متی Chapter 28

انگریزی میں

Read متی Chapter 28 Online

Read متی Chapter 28 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of متی and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

متی 28

باب 28

1. اور سَبت کے بعد ہفتہ کے پہلے دِن پَو پھٹتے وقت مریم مگدلینی اور دُوسری مریم قَبر کو دیکھنے آئِیں۔

2. اور دیکھو ایک بڑا بھَونچال آیا کِیُونکہ خُداوند کا فرِشتہ آسمان سے اُترا اور پاس آ کر پتھّر کو لُڑھکا دِیا اور اُس پر بَیٹھ گیا۔

3. اُس کی صُورت بِجلی کی مانِند تھِی اور اُس کی پوشاک برف کی مانِند سفید تھی۔

4. اور اُس کے ڈر سے نِگہابان کانپ اُٹھے اور مُردہ سے ہوگئے۔

5. فرِشتہ نے عَورتوں سے کہا تُم نہ ڈرو کِیُونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم یِسُوع کو ڈھُونڈتی ہو جو مصلُوب ہُؤا تھا۔

6. وہ یہاں نہِیں ہے کِیُونکہ اپنے کہنے کے مُطابِق جی اُٹھا ہے۔ آؤ یہ جگہ دیکھو جہاں خُداوند پڑا تھا۔

7. اور جلد جا کر اُس کے شاگِردوں سے کہو کہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور دیکھو وہ تُم سے پہلے گلِیل کو جاتا ہے۔ وہاں تُم اُس کو دیکھو گے۔ دیکھو مَیں نے تُم سے کہہ دِیا ہے۔

8. اور وہ خوف اور بڑی خُوشی کے ساتھ قَبر سے روانہ ہوکر اُس کے شاگِردوں کو خَبر دینے دَوڑِیں۔

9. اور دیکھو یِسُوع اُن سے مِلا اور اُس نے کہا سَلام! اُنہوں نے پاس آ کر اُس کے قدم پکڑے اور اُسے سِجدہ کِیا۔

10. اِس پر یِسُوع نے اُن سے کہا ڈرو نہِیں۔ جاؤ میرے بھائِیوں کو خَبر دو تاکہ گلِیل کو چلے جائیں۔ وہاں مُجھے دیکھیں گے۔

11. جب وہ جارہی تھِیں تو دیکھو پہرے والوں میں سے بعض نے شہر میں آ کر تمام ماجرا سَردار کاہِنوں سے بیان کِیا۔

12. اور اُنہوں نے بُزُرگوں کے ساتھ جمع ہوکرمَشوَرَہ کِیا اور سپاہِیوں کو بہُت سے رُوپِیہ دے کر کہا۔

13. یہ کہہ دینا کہ رات کو جب ہم سو رہے تھے تو اُس کے شاگِرد آ کر اُسے چُرا لے گئے۔

14. اور اگر یہ بات حاکِم کے کان تک پُہنچی تو ہم اُسے سَمَجھا کر تُم کو خطرہ سے بَچالیں گے۔

15. پَس اُنہوں نے رُوپِیہ لے کر جَیسا سِکھایا گیا تھا وَیسا ہی کِیا اور یہ بات آج تک یہُودِیوں میں مشہُور ہے۔

16. اور گیارہ شاگِرد گلِیل کے اُس پہاڑ پر گئے جو یِسُوع نے اُن کے لِئے مُقرّر کِیا تھا۔

17. اور اُنہوں نے اُسے دیکھ کر سِجدہ کِیا مگر بعض نے شک کِیا۔

18. یِسُوع نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختیّار مُجھے دِیا گیا ہے۔

19. پَس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بَیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔

20. اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔

About متی Chapter 28

Read متی Chapter 28 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of متی in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: متی
Chapter: 28
Testament: New Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading متی. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading متی Chapter 28 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is متی Chapter 28?

متی Chapter 28 is part of the Book of متی in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete متی Chapter 28 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from متی

  1. متی Chapter 26
  2. متی Chapter 19
  3. متی Chapter 15
  4. متی Chapter 14
  5. متی Chapter 13
  6. متی Chapter 8
  7. متی Chapter 16

Explore More from نیا عہدنامہ

  1. عبرانیوں Chapter 11
  2. 1 کرنتھیوں Chapter 14
  3. متی Chapter 16
  4. یوحنا Chapter 11
  5. 1 تیمتھیس Chapter 5
  6. متی Chapter 12
  7. متی Chapter 8

Related Chapters & Readings

  1. نحمیاہ Chapter 2
  2. 2 سموئیل Chapter 18
  3. غزل الغزلات Chapter 6
  4. 1 یوحنا Chapter 5
  5. 2 سلاطین Chapter 9
  6. یسعیاہ Chapter 6
  7. رومیوں Chapter 5
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *