Read فلیمون Chapter 1 Online
Read فلیمون Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of فلیمون in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of فلیمون and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
فلیمون 1
باب 1
1. پَولُس کی طرف سے جو مسِیح یِسُوع کا قَیدع ہے اور بھائِی تِیمُتھیُس کی طرف سے اپنے عزِیز ہمخِدمت فِلیمون۔
2. اور بہن اَفّیہ اور اپنے ہم سِپاہ اِرخِپُّس اور فِلیمون کے گھر کی کلِیسیا کے نام۔
3. فضل اور اِطمینان ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں حاصِل ہوتا رہے۔
4. مَیں تیری اُس محبّت کا اور اِیمان کا حال سُن کر جو سب مُقدّسوں کے ساتھ اور خُداوند یِسُوع پر ہے۔
5. ہمیشہ اپنے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں اور اپنی دُعاؤں میں تُجھے یاد کرتا ہُوں۔
6. تاکہ تیرے اِیمان کی شِراکت تُمہاری ہر خُوبی کی پہچان میں مسِیح کے واسطے مُؤثِر ہو۔
7. کِیُونکہ اَے بھائِی! مُجھے تیری محبّت سے خُوشی اور تسلّی ہُوئی اِس لِئے کہ تیرے سبب سے مُقدّسوں کے دِل تازہ ہُوئے ہیں۔
8. پَس اگرچہ مُجھے مسِیح میں بڑی دِلیری تو ہے کہ تُجھے مُناسِب حُکُم دُوں۔
9. مگر مُجھے یہ زِیادہ پَسند ہے کہ مَیں بُوڑھا پَولُس بلکہ اِس وقت مسِیح یِسُوع کا قَیدی بھی ہوکر محبّت کی راہ سے اِلتماس کرُوں۔
10. سو اپنے فرزند اُنیسمُس کی بابت جو قَید کی حالت میں مُجھ سے پَیدا ہُؤا تُجھ سے اِلتماس کرتا ہُوں۔
11. پہلے تو وہ کُچھ تیرے کام کا نہ تھا مگر اَب تیرے اور میرے دونوں کے کام کا ہے۔
12. خُود اُسی کو یعنی اپنے کلیجے کے ٹکڑے کو مَیں نے تیرے پاس واپِس بھیجا ہے۔
13. اُس کو مَیں اپنے ہی پاس رکھنا چاہتا تھا تاکہ تیری طرف سے اِس قَید میں جو خُوشخَبری کے باعِث ہے میری خِدمت کرے۔
14. لیکِن تیری مرضی کے بغَیر مَیں نے کُچھ کرنا نہ چاہا تاکہ تیرا نیک کام لاچاری سے نہِیں بلکہ خُوشی سے ہو۔
15. کِیُونکہ مُمکِن ہے کہ وہ تُجھ سے اِس لِئے تھوڑی دیر کے واسطے جُدا ہُؤا ہو کہ ہمیشہ تیرے پاس رہے۔
16. مگر اَب سے غُلام کی طرح نہِیں بلکہ غُلام سے بہُتر ہوکر یعنی اَیسے بھائِی کی طرح رہے جو جِسم میں بھی اور خُداوند میں بھی میرا نِہایت عزیز ہو اور تیرا اِس سے بھی کہِیں زیادہ۔
17. پَس اگر تُو مُجھے شِریک جانتا ہے تو اُسے اِس طرح قُبُول کرنا جِس طرح مُجھے۔
18. اور اگر اُس نے تیرا کُچھ نُقصان کِیا ہے یا اُس پر تیرا کُچھ آتا ہے تو اُسے میرے نام لِکھ لے۔
19. مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے لِکھتا ہُوں کہ خُود ادا کرُوں گا اور اِس کے کہنے کی کُچھ حاجت نہِیں کہ میرا قرض جو تُجھ پر ہے وہ تُو خُود ہے۔
20. اَے بھائِی! مَیں چاہتا ہُوں کہ مُجھے تیری طرف سے خُداوند میں خُوشی حاصِل ہو، مسِیح میں میرے دِل کو تازہ کر۔
21. مَیں تیری فرمانبرداری کا یقِین کر کے تُجھے لِکھتا ہُوں اور جانتا ہُوں کہ جو کُچھ مَیں کہتا ہُوں تُو اُس سے بھی زِیادہ کرے گا۔
22. اِس کے سِوا میرے لِئے ٹھہرنے کی جگہ تیّار کر کِیُونکہ مُجھے اُمِید ہے کہ مَیں تُمہاری دُعاؤں کے وسِیلہ سے تُمہیں بخشا جاؤں گا۔
23. اِپفراس جو مسِیح یِسُوع میں میرے ساتھ قَید ہے۔
24. اور مرقُس اور ارِسترخُس اور دیماس اور لُوقا جو میرے ہمخِدمت ہیں تُجھے سَلام کہتے ہیں۔
25. ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُمہاری رُوح پر ہوتا رہے۔ آمین
About فلیمون Chapter 1
Read فلیمون Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of فلیمون in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: فلیمون
Chapter: 1
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading فلیمون. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading فلیمون Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is فلیمون Chapter 1?
فلیمون Chapter 1 is part of the Book of فلیمون in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete فلیمون Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from فلیمون
Explore More from نیا عہدنامہ
- مکاشفہ Chapter 22
- 2 تھسلنیکیوں Chapter 1
- 1 پطرس Chapter 4
- اعمال Chapter 10
- متی Chapter 28
- 1 کرنتھیوں Chapter 5
- 1 تھسلنیکیوں Chapter 2