افسیوں Chapter 1

انگریزی میں

Read افسیوں Chapter 1 Online

Read افسیوں Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of افسیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of افسیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

افسیوں 1

باب 1

1. پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوع کا رَسُول ہے اُن مُقدّسوں کے نام جو اِفِسُس میں ہیں اور مسِیح یِسُوع میں اِیماندار ہیں۔

2. ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔

3. ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے ہم کو مسِیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی رُوحانی بَرکَت بخشی۔

4. چُنانچہ اُس نے ہم کو بنایِ عالم سے پیشتر اُس میں چُن لِیا تاکہ ہم اُس کے نزدِیک محبّت میں پاک اور بے عَیب ہوں۔

5. اور اُس نے اپنی مرضی کے نیک اِرادہ کے مُوافِق ہمیں اپنے لِئے پیشتر سے مُقرّر کِیا کہ یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے اُس کے لے پالک بَیٹے ہوں۔

6. تاکہ اُس کے اُس فضل کے جلال کی سِتایش ہو جو ہمیں اُس عزِیز میں مُفت بخشا۔

7. ہم کو اُس میں اُس کے خُون کے وسِیلہ سے مخلصی یعنی قُصُوروں کی مُعافی اُس کے اُس فضل کی دَولت کے مُوافِق حاصِل ہے۔

8. جو اُس نے ہر طرح کی حِکمت اور دانائی کے ساتھ کثرت سے ہم پر نازِل کِیا۔

9. چُنانچہ اُس نے اپنی مرضی کے بھید کو اپنے اُس نیک اِرادہ کے مُوافِق ہم پر ظاہِر کِیا۔ جِسے اپنے آپ میں ٹھہرا لِیا تھا۔

10. تاکہ زمانوں کے پُورے ہونے کا اَیسا اِنتظام ہو کہ مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے۔ خواہ وہ آسمان کی ہوں خواہ زمِین کی۔

11. اُسی میں ہم بھی اُس کے اِرادہ کے مُوافِق جو اپنی مرضی کی مصلحت سے سب کُچھ کرتا ہے پیشتر سے مُقرّر ہوکر مِیراث بنے۔

12. تاکہ ہم جو پہلے سے مسِیح کی اُمِید میں تھے اُس کے جلال کی سِتایش کا باعِث ہوں۔

13. اور اُسی میں تُم پر بھی جب تُم نے کلامِ حق کو سُنا جو تُمہاری نِجات کی خُوشخَبری ہے اور اُس پر اِیمان لائے پاک مَوعُودہ رُوح کی مہر لگی۔

14. وُہی خُدا کی مِلکِیّت کی مخلصی کے لِئے ہماری مِیراث کا بَیعانہ ہے تاکہ اُس کے جلال کی سِتایش ہو۔

15. اِس سبب سے میں بھی اُس اِیمان کا جو تُمہارے درمِیان خُداوند یِسُوع پر ہے اور سب مُقدّسوں پر ظاہِر ہے حال سُن کر۔

16. تُمہاری بابت شُکر کرنے سے باز نہِیں آتا اور اپنی دُعاؤں میں تُمہیں یاد کِیا کرتا ہُوں۔

17. کہ ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا خُدا جو جلال کا باپ ہے تُمہیں اپنی پہچان میں حِکمت اور مُکاشفہ کی رُوح بخشے۔

18. اور تُمہارے دِل کی آنکھیں روشن ہو جائیں تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ اُس کے بُلانے سے کَیسی کُچھ اُمِید ہے اور اُس کی مِیراث کے جلال کی دَولت مُقدّسوں میں کَیسی کُچھ ہے۔

19. اور ہم اِیمان لانے والوں کے لِئے اُس کی بڑی قُدرت کیا ہی بے حد ہے۔ اُس کی بڑی قُوّت کی تاثِیر کے مُوافِق۔

20. جو اُس نے مسِیح میں کی جب اُسے مُردوں میں سے جِلا کر اپنی دہنی طرف آسمانی مقاموں پر بِٹھایا۔

21. اور ہر طرح کی حُکُومت اور اِختیّار اور قُدرت اور رِیاست اور ہر ایک نام سے بہُت بُلند کِیا جو نہ صِرف اِس جہان میں بلکہ آنے والے جہان میں بھی لِیا جائے گا۔

22. اور سب کُچھ اُس کے پاؤں تَلے کر دِیا اور اُس کو سب چِیزوں کا سَردار بنا کر کلِیسیا کو دے دِیا۔

23. یہ اُس کا بَدَن ہے اور اُسی کی معمُوری جو ہر طرح سے سب کا معمُور کرنے والا ہے۔

About افسیوں Chapter 1

Read افسیوں Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of افسیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: افسیوں
Chapter: 1
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading افسیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading افسیوں Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is افسیوں Chapter 1?

افسیوں Chapter 1 is part of the Book of افسیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete افسیوں Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from افسیوں

  1. افسیوں Chapter 5
  2. افسیوں Chapter 6
  3. افسیوں Chapter 4
  4. افسیوں Chapter 2
  5. افسیوں Chapter 3

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. متی Chapter 23
  2. یوحنا Chapter 7
  3. 2 کرنتھیوں Chapter 4
  4. یوحنا Chapter 4
  5. مرقس Chapter 10
  6. اعمال Chapter 22
  7. اعمال Chapter 5

Related Chapters & Readings

  1. امثال Chapter 16
  2. یسعیاہ Chapter 54
  3. ہوسیع Chapter 7
  4. نحمیاہ Chapter 7
  5. 2 سموئیل Chapter 13
  6. متی Chapter 27
  7. استثنا Chapter 24
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *