عبرانیوں Chapter 8

انگریزی میں

Read عبرانیوں Chapter 8 Online

Read عبرانیوں Chapter 8 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of عبرانیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

عبرانیوں 8

باب 8

1. اب جو باتیں ہم کہہ رہے ہیں اُن میں سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارا اَیسا سَردار کاہِن ہے جو آسمانوں پر کِبریا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔

2. اور مَقدِس اور اُس حقِیقی خیمہ کا خادِم ہے جِسے خُداوند نے کھڑا کِیا ہے نہ کہ اِنسان نے۔

3. اور چُونکہ ہر سَردار کاہِن نذریں اور قُربانیاں گُذراننے کے واسطے مُقرّر ہوتا ہے اِس لِئے ضرُور ہُؤا کہ اِس کے پاس بھی گُذراننے کو کُچھ ہو۔

4. اور اگر وہ زمِین پر ہوتا تو ہر گِز کاہِن نہ ہوتا اِس لِئے کہ شَرِیعَت کے مُوافِق نذر گُذراننے والے موجُود ہیں۔

5. جو آسمانی چِیزوں کی نقل اور عکس کی خِدمت کرتے ہیں چُنانچہ جب مُوسیٰ خیمہ بنانے کو تھا تو اُسے یہ ہِدایت ہُوئی کہ دیکھ! جو نمُونہ تُجھے پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا اُسی کے مُطابِق سب چِیزیں بنانا۔

6. مگر اَب اُس نے اِس قدر بہُتر خِدمت پائی جِس قدر اُس بہُتر عہد کا درمِیانی ٹھہرا جو بہُتر وعدوں کی بُنیاد پر قائِم کِیا گیا ہے۔

7. کِیُونکہ اگر پہلا عہد بے نقص ہوتا تو دُوسرے کے لِئے مَوقع نہ ڈھونڈا جاتا۔

8. پَس وہ اُن کے نقص بتا کر کہتا ہے کہ خُداوند فرماتا ہے دیکھ! وہ دِن آتے ہیں کہ مَیں اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداہ کے گھرانے سے ایک نیا عہد باندھُوں گا۔

9. یہ اُس عہد کی مانِند نہ ہوگا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے اُس دِن باندھا تھا جب مُلکِ مِصر سے نِکال لانے کے لِئے اُن کا ہاتھ پکڑا تھا۔ اِس وسطے کہ وہ میرے عہد پر قائِم نہِیں رہے اور خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں نے اُن کی طرف کُچھ توُّجہ نہ کی۔

10. پھِر خُداوند فرماتا ہے کہ جو عہد اِسرائیل کے گھرانے سے اُن دِنوں کے بعد باندھُوں گا وہ یہ ہے کہ مَیں اپنے قانُون اُن کے ذِہن میں ڈالوں گا اور اُن کے دِلوں پر لِکھُوں گا اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اور وہ میری اُمّت ہوں گے۔

11. اور ہر شَخص اپنے ہم وطن اور اپنے گھائی کو یہ تعلِیم نہ دے گا کہ تُو خُداوند کو پہچان کِیُونکہ چھوٹے سے بڑے تک سب مُجھے جان لیں گے۔

12. اِس لِئے کہ مَیں اُن کی ناراستِیوں پر رحم کرُوں گا اور اُن کے گُناہوں کو پھِر کبھی یاد نہ کرُوں گا۔

13. جب اُس نے نیا عہد کہا تو پہلے کو پُرانا ٹھہرا اور جو چِیز پُرانی اور مُدّت کی ہو جاتی ہے وہ مِٹنے کے قرِیب ہوتی ہے۔

About عبرانیوں Chapter 8

Read عبرانیوں Chapter 8 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: عبرانیوں
Chapter: 8
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading عبرانیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading عبرانیوں Chapter 8 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is عبرانیوں Chapter 8?

عبرانیوں Chapter 8 is part of the Book of عبرانیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete عبرانیوں Chapter 8 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from عبرانیوں

  1. عبرانیوں Chapter 10
  2. عبرانیوں Chapter 7
  3. عبرانیوں Chapter 12
  4. عبرانیوں Chapter 9
  5. عبرانیوں Chapter 6
  6. عبرانیوں Chapter 2
  7. عبرانیوں Chapter 13

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. افسیوں Chapter 2
  2. متی Chapter 4
  3. لوقا Chapter 11
  4. 1 کرنتھیوں Chapter 12
  5. یہوداہ Chapter 1
  6. 1 تھسلنیکیوں Chapter 4
  7. لوقا Chapter 22

Related Chapters & Readings

  1. یرمیاہ Chapter 23
  2. واعظ Chapter 2
  3. متی Chapter 3
  4. حبقوق Chapter 3
  5. مرقس Chapter 5
  6. خروج Chapter 6
  7. 2 سلاطین Chapter 14
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *