Read 1 سموئیل Chapter 24 Online
Read 1 سموئیل Chapter 24 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 1 سموئیل and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
1 سموئیل 24
باب 24
1. جب ساؔؤل فِلسِتیوں کا پیچھا کرکے لوٹا تو اُسے خبر مِلی کہ داؔؤد عَیؔن جدی کے بیابان میں ہے۔
2. سو ساؔؤل سب اِسرائیلیوں میں سے تین ہزار چیدہ مردلیکر جنگلی بکروں کی چٹانوں پر داؔؤد اور اُسکے لگوں کی تلاش میں چلا۔
3. اور وہ راستہ میں بھیڑ سالوں کے پاس پہنچا جہاں ایک غار تھا اور ساؔؤل اُس غار میں فراغت کرنے گھُسا اور داؔؤد اپنے لوگوں سمیت اُس غار کے اندرونی خانوں میں بَیٹھا تھا۔
4. اور داؔؤد کے لوگوں نے اُس سے کہا دیکھ یہ وہ دِن ہے جِسکی بابت خُداوند نے تجھ سے کہا تھا کہ دیکھ مَیں تیرے دُشمن کو تیرے ہاتھ میں کردُونگا اور جو تیرا جی چاہے سو تُو اُس سے کرنا ۔ سو داؤد اُٹھ کر ساؔؤل کے جُبہّ کا دامن چُپکے سے کاٹ لے گیا۔
5. اور اُسکے بعد اَیسا ہُؤا کہ داؔؤد کا دِل بے چین ہُؤا اِسلئے کہ اُس نے ساؔؤل کے جُبہّ کا دامن کاٹ لیا تھا ۔
6. اور اُس نے اپنے لوگوں سے کہا کہ خُداوند نہ کے کہ مَیں اپنے مالک سے جو خُداوند کا ممُسوح ہے اَیسا کام کرُوں کہ اپنا ہاتھ اُس پر چلاؤُں اِسلئے کہ خُداوند کا ممسُوح ہے۔
7. سو داؔؤد نے اپنے لوگوں کو یہ باتیں کہہ کر روکا اور اُنکو ساؔؤل پر حملہ کرنے نہ دِیا اور ساؔؤل اُٹھ کر غار سے نِکلا اور اپنی راہ لی۔
8. اور بعد اُسکے داؔؤد بھی اُٹھا اور اُس غار میں سے نِکلا اور ساؔؤؒ کے پیچھے پُکار کر کہنے لگا اَے میرے مالِک بادشاہ ! جب ساؔؤل نے پیچھے پھر کر دیکھا تو داؔؤد نے اَوندھے مُنہ گر کر سجدہ کیا۔
9. اور داؔؤد نے ساؔؤل سے کہا تُو کیوں اَیسے لوگوں کی باتوں کو سُنتا ہے جو کہتے ہیں کہ داؔؤد تیری بدی چاہتا ہے ؟۔
10. دیکھ آج کے دِن تو اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ خُداوند نے غار میں آج تجھے میرے ہاتھ میں کر دیا اور بعضوں نے مجھ سے کہا بھی کہ تجھے مار ڈالوں پر میری آنکھوں نے تیرا لحاظ کیا اور میں نے کہا کہ مَیں اپنے مالک پر ہاتھ نہیں چلاؤنگا کیونکہ وہ خُداوند کا ممسُوح ہے۔
11. ماسِوا اسکے اَے میرے باپ دیکھ ۔ یہ بھی دیکھ کہ تیرے جُبہّ کا دامن کاٹا اور تجھے مار نہیں ڈالا سو تُو جان لے اور دیکھ لے کہ میرے ہاتھ میں کسی طرح کی بدی یا برائی نہیں اور مَیں نے تیرا کوئی گُنا ہ نہیں کیا گو تُو میری جان لینیے کے درپےَ ہے ۔
12. خُداوند میرے اور تیرے درمیان اِنصاف کرے اور خُداوند تجھ سے میرا انتقام لے پر میرا ہاتھ تجھ پر نہیں اُٹھیگا۔
13. قدِیم لوگو کی مثل ہے کہ بُروں سے بُرائی ہوتی ہے پر میرا ہاتھ تجھ ُ پر نہیں اُٹھیگا۔
14. اِؔسرائیل کا بادشاہ کِس کے پیچھے نِکلا ؟ تو کِس کے پیچھے پڑا ہے؟ ایک مرے ہوئے کُتے کے پیچھے ۔ ایک پسُّو کے پیچھے ۔ پس خُداوند ہی مُنصف ہو اور میرے اور تیرے درمیان فَیصلہ کرے اور دیکھے اور میرا مُقدّمہ لڑے اور تیرے درمیاں فَیصلہ کرے اور دیکھے اور میرا مُقدّمہ لڑے اور تیرے درمیان فَیصلہ کرے اور دیکھے اور میرا مُقدّمہ لڑے اور تیرے ہاتھ سے مجھے چُھڑائے۔
16. اور اَیسا ہُؤا کہ جب داؔؤد یہ باتیں ساؔؤل سے کہہ چُکا تو ساؔؤل نے کہا اے میرے بیٹے داؔؤد کیا یہ تیری آواز ہے؟ اور ساؔؤل چلا کر رونے لگا۔
17. اور اُس نے داؔؤد سے کہا تُو مجھ سے زیادہ صادق ہے اِسلئے کہ تو نے میرے ساتھ بھلائی کی ہے حالانکہ مَیں نے تیرے ساتھ برُائی کی۔
18. اور تُو نے آج کے دِن ظاہر کر دیا کہ تُو نے میرے ساتھ بھلائی کی ہے کیونکہ جب خُداوند نے مجھے تیرے ہاتھ میں کر دیا تو تُو نے مجھے قتل نہ کیا۔
19. بھال کیا کوئی اپنے دُشمن کو پاکر اُسے سلامت جانے دیتا ہے؟ سو خُداوند اُس نیکی کے عِوض جو تُونے مجھ سے آج کے دِن کی تجھ کو نیک جزا دے۔
20. اور اب دیکھ مَیں خُوب جانتا ہُوں کہ تُو یقیناً بادشاہ ہوگا اور اِسؔرائیل کی سلطنت تیرے ہاتھ میں پڑ کر قائم ہوگی ۔
21. (۲۱) سو اب مُجھ سے خُداوند کی قسم کھا کہ تُو میرے باپ کے گھرانے میں سے میرے نام کو مِٹا نہیں ڈالیگا ۔
22. سو داؔؤد نے ساؔؤل سے قسم کھائی اور ساؔؤل گھر کو چلا گیا پر داؔؤد اور اُسکے لوگ اُس گڑھ میں جا بیٹھے ۔
About 1 سموئیل Chapter 24
Read 1 سموئیل Chapter 24 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 1 سموئیل in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 1 سموئیل
Chapter: 24
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 1 سموئیل. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading 1 سموئیل Chapter 24 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 1 سموئیل Chapter 24?
1 سموئیل Chapter 24 is part of the Book of 1 سموئیل in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 1 سموئیل Chapter 24 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 1 سموئیل
- 1 سموئیل Chapter 15
- 1 سموئیل Chapter 26
- 1 سموئیل Chapter 25
- 1 سموئیل Chapter 21
- 1 سموئیل Chapter 3
- 1 سموئیل Chapter 30
- 1 سموئیل Chapter 20
Explore More from پرانا عہدنامہ
- زبور Chapter 120
- یسعیاہ Chapter 30
- احبار Chapter 3
- پیدایش Chapter 7
- 2 سلاطین Chapter 21
- یسعیاہ Chapter 61
- زبور Chapter 132