اعمال Chapter 18

انگریزی میں

Read اعمال Chapter 18 Online

Read اعمال Chapter 18 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of اعمال in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of اعمال and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

اعمال 18

باب 18

1. ان ماتوں کے بعد پولُس اتھینے سے روانہ ہوکر کُرنِتھُس میں آیا۔

2. اورِ وہاں اُس کو اَکوِلہ نام ایک یہُودی مِلا جو پُنطُس کی پَیدایش تھا اور اپنی بِیوی پِرسکلہ سمیت اطالِیہ سے نیا نیا آیا تھا کِیُونکہ کلو دِیس نے حُکم دِیا تھا کہ سب یہُودی رومہ سے نِکل جائیں۔ پَس اُن کے پاس گیا۔

3. اور چُونکہ اُن کا ہم پیشہ تھا اُن کے ساتھ رہا اور وہ کام کرنے لگے اور اُن کا پیشہ خَیمہ دوزی تھا۔

4. اور وہ ہر سَبت کو عِبادت خانہ میں بحث کرتا اور یہُودِیوں اور یُونانِیوں کو قائِل کرتا تھا۔

5. اور جب سِیلاس اور تِمُتھیئس مَکِدُنیہ سے آئے تو پولُس کلام سُنانے کے جوش سے مجبُور ہوکر یہُودِیوں کے آگے گواہی دے رہا تھا کہ یِسُوع ہی مسِیح ہے۔

6. جب لوگ مُخالفت کرنے اور کُفر بکنے لگے تو اُس نے اپنے کپڑے جھاڑ کر اُن سے کہا تُمہارا خُون تُمہاری ہی گَردَن پر۔ مَیں پاک ہُوں۔ اَب سے غَیر قَوموں کے پاس جاؤں گا۔

7. پَس وہاں سے چلا گیا اور طِطُس یوستُیس نام ایک خُدا پرست کے گھر کِیا جو عِبادت خانہ سے مِلا ہُؤا تھا۔

8. اور عِبادت خانہ کا سَردار کرِسپُس اپنے تمام گھرانے سمیت خُداوند پر اِیمان لایا اور بہُت سے کُرنتھی سُن کر اِیمان لائے اور بپتِسمہ لِیا۔

9. اور خُداوند نے رات کو رویا میں پولُس سے کہا خَوف نہ کر بلکہ کہے جا اور چُپ نہ رہ۔

10. اِس لِئے کہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اور کوئی شَخص تُجھ پر حملہ کر کے ضرر نہ پہُنچا سکے گا کِیُونکہ اِس شہر میں میرے بہُت سے لوگ ہیں۔

11. پَس وہ ڈیڑھ برس اُن میں رہ کر خُدا کا کلام سِکھاتا رہا۔

12. جب گلّیو اخَیہ کا صُوبہ دار تھا یہُودی ایکا کر کے پولُس پر چڑھ آئے اور اُسے عدالت میں لے جا کر۔

13. کہنے لگے کہ یہ شَخص لوگوں کو ترغِیب دیتا ہے کہ شَرِیعَت کے بر خِلاف خُدا کی پرستِش کریں۔

14. جب پولُس نے بولنا چاہا تو گلیو نے یہُودِیوں سے کہا اَے یہُودیو! اگر کُچھ ظُلم یا بڑی شرارت کی بات ہوتی تو واجِب تھا کہ مَیں صبر کر کے تُمہاری سُنتا۔

15. لیکِن جب یہ اَیسے سوال ہیں جو لفظوں اور ناموں اور خاص تُمہاری شریعت سے عِلاقہ رکھتے ہیں تو تُم ہی جانو۔ میں اَیسی باتوں کا مصنف بننا چاہتا۔

16. اور اُس نے اُنہِیں عدالت سے نِکلوادیا۔

17. پھِر سب لوگوں نے عِبادت خانہ کے سَردار سوستھِنیس کو پکڑ کر عدالت کے سامنے مارا مگر گلیو نے اِن باتوں کی کُچھ پروانہ کی۔

18. پَس پولُس بہُت دِن وہاں رہ کر بھائِیوں سے رخُصت ہُؤا اور چُونکہ اُس نے مَنّت مانی تھی۔ اِس لِئے کِنخِریسیہ میں سر مُنڈایا اور جہاز پر سُوریہ کو روانہ ہُؤا اور پِرِسکّلہ اور اَکولہ اُس کے ساتھ تھے۔

19. اور اِفِس میں پہُنچ کر اُس نے اُنہِیں وہاں چھوڑا اور آپ عِبادت خانہ میں جا کر یہُودِیوں سے بحث کرنے لگا۔

20. جب اُنہوں نے اُس سے دَرخواست کی کہ اَور کُچھ عرصہ ہمارے ساتھ رہ تو اُس نے منظُور نہ کِیا۔

21. بلکہ یہ کہہ کر اُن سے رُخصت ہُؤا کہ اگر خُدا نے چاہا تو تُمہارے پاس پھِر آؤں گا اِفُس سے جہاز پر روانہ ہُؤا۔

22. پھِر قیصرِیہ میں اُترکر یروشلِیم کو گیا اور کلِیسِیا کو سَلام کر کے انطاکِیہ میں آیا۔

23. اور چند روز رہ کر وہاں سے روانہ ہُؤا اور ترتیب وار گلِتیہ کے عِلاقہ اور فُروگیہ سے گُزرتا ہُؤا سب شاگِردوں کو مضبُوط کرتا گیا۔

24. پھِر اُپلّوس نام ایک یہُودی اِسکندریہ کی پَیدایش خُوش تقریر اور کِتاب مُقدّس کا ماہِر اِفِس میں پہُنچا۔

25. اِس شَخص نے خُداوند کی راہ کی تعلِیم پائی تھی اور رُوحانی جوش سے کلام کرتا اور یِسُوع کی بابت صحیح صحیح تعلِیم دیتا تھا مگر صِرف یُوحنّا کے بپتِسمہ سے واقِف تھا۔

26. وہ عِبادت خانہ میں دِلیری سے بولنے لگا مگر پِرسکلّہ اور اَکوِلہ اُس کی باتیں سُن کر اُسے اپنے گھر لے گئے اور اُس کو خُدا کی راہ اَور زیادہ صِحت سے بتائی۔

27. جب اُس نے اِرادہ کِیا کہ پار اُترکر اَخیہ کو جائے تو بھائِیوں نے اُس کی ہِمّت بڑھا کر شاگِردوں کو لِکھا کہ اُس سے اچھّی طرح مِلنا۔ اُس نے وہاں پہُنچ کر اُن لوگوں کی بڑی مدد کی جو فضل کے سبب سے اِیمان لائے تھے۔

28. وہ کِتابِ مُقدّس سے یِسُوع کا مسِیح ہونا ثابِت کر کے بڑے زور شور سے یہُویوں کو علانِیہ قائِل کرتا رہا۔

About اعمال Chapter 18

Read اعمال Chapter 18 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of اعمال in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: اعمال
Chapter: 18
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading اعمال. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading اعمال Chapter 18 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is اعمال Chapter 18?

اعمال Chapter 18 is part of the Book of اعمال in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete اعمال Chapter 18 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from اعمال

  1. اعمال Chapter 17
  2. اعمال Chapter 10
  3. اعمال Chapter 21
  4. اعمال Chapter 11
  5. اعمال Chapter 1
  6. اعمال Chapter 22
  7. اعمال Chapter 20

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. متی Chapter 11
  2. 1 پطرس Chapter 3
  3. رومیوں Chapter 6
  4. متی Chapter 17
  5. متی Chapter 13
  6. 1 تھسلنیکیوں Chapter 4
  7. اعمال Chapter 12

Related Chapters & Readings

  1. حجی Chapter 1
  2. خروج Chapter 40
  3. زبور Chapter 80
  4. عبرانیوں Chapter 6
  5. ہوسیع Chapter 14
  6. زبور Chapter 106
  7. 1 کرنتھیوں Chapter 3
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *