گلتیوں Chapter 4

انگریزی میں

Read گلتیوں Chapter 4 Online

Read گلتیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گلتیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of گلتیوں and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

گلتیوں 4

باب 4

1. لیکِن مَیں یہ کہتا ہُوں کہ وارِث جب تک بچّہ ہے اگرچہ وہ سب کا مالِک ہے اُس میں اور غُلام میں کُچھ فرق نہِیں۔

2. بلکہ جو مِیعاد باپ نے مُقرّر کی اُس وقت تک سرپرستوں اور مُختاروں کے اِختیّار میں رہتا ہے۔

3. اِسی طرح سے ہم بھی جب بچّے تھے تو دُنیوی اِبتدائی باتوں کے پاِبنِد ہو کر غُلامی کی حالت میں رہے۔

4. لیکِن جب وقت پُورا ہوگیا تو خُدا نے اپنے بَیٹے کو بھیجا جو عَورت سے پَیدا ہُؤا اور شَرِیعَت کے ماتحت پَیدا ہُؤا۔

5. تاکہ شَرِیعَت کے ماتحتوں کو مول لے کر چھُڑا لے اور ہم کو لے پالک ہونے کا درجہ مِلے۔

6. اور چُونکہ تُم بَیٹے ہو اِس لِئے خُدا نے اپنے بَیٹے کا رُوح ہمارے دِلوں میں بھیجا جو ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتا ہے۔

7. پَس اَب تُو غُلام نہِیں بلکہ بَیٹا ہے اور جب بَیٹا ہُؤا تو خُدا کے وسِیلہ سے وارِث بھی ہُؤا۔

8. لیکِن اُس وقت خُدا سے ناواقِف ہوکر تُم اُن معبُودوں کی غُلامی میں تھے جو اپنی ذات سے خُدا نہِیں۔

9. مگر اَب جو تُم نے خُدا کو پہچانا بلکہ خُدا نے تُم کو پہچانا تو اُن ضعِیف اور نِکمّی اِبتدائی باتوں کی طرف کِس طرح پھِر رُجُوع ہوتے ہو جِن کی دوبارہ غُلامی کرنا چاہتے ہو؟

10. تُم دِنوں اور مہِینوں اور مُقرّرہ وقتوں اور برسوں کو مانتے ہو۔

11. مُجھے تُمہاری بابت ڈر ہے۔ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ جو محنت مَیں نے تُم پر کی ہے بے فائِدہ جائے۔

12. اَے بھائِیو! مَیں تُمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ میری مانِند ہو جاؤ کِیُونکہ مَیں بھی تُمہاری مانِند ہُوں۔ تُم نے میرا کُچھ بِگاڑا نہِیں۔

13. بلکہ تُم جانتے ہو کہ مَیں نے پہلی دفعہ جِسم کی کمزوری کے سبب سے تُم کو خُوشخَبری سُنائی تھی۔

14. اور تُم نے میری اُس جِسمانی حالت کو جو تُمہاری آزمایش کا باعِث تھی نہ حقِیر جانا نہ اُس سے نفرت کی اور خُدا کے فرِشتہ بلکہ مسِیح یِسُوع کی مانِند مُجھے مان لِیا۔

15. پَس تُمہارا وہ خُوشی منانا کہاں گیا؟ مَیں تُمہارا گواہ ہُوں کہ اگر ہو سکتا تو تُم اپنی آنکھیں بھی نِکال کر مُجھے دے دیتے۔

16. تو کیا تُم سے سَچ بولنے کے سبب سے مَیں تُمہارا دُشمن بن گیا؟

17. وہ تُمہیں دوست بنانے کی کوشِش تو کرتے ہیں مگر نیک نِیّتی سے نہِیں بلکہ وہ تُمہیں خارِج کرانا چاہتے ہیں تاکہ تُم اُن ہی کو دوست بنانے کی کوشِش کرو۔

18. لیکِن یہ اچھّی بات ہے کہ نیک امر میں دوست بنانے کی ہر وقت کوشِش کی جائے۔ نہ صِرف اُسی وقت جب مَیں تُمہارے پاس مَوجُود ہُوں۔

19. اَے میرے بچّو! تُمہاری طرف سے مُجھے پھِر جننے کے سے دَرد لگے ہیں۔ جب تک کہ مسِیح تُم میں صُورت نہ پکڑ لے۔

20. جی چاہتا ہے کہ اَب تُمہارے پاس مَوجُود ہوکر اَور طرح سے بولُوں کِیُونکہ مُجھے تُمہاری طرف سے شُبہ ہے۔

21. مُجھ سے کہو تو۔ تُم جو شَرِیعَت کے ماتحت ہونا چاہتے ہو کیا شَرِیعَت کی بات کو نہِیں سُنتے؟

22. یہ لِکھا ہے کہ ابرہام کے دو بَیٹے تھے۔ ایک لَونڈی سے۔ دُوسرا آزاد سے۔

23. مگر لَونڈی کا بَیٹا جِسمانی طَور پر اور آزاد کا بَیٹا وعدہ کے سبب سے پَیدا ہُؤا۔

24. اِن باتوں میں تَمثِیل پائی جاتی ہے اِس لِئے کہ یہ عَورتیں گویا دو عہد ہیں۔ ایک کوہِ سِینا پر کا جِس سے غُلام ہی پَیدا ہوتے ہیں اور وہ ہاجرہ ہے۔

25. اور ہاجرہ عرب کا کوہِ سِینا ہے اور مَوجُودہ یروشلِیم اُس کا جواب ہے کِیُونکہ وہ اپنے لڑکوں سمیت غُلامی میں ہے۔

26. مگر عالمِ بالا کی یروشلِیم آزاد ہے اور وُہی ہماری ماں ہے۔

27. کِیُونکہ لِکھا ہے کہ اَے بانجھ! تُو جِس کے اَولاد نہِیں ہوتی خُوشی منا۔ تُو جو دردِ زِہ سے ناواقِف ہے آواز بُلند کر کے چِلّا کِیُونکہ بے کَس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شَوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہوگی۔

28. پَس اَے بھائِیو! ہم اِضحاق کی طرح وعدہ کے فرزند ہیں۔

29. اور جَیسے اُس وقت جِسمانی پَیدایش والا رُوحانی پَیدایش والے کو ستاتا تھا وَیسے ہی اَب بھی ہوتا ہے۔

30. مگر کِتابِ مُقدّس کیا کہتی ہے؟ یہ کہ لَونڈی اور اُس کے بَیٹے کو نِکال دے کِیُونکہ لَونڈی کا بَیٹا آزاد کے بَیٹے کے ساتھ ہرگِز وارِث نہ ہوگا۔

31. پَس اَے بھائِیو! ہم لَونڈی کے فرزند نہِیں بلکہ آزاد کے ہیں۔

About گلتیوں Chapter 4

Read گلتیوں Chapter 4 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of گلتیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: گلتیوں
Chapter: 4
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading گلتیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading گلتیوں Chapter 4 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is گلتیوں Chapter 4?

گلتیوں Chapter 4 is part of the Book of گلتیوں in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete گلتیوں Chapter 4 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from گلتیوں

  1. گلتیوں Chapter 6
  2. گلتیوں Chapter 3
  3. گلتیوں Chapter 1
  4. گلتیوں Chapter 2
  5. گلتیوں Chapter 5

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. رومیوں Chapter 1
  2. لوقا Chapter 7
  3. 2 یوحنا Chapter 1
  4. 1 تھسلنیکیوں Chapter 1
  5. یوحنا Chapter 7
  6. 1 تھسلنیکیوں Chapter 5
  7. فلپیوں Chapter 4

Related Chapters & Readings

  1. زبور Chapter 63
  2. متی Chapter 27
  3. پیدایش Chapter 18
  4. لوقا Chapter 5
  5. پیدایش Chapter 49
  6. اعمال Chapter 27
  7. زبور Chapter 112
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *