Read عبرانیوں Chapter 6 Online
Read عبرانیوں Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of عبرانیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
عبرانیوں 6
باب 6
1. پَس آؤ مسِیح کی تعلِیم کی اِبتدائی باتیں چھوڑ کر کمال کی طرف قدم بڑھائیں اور مُردہ کاموں سے تَوبہ کرنے اور خُدا پر اِیمان لانے کی۔
2. اور بپتِسموں اور ہاتھ رکھنے اور مُردوں کے جی اُٹھنے اور ابدی عدالت کی تعلِیم کی بُنیاد دوبارہ نہ ڈالیں۔
3. اور خُدا چاہے تو ہم یہی کریں گے۔
4. کِیُونکہ جِن لوگوں کے دِل ایک بار روشن ہوگئے اور وہ آسمانی بخشِش کا مزہ چکھ چُکے اور رُوحُ القدُس میں شرِیک ہو گئے۔
5. اور خُدا کے عُمدہ کلام اور آیندہ جہان کی قُوّتوں کا ذائِقہ لے چُکے۔
6. اگر وہ برگشتہ ہو جائیں تو اُنہِیں تَوبہ کے لِئے پھِر نیا بنانا نامُمکِن ہے اِس لِئے کہ وہ خُدا کے بَیٹے کو اپنی طرف سے دوبارہ مصلُوب کر کے علانیہ ذلِیل کرتے ہیں۔
7. کِیُونکہ جو زمِین اُس بارِش کا پانی پی لیتی ہے جو اُس پر بار بار ہوتی ہے اور اُن کے لِئے کارآمد سبزی پَیدا کرتی ہے جِن کی طرف سے اُس کی کاشت بھی ہوتی ہے وہ خُدا کی طرف سے بَرکَت پاتی ہے۔
8. اور اگر جھاڑیاں اور اُونٹکٹارے اُگاتی ہے تو نامقبُول اور قرِیب ہے کہ لعنتی ہو اور اُس کا انجام جلایا جانا ہے۔
9. لیکِن اَے عزِیزو! اگرچہ ہم یہ باتیں کہتے ہیں تَو بھی تُمہاری نِسبت اِن سے بہُتر اور نِجات والی باتوں کا یقِین کرتے ہیں۔
10. اِس لِئے کہ خُدا بے اِنصاف نہِیں جو تُمہارے کام اور اُس محبّت کو بھُول جائے جو تُم نے اُس کے نام کے واسطے اِس طرح ظاہِر کی کہ مُقدّسوں کی خِدمت کی اور کر رہے ہو۔
11. اور ہم اِس بات کے آرزُومند ہیں کہ تُم میں سے ہر شَخص پُوری اُمِید کے واسطے آخِر تک اِسی طرح کوشِش ظاہِر کرتا رہے۔
12. تاکہ تُم سُست نہ ہوجاؤ بلکہ اُن کی مانِند بنو جو اِیمان اور تحمُّل کے باعِث وعدوں کے وارِث ہوتے ہیں۔
13. چُنانچہ جب خُدا نے ابرہام سے وعدہ کرتے وقت قَسم کھانے کے واسطے کِسی کو اپنے سے بڑا نہ پایا تو اپنی ہی قَسم کھا کر۔
14. فرمایا کہ یقِیناً مَیں تُجھے بَرکَتوں پر بَرکَتیں بخشُوں گا اور تیری اَولاد کو بہُت بڑھاؤں گا۔
15. اور اِس طرح صبر کر کے اُس نے وعدہ کی ہُوئی چِیز کو حاصِل کِیا۔
16. آدمِی تو اپنے سے بڑے کی قَسم کھایا کرتے ہیں اور اُن کے ہر قضِیہ کا آخِری ثبُوت قَسم سے ہوتا ہے۔
17. اِس لِئے جب خُدا نے چاہا کہ وعدہ کے وارِثوں پر اَور بھی صاف طَور سے ظاہِر کرے کہ میرا اِرادہ بدل نہِیں سکتا تو قَسم کو درمِیان میں لایا۔
18. تاکہ دو بے تبدِیل چِیزوں کے باعِث جِن کے بارے میں خُدا کا جھُوٹ بولنا مُمکِن نہِیں ہماری پُختہ طَور سے دِلجمِعی ہو جائے جو پناہ لینے کو اِس لِئے دَوڑے ہیں کہ اُس اُمِید کو جو سامنے رکھّی ہُوئی قبضہ میں لائیں۔
19. وہ ہماری جان کا اَیسا لنگر ہے جو ثابِت اور قائِم رہتا ہے اور پردہ کے اَندر تک بھی پہُنچتا ہے۔
20. جہاں یِسُوع ہمیشہ کے لِئے ملکِ صِدق کے طریقہ کا سَردار کاہِن بن کر ہماری خاطِر پیشرَو کے طَور پر داخِل ہُؤا ہے۔
About عبرانیوں Chapter 6
Read عبرانیوں Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: عبرانیوں
Chapter: 6
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading عبرانیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading عبرانیوں Chapter 6 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is عبرانیوں Chapter 6?
عبرانیوں Chapter 6 is part of the Book of عبرانیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete عبرانیوں Chapter 6 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from عبرانیوں
- عبرانیوں Chapter 7
- عبرانیوں Chapter 10
- عبرانیوں Chapter 9
- عبرانیوں Chapter 2
- عبرانیوں Chapter 13
- عبرانیوں Chapter 12
- عبرانیوں Chapter 4
Explore More from نیا عہدنامہ
- یوحنا Chapter 19
- لوقا Chapter 22
- مرقس Chapter 4
- 1 کرنتھیوں Chapter 5
- اعمال Chapter 15
- 2 کرنتھیوں Chapter 12
- مکاشفہ Chapter 22