گلتیوں Chapter 1

انگریزی میں

Read گلتیوں Chapter 1 Online

Read گلتیوں Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گلتیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of گلتیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

گلتیوں 1

باب 1

1. پَولُس کی طرف سے جو نہ اِنسانوں کی جانِب سے نہ اِنسان کے سبب سے بلکہ یِسُوع مسِیح اور خُدا باپ کے سبب سے جِس نے اُس کو مُردوں میں سے جِلایا رَسُول ہے۔

2. اور سب بھائِیوں کی طرف سے جو میرے ساتھ ہیں گلتیہ کی کلِیسیا کو۔

3. خُدا باپ اور ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔

4. اُسی نے ہمارے گُناہوں کے لِئے اپنے آپ کو دے دِیا تاکہ ہمارے خُدا اور باپ کی مرضی کے مُوافِق ہمیں اِس مَوجُودہ خراب جہان سے خلاصی بخشے۔

5. اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔

6. مَیں تعّجُب کرتا ہُوں کہ جِس نے تُمہیں مسِیح کے فضل سے بُلایا اُس سے تُم اِس قدر جلد پھِر کر کِسی اَور طرح کی خُوشخَبری کی طرف مائِل ہونے لگے۔

7. مگر وہ دُوسری نہِیں البتہ بعض اَیسے ہیں جو تُمہیں گھبرا دیتے ہیں اور مسِیح کی خُوشخَبری کو بِگاڑنا چاہتے ہیں۔

8. لیکِن اگر ہم یا آسمان کا کوئی فرِشتہ بھی اُس خُوشخَبری کے سِوا جو ہم نے تُمہیں سُنائی کوئی اَور خُوشخَبری تُمہیں سُنائے تو ملعُون ہو۔

9. جَیسا ہم پیشتر کہہ چُکے ہیں وَیسا ہی اَب مَیں پھِر کہتا ہُوں کہ اُس خُوشخَبری کے سِوا جو تُم نے قُبُول کی تھی اگر کوئی تُمہیں اَور خُوشخَبری سُناتا ہے تو ملعُون ہو۔

10. اب مَیں آدمِیوں کو دوست بناتا ہُوں یا خُدا کو؟ کیا آدمِیوں کو خُوش کرنا چاہتا ہُوں؟ اگر اَب تک آدمِیوں کو خُوش کرتا رہتا تو مسِیح کا بندہ نہ ہوتا۔

11. اَے بھائِیو! مَیں تُمہیں جتائے دیتا ہُوں کہ جو خُوشخَبری مَیں نے سُنائی وہ اِنسان کی سی نہِیں۔

12. کِیُونکہ وہ مُجھے اِنسان کی طرف سے نہِیں پہُنچی اور نہ مُجھے سِیکھائی گئی بلکہ یِسُوع مسِیح کی طرف سے مُجھے اُس کا مُکاشفہ ہُؤا۔

13. چُنانچہ یہُودی طرِیق میں جو پہلے میرا چال چلن تھا تُم سُن چُکے ہو کہ مَیں خُدا کی کلِیسیا کو ازحد ستاتا اور تباہ کرتا تھا۔

14. اور مَیں یہُودی طرِیق میں اپنی قَوم کے اکثر ہم عُمروں سے بڑھتا جاتا تھا اور اپنے بُزُرگوں کی رِوایَتوں میں نِہایت سرگرم تھا۔

15. لیکِن جِس خُدا نے مُجھے میری ماں کے پیٹ ہی سے مخصُوص کر لِیا اور اپنے فضل سے بُلا لِیا جب اُس کی یہ مرضی ہُوئی۔

16. کہ اپنے بَیٹے کو مُجھے میں ظاہِر کرے تاکہ مَیں غَیر قَوموں میں اُس کی خُوشخَبری دُوں تو نہ مَیں نے گوشت اور خُون سے صلاح لی۔

17. اور نہ یروشلِیم میں اُن کے پاس گیا جو مُجھ سے پہلے رَسُول تھے بلکہ فوراً عرب کو چلا گیا۔ پھِر وہاں سے دمِشق کو واپَس آیا۔

18. پھِر تِین برس کے بعد مَیں کیفا سے مُلاقات کرنے کو یروشلِیم گیا اور پندرہ دِن اُس کے پاس رہا۔

19. مگر اَور رَسُولوں میں سے خُداوند کے بھائِی یَعقُوب کے سِوا کِسی سے نہ مِلا۔

20. جو باتیں مَیں تُم کو لِکھتا ہُوں خُدا کو حاضِر جان کر کہتا ہُوں کہ وہ جھُوٹی نہِیں۔

21. اِس کے بعد مَیں سُوریہ اور کِلِکیہ کے علاقوں میں آیا۔

22. اور یہُودیہ کی کلِیسیائیں جو مسِیح میں تھِیں میری صُورت سے تو واقِف نہ تھِیں۔

23. مگر صِرف یہ سُنا کرتی تھِیں کہ جو ہم کو پہلے ستاتا تھا وہ اَب اُسی دِین کی خُوشخَبری دیتا ہے جِسے پہلے تباہ کرتا تھا۔

24. اور وہ میرے باعِث خُدا کی تمجِید کرتی تھِیں۔

About گلتیوں Chapter 1

Read گلتیوں Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گلتیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: گلتیوں
Chapter: 1
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading گلتیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading گلتیوں Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is گلتیوں Chapter 1?

گلتیوں Chapter 1 is part of the Book of گلتیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete گلتیوں Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from گلتیوں

  1. گلتیوں Chapter 6
  2. گلتیوں Chapter 4
  3. گلتیوں Chapter 3
  4. گلتیوں Chapter 2
  5. گلتیوں Chapter 5

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. اعمال Chapter 3
  2. اعمال Chapter 27
  3. 2 تھسلنیکیوں Chapter 3
  4. مکاشفہ Chapter 10
  5. فلپیوں Chapter 3
  6. متی Chapter 15
  7. اعمال Chapter 1

Related Chapters & Readings

  1. پیدایش Chapter 19
  2. ناحوم Chapter 1
  3. رومیوں Chapter 12
  4. زبور Chapter 132
  5. ایوب Chapter 41
  6. پیدایش Chapter 30
  7. یسعیاہ Chapter 56
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *