عبرانیوں Chapter 5

انگریزی میں

Read عبرانیوں Chapter 5 Online

Read عبرانیوں Chapter 5 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of عبرانیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

عبرانیوں 5

باب 5

1. کِیُونکہ ہر سَردار کاہِن آدمِیوں میں سے مُنتخب ہوکر آدمِیوں ہی کے لِئے اُن باتوں کے واسطے مُقرّر کِیا جاتا ہے جو خُدا سے علاقہ رکھتی ہیں تاکہ نذریں اور گُناہوں کی قُربانیاں گُذرانے۔

2. اور وہ نادانوں اور گُمراہوں سے نرمی کے ساتھ پیش آنے کے قابِل ہوتا ہے اِس لِئے کہ وہ خُود بھی کمزوری میں مُبتلا رہتا ہے۔

3. اور اِسی سبب سے اُس پر فرض ہے کہ گُناہوں کی قُربانی جِس طرح اُمّت کی طرف سے گُذرانے اُسی طرح اپنی طرف سے بھی چڑھائے۔

4. اور کوئی شَخص اپنے آپ یہ عِزّت اِختیّار نہِیں کرتا جب تک ہارُون کی طرح خُدا کی طرف سے بُلایا نہ جائے۔

5. اِسی طرح مسِیح نے بھی سَردار کاہِن ہونے کی بُزُرگی اپنے تئیں نہِیں دی بلکہ اُسی نے دی جِس نے اُس سے کہا تھا کہ تُو میرا بَیٹا ہے۔ آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا۔

6. چُنانچہ وہ دُوسرے مقام پر بھی کہتا ہے کہ تُو ملکِ صِدق کے طریقہ کا ابد تک کاہِن ہے۔

7. اُس نے اپنی بشریّت کے دِنوں میں زور زور سے پُکار کر اور آنسُو بہا بہا کر اُسی سے دُعائیں اور اِلتجائیں کِیں جو اُس کو مَوت سے بَچا سکتا تھا اور خُدا ترسی کے سبب سے اُس کی سُنی گئی۔

8. اور باوجُود بَیٹا ہونے کے اُس نے دُکھ اُٹھا اُٹھا کر فرمانبرداری سِیکھی۔

9. اور کامِل بن کر اپنے سب فرمانبرداروں کے لِئے ابدی نِجات کا باعِث ہُؤا۔

10. اور اُسے خُدا کی طرف سے ملکِ صِدق کے طریقہ کے سَردار کاہِن کا خِطاب مِلا۔

11. اِس کے بارے میں ہمیں بہُت سی باتیں کہنا ہے جِن کا سَمَجھنا مُشکِل ہے اِس لِئے کہ تُم اُونچا سُننے لگے ہو۔

12. وقت کے خیال سے تو تُمہیں اُستاد ہونا چاہئے تھا مگر اَب اِس بات کی حاجت ہے کہ کوئی شَخص خُدا کے کلام کے اِبتدائی اُصُول تُمہیں پھِر سِکھائے اور سخت غذا کی جگہ تُمہیں دُودھ پِینے کی حاجت پڑ گئی۔

13. کِیُونکہ دُودھ پِیتے ہُوئے کو راستبازی کے کلام کا تجربہ نہِیں ہوتا اِس لِئے کہ وہ بچّہ ہے۔

14. اور سخت غذا پُوری عُمر والوں کے لِئے ہوتی ہے جِن کے حواس کام کرتے کرتے نیک و بد میں اِمتیاز کرنے کے لِئے تیز ہو گئے ہیں۔

About عبرانیوں Chapter 5

Read عبرانیوں Chapter 5 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of عبرانیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: عبرانیوں
Chapter: 5
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading عبرانیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading عبرانیوں Chapter 5 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is عبرانیوں Chapter 5?

عبرانیوں Chapter 5 is part of the Book of عبرانیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete عبرانیوں Chapter 5 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from عبرانیوں

  1. عبرانیوں Chapter 10
  2. عبرانیوں Chapter 7
  3. عبرانیوں Chapter 12
  4. عبرانیوں Chapter 9
  5. عبرانیوں Chapter 6
  6. عبرانیوں Chapter 2
  7. عبرانیوں Chapter 13

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. یوحنا Chapter 17
  2. اعمال Chapter 1
  3. متی Chapter 20
  4. 2 تھسلنیکیوں Chapter 3
  5. متی Chapter 8
  6. لوقا Chapter 24
  7. 1 کرنتھیوں Chapter 9

Related Chapters & Readings

  1. زبور Chapter 124
  2. مرقس Chapter 13
  3. احبار Chapter 20
  4. عبرانیوں Chapter 7
  5. یسعیاہ Chapter 43
  6. ذکریاہ Chapter 8
  7. ایوب Chapter 10
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *