تُمہارے بَدَن مسِیح کا اعضا ہیں؟ ہرگِز نہِیں!
16. کیا تُم نہِیں جانتے کہ جو کوئی کِسی سے صحُبت کرتا ہے وہ اُس کے ساتھ ایک تن ہوتا ہے؟ کِیُونکہ وہ فرماتا ہے کہ وہ دونوں ایک تن ہوں گے۔
17. اور جو خُداوند کی صحُبت میں رہتا ہے وہ اُس کے ساتھ ایک رُوح ہوتا ہے۔
18. حرامکاری سے بھاگو۔ جِتنے گُناہ آدمِی کرتا ہے وہ بَدَن سے باہِر ہیں مگر حرامکار اپنے بَدَن کا بھی گُنہگار ہے۔
19. کیا تُم نہِیں جانتے کہ تُمہارا بَدَن رُوحُ القدُس کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُؤا ہے اور تُم کو خُدا کی طرف سے مِلا ہے؟ اور تُم اپنے نہِیں۔
20. کِیُونکہ قِیمت سے خرِیدے گئے ہو۔ پَس اپنے بَدَن سے خُدا کا جلال ظاہِر کرو۔
About 1 کرنتھیوں Chapter 6
Read 1 کرنتھیوں Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 1 کرنتھیوں
Chapter: 6
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 کرنتھیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 1 کرنتھیوں Chapter 6 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 1 کرنتھیوں Chapter 6?
1 کرنتھیوں Chapter 6 is part of the Book of 1 کرنتھیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 1 کرنتھیوں Chapter 6 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 1 کرنتھیوں
- 1 کرنتھیوں Chapter 8
- 1 کرنتھیوں Chapter 7
- 1 کرنتھیوں Chapter 13
- 1 کرنتھیوں Chapter 12
- 1 کرنتھیوں Chapter 10
- 1 کرنتھیوں Chapter 9
- 1 کرنتھیوں Chapter 4
Explore More from نیا عہدنامہ
- عبرانیوں Chapter 2
- لوقا Chapter 2
- یعقوب Chapter 3
- لوقا Chapter 22
- یوحنا Chapter 4
- 2 کرنتھیوں Chapter 2
- لوقا Chapter 17