قضاۃ Chapter 10

انگریزی میں

Read قضاۃ Chapter 10 Online

Read قضاۃ Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of قضاۃ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of قضاۃ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

قضاۃ 10

باب 10

1. اور ابی ملک کے بعد تولع بن فوہ دودو جو اشکار کے قبیلہ کا تھا اسرائیلیوں کی حمایت کرنے کو اٹھا ۔وہ افرائیم کے کوہستانی ملک میں سمیر میں رہتاتھا ۔

2. وہ تیئیس برس اسرائیلیوں کا قاضی رہا اور مر گیا اور سمیر میں دفن ہوا ۔

3. اس کے بعد جلعادی یائیر اٹھا اور وہ بائیس برس اسرائیلیوں کا قاضی رہا ۔

4. اسکے تیس بیٹے تھے جو تیس جوان گدھوں پر سوار ہوا کر تے تھے اور انکے تیس شہر تھے جو آج تک حووت یائیر کہلاتے ہیں اور جلعاد کے ملک میں ہیں ۔

5. اور یائئیر مر گیا اور قامون میں دفن ہوا ۔

6. اور بنی اسرائیل خداند کے حضور پھر بدی کرنے اور بعلیم اور عستارات اور ارام کے دیوتاﺅں اور صیدا کے دیوتاﺅں اور موآب کے دیوتاﺅں اور بنی عمون کے دیوتاﺅں اور فلستیوں کے دیوتاﺅں کی پرستش کرنے لگے اور خداوند کو چھوڑ دیا ۔اور اس کی پرستش نہ کی ۔

7. تب خداوند کا قہر اسرائیل پر بھڑکا اور اس نے ان کو فلستیوں کے ہاتھ اور بنی عمون کے ہاتھ بیچ ڈالا۔

8. اور انہوں نے اس سال بنی اسرائیل کو تنگ کیا اور ستایا بلکہ اٹھارہ برس تک وہ بنی اسرائیل پر ظلم کرتے رہے جو یردن پار اموریوں کے ملک میں جو جلعاد میں ہے رہتے تھے ۔

9. اور بنی عمون یردن پار ہو کر یہوداہ اور بنیمین اور افرائیم کے خاندان سے لرنے کو بھی آجاتے تھے۔پس اسرائیلی بہت تنگ آگئے ۔

10. اور بنی اسرائیل خداوند سے فریاد کر کے کہنے لگے ہم نے تیرا گناہ کیا کہ اپنے خدا کو چھوڑا اور بعلیم کی پرستش کی ۔

11. اور خداوند نے بنی اسرائیل سے کہا کیا میں نے تم کو مصریوں اور اموریوں اور بنی عمون اور فلستیوں کے ہاتھ سے رہائی نہیں دی ۔

12. اور صیدانیوں اور عمالیقیوں اور ماعونیوں نے بھی تم کو ستایا اور تم نے مجھ سے فریاد کی اور میں نے تم کو ان کے ہاتھ سے چھڑایا ۔

13. تو بھی تم مجھے چھوڑ کر اور معبودوں کی پرستش کی ۔سو اب میں تم کو رہائی نہیں دونگا ۔

14. تم جا کر ان دیوتاﺅں سے جن کو تم نے اختیار کیا ہے فریاد کرو ۔وہی تمہاری مصیبت کے وقت تم کو چھڑائیں ۔

15. بنی اسرائیل نے خداوند سے کہا ہم نے تو گناہ کیا سو جو کچھ تیری نظر میں اچھا ہو ہم سے کر پر آج ہم کو چھڑا ہی لے ۔

16. اور وہ اجنبی معبودوں کو اپنے بیچ سے دور کر کے خداوند کی پرستش کرنے لگے ۔تب اس کا جی اسرائیل کی پریشانی سے غمگین ہوا ۔

17. پھر بنی عمون اکٹھے ہو کر جلعاد میں خیمہ زن ہو ئے اور بنی اسرائیل بھی فراہم ہو کر مصفاہ میں خیمہ زن ہو ئے ۔

18. تب جلعا د کے لوگ اورسردار ایک دوسرے سے کہنے لگے وہ کون شخص ہے جو بنی عمون سے لڑنا شروع کریگا ؟وہی جلعا د کے سب باشندوں کا حاکم ہو گا ۔

About قضاۃ Chapter 10

Read قضاۃ Chapter 10 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of قضاۃ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: قضاۃ
Chapter: 10
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading قضاۃ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading قضاۃ Chapter 10 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is قضاۃ Chapter 10?

قضاۃ Chapter 10 is part of the Book of قضاۃ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete قضاۃ Chapter 10 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 4
  2. عاموس Chapter 5
  3. عاموس Chapter 1
  4. عاموس Chapter 8
  5. عاموس Chapter 7
  6. عاموس Chapter 2
  7. عاموس Chapter 3

Explore More from قضاۃ

  1. قضاۃ Chapter 16
  2. قضاۃ Chapter 2
  3. قضاۃ Chapter 11
  4. قضاۃ Chapter 6
  5. قضاۃ Chapter 9
  6. قضاۃ Chapter 13
  7. قضاۃ Chapter 15

Related Chapters & Readings

  1. عاموس Chapter 8
  2. یسعیاہ Chapter 10
  3. 2 تواریخ Chapter 27
  4. یسعیاہ Chapter 19
  5. یرمیاہ Chapter 23
  6. میکاہ Chapter 7
  7. عزرا Chapter 1
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *