Read ططس Chapter 2 Online
Read ططس Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of ططس in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of ططس and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
ططس 2
باب 2
1. لیکِن تُو وہ باتیں بیان کر جو صحیح تعلِیم کے مُناسِب ہیں۔
2. یعنی یہ کہ بُوڑھے مرد پرہیزگار، سنجیدہ اور مُتّقی ہوں اور اُن کا اِیمان اور محبّت اور صبر صحیح ہو۔
3. اِسی طرح بُوڑھی عَورتوں کی بھی وضع مُقدّسوں کی سی ہو۔ تہمت لگانے والی اور زِیادہ مَے پینے میں مُبتلا نہ ہوں بلکہ اچھّی باتیں سِکھانے والی ہوں۔
4. تاکہ جو اِن عَورتوں کو سِکھائیں کہ اپنے شوہروں کو پیار کریں بچّوں کو پیار کریں۔
5. اور مُتّقی اور پاکدامن اور گھر کا کاروبار کرنے والی اور مہربان ہوں اور اپنے اپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کا کلام بدنام نہ ہو۔
6. جوان آدمِیوں کو بھی اِسی طرح نصِیحت کر کے مُتّقی بنیں۔
7. سب باتوں میں اپنے آپ کو نیک کاموں کا نمُونہ بنا۔ تیری تعلِیم میں صفائی اور سنجیدگی۔
8. اور اَیسی صحت کلامی پائی جائے جو ملامت کے لائِق نہ ہو تاکہ مُخالِف ہم پر عَیب لگانے کی کوئی وجہ نہ پاکر شرمِندہ ہو جائیں۔
9. نَوکروں کو نصِیحت کر کہ اپنے مالِکوں کے تابِع رہیں اور سب باتوں میں اُنہِیں خُوش رکھّیں اور اُن کے حُکم سے کُچھ اِنکار نہ کریں۔
10. چوری چلاکی نہ کریں بلکہ ہر طرح کی دیانتداری اچھّی طرح ظاہِر کریں تاکہ اُن سے ہر بات میں ہمارے مُنّجی خُدا کی تعلِیم کو رَونق ہو۔
11. کِیُونکہ خُدا کا وہ فضل ظاہِر ہُؤا ہے جو سب آدمِیوں کی نِجات کا باعِث ہے۔
12. اور ہمیں تربِیت دیتا ہے کہ بے دِینی اور دُنیوی خواہِشوں کا اِنکار کر کے اِس موجُودہ جہان میں پرہیزگاری اور راستبازی اور دِینداری کے ساتھ زِندگی گُزاریں۔
13. اور اُس مُبارک اُمِید یعنی اپنے بزُرُگ خُدا اور مُنّجی یِسُوع مسِیح کے جلال کے ظاہِر ہونے کے مُنتظِر رہیں۔
14. جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فِدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چھُڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکِیت کے لِئے ایک اَیسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔
15. پُورے اِختیّار کے ساتھ یہ باتیں کہہ اور نصِیحت دے اور ملامت کر۔ کوئی تیری حقارت نہ کرنے پائے۔
About ططس Chapter 2
Read ططس Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of ططس in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: ططس
Chapter: 2
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading ططس. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading ططس Chapter 2 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is ططس Chapter 2?
ططس Chapter 2 is part of the Book of ططس in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete ططس Chapter 2 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from ططس
Explore More from نیا عہدنامہ
- مرقس Chapter 3
- 2 کرنتھیوں Chapter 9
- مرقس Chapter 8
- یوحنا Chapter 15
- 2 تھسلنیکیوں Chapter 2
- مکاشفہ Chapter 1
- مرقس Chapter 2