عبرانیوں Chapter 4

انگریزی میں

Read عبرانیوں Chapter 4 Online

Read عبرانیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of عبرانیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

عبرانیوں 4

باب 4

1. پَس جب اُس کے آرام میں داخِل ہونے کا وعدہ باقی ہے تو ہمیں ڈرنا چاہئے۔ اَیسا نہ ہو کہ تُم میں سے کوئی رہا ہُؤا معلُوم ہو۔

2. کِیُونکہ ہمیں بھی اُن ہی کی طرح خُوشخَبری سُنائی گئی لیکِن سُنے ہُوئے کلام نے اُن کو اِس لِئے کُچھ فائِدہ نہ دِیا کہ سُننے والوں کے دِلوں میں اِیمان کے ساتھ نہ بَیٹھا۔

3. اور ہم جو اِیمان لائے اُس آرام میں داخِل ہوتے ہیں جِس طرح اُس نے کہا کہ مَیں نے اپنے غضب میں قَسم کھائی کہ یہ میرے آرام میں داخِل نہ ہونے پائیں گے۔ گو بنایِ عالم کے وقت اُس کے کام ہو چُکے تھے۔

4. چُنانچہ اُس نے ساتویں دِن کی بابت کِسی مَوقع پر اِس طرح کہا ہے کہ خُدا نے اپنے سب کاموں کو پُورا کر کے ساتویں دِن آرام کِیا۔

5. اور پھِر اِس مقام پر ہے کہ وہ میرے آرام میں داخِل نہ ہونے پائیں گے۔

6. پَس جب یہ بات باقی ہے کہ بعض اُس آرام میں داخِل ہوں اور جِن کو پہلے خُوشخَبری سُنائی گئی تھی وہ نافرمانی کے سبب سے داخِل نہ ہُوئے۔

7. تو پھِر ایک خاص دِن ٹھہرا کر اِتنی مُدّت کے بعد داؤد کی کِتاب میں اُسے آج کا دِن کہتا ہے جَیسا پیشتر کہا گیا کہ اگر آج تُم اُس کی آواز سُنو تو اپنے دِلوں کو سخت نہ کرو۔

8. اور اگر یشُوع نے اُنہِیں آرام میں داخِل کِیا ہوتا تو وہ اُس کے بعد دُوسرے دِن کا ذِکر نہ کرتا۔

9. پَس خُدا کی اُمّت کے لِئے سَبت کا آرام باقی ہے۔

10. کِیُونکہ جو اُس کے آرام میں داخِل ہُؤا اُس نے بھی خُدا کی طرح اپنے کاموں کو پُورا کر کے آرام کِیا۔

11. پَس آؤ ہم اُس آرام میں داخِل ہونے کی کوشِش کریں تاکہ اُن کی طرح نافرمانی کر کے کوئی شَخص گِر نہ پڑے۔

12. کِیُونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مؤثّر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے گُودے کو جُدا کر کے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔

13. اور اُس سے مخلُوقات کی کوئی چِیز چھِپی نہِیں بلکہ جِس سے ہم کو کام ہے اُس کی نظروں میں سب چِیزیں کھُلی اور بے پردہ ہیں۔

14. پَس جب ہمارا ایک اَیسا بڑا سَردار کاہِن ہے جو آسمانوں سے گُذر گیا یعنی خُدا کا بَیٹا یِسُوع تو آؤ ہم اپنے اِقرار پر قائِم رہیں۔

15. کِیُونکہ ہمارا اَیسا سَردار کاہِن نہِیں جو ہماری کمزوریوں میں ہمارا ہمدرد نہ ہو سکے بلکہ وہ سب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تَو بھی بے گُناہ رہا۔

16. پَس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔

About عبرانیوں Chapter 4

Read عبرانیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: عبرانیوں
Chapter: 4
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading عبرانیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading عبرانیوں Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is عبرانیوں Chapter 4?

عبرانیوں Chapter 4 is part of the Book of عبرانیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete عبرانیوں Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from عبرانیوں

  1. عبرانیوں Chapter 10
  2. عبرانیوں Chapter 7
  3. عبرانیوں Chapter 9
  4. عبرانیوں Chapter 2
  5. عبرانیوں Chapter 12
  6. عبرانیوں Chapter 6
  7. عبرانیوں Chapter 1

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. فلپیوں Chapter 4
  2. لوقا Chapter 14
  3. یوحنا Chapter 3
  4. اعمال Chapter 18
  5. 2 کرنتھیوں Chapter 12
  6. 1 کرنتھیوں Chapter 15
  7. یوحنا Chapter 8

Related Chapters & Readings

  1. استثنا Chapter 22
  2. 1 تواریخ Chapter 16
  3. یوحنا Chapter 10
  4. غزل الغزلات Chapter 3
  5. گنتی Chapter 10
  6. 2 تواریخ Chapter 32
  7. یرمیاہ Chapter 4
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *