Read زبور Chapter 21 Online
Read زبور Chapter 21 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of زبور and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
زبور 21
باب 21
1. اَے خُداوند! تیری قوت سے بادشاہ خُوش ہوگا اور تیری نجات سے اُسے نہایت شادمانی ہوگی۔
2. تُو نے اُس کے دِل کی آرزُو پُوری کی ہے اور اُس کے مُنہ کی درخواست کو نامنظور نہیں کیا۔ (سِلاہ)
3. کیونکہ تُو اُسے عمدہ برکتیں بخشنے میں پیش قدمی کرتا اور خالص سونے کا تاج اُس کے سر پر رکھتا ہے۔
4. اُس نے تجھ سے زندگی چاہی اور تُو نے بخشی۔ بلکہ عمر کی درازی ہمیشہ کے لئے۔
5. تیری نجات کے سبب سے اُس کی شوکت عظیم ہے۔ تُو اُسے حشمت وجلال سے آراستہ کرتا ہے۔
6. کیونکہ تُو ہمیشہ کے لئے اُسے برکتوں سے مالا مال کرتا ہے اور اپنے حضُور اُسے خُوش وخُرم رکھتا ہے۔
7. کیونکہ بادشاہ کا تُوکل خُداوند پر ہے اور حق تعالیٰ کی شفقت کی بدولت اُسے ہرگز جنبش نہ ہوگی۔
8. تیرا ہاتھ تیرے سب دُشمنوں کو ڈھونڈنِکالیگا۔ تیرادہنا ہاتھ تجھ سے کینہ رکھنے والوں کا پتہ لگالیگا۔
9. تُو اپنے قہر کے وقت اُن کو جلتے تنورکی مانند کردیگا۔ خُداوند اپنے غضب میں اُن کو نگل جائیگا اور آگ اُن کو کھا جائیگی۔
10. تُو اُن کے پھل کو زمین پر سے نابُود کردیگا اور اُن کی نسل کو بنی آدم میں سے۔
11. کیونکہ اُنہوں نے تجھ سے بدی کرنا چاہا۔ اُنہوں نے ایسا منصُوبہ باندھا جِسے وہ پُورا نہیں کرسکتے۔ کیونکہ تُو اُنکا مُنہ پھیردیگا۔ تُو اُنکے مُقابلہ میں اپنے چِلّے چڑھائیگا۔
12. اَے خُداوند! تُو اپنی ہی قوت میں سربلند ہو! اور ہم گا کر تیری قُدرت کی ستائش کرینگے۔
About زبور Chapter 21
Read زبور Chapter 21 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of زبور in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: زبور
Chapter: 21
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading زبور. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading زبور Chapter 21 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is زبور Chapter 21?
زبور Chapter 21 is part of the Book of زبور in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete زبور Chapter 21 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 2
- عاموس Chapter 3
Explore More from زبور
- زبور Chapter 58
- زبور Chapter 78
- زبور Chapter 54
- زبور Chapter 122
- زبور Chapter 45
- زبور Chapter 42
- زبور Chapter 70