Read پیدایش Chapter 2 Online
Read پیدایش Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of پیدایش in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of پیدایش and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
پیدایش 2
باب 2
1. سو آسمان اور زمین اور اُنکے کُل لشکر کا بنانا ختم ہُوا۔۔
2. اور خُدا نے اپنے کام کوجِسے وہ کرتا تھا ساتویں دِن ختم کیا اور اپنے سارے کام سے جِسے وہ کررہا تھا ساتویں دِن فارغ ہُوا ۔۔
3. اور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسےمقُدس ٹھہرایا کیونکہ اُس میں خُدا ساری کائنات سے جسے اُس نے پَیدا کیا اور بنایا فارِغ ہُوا۔
4. یہ ہے آسمان اور زمین کی پیدایش جب وہ خلق ہوئے جِس دِن خُداوند خُدا نے زمین اور آسمان کو بنایا ۔۔
5. اور زمین پر اب کھیت کا کوئی پَودا نہ تھا اور نہ مِیدان کی کوئی سبزی اب تک اُگی تھی کیونکہ خُداوند خُدا نے زمین پر پانی نہیں برسایا تھا اور نہ زمین جو تنے کو کوئی اِنسان تھا ۔ ۔
6. بلکہ زمین سے کُہر اُٹھتی تھی اور تمام رُویِ زمین کو سیراب کرتی تھی۔
7. اور خُداوند خُدا نے زمین کی مِٹی سے اِنسان کو بنایا اور اُسکے نتھنوں میں زِندگی کا دم پُھونکا تو اِنسان جیِتی جان ہُوا۔
8. اور خُداوند خُدا نے مشِرق کی طرف عدنؔ میں ایک باغ لگایا اور اِنسان کو جِسے اُس نے بنایا تھا وہاں رکھّا ۔ ۔
9. اور خُدا وند خُدا نے ہر درخت کو جو دیکھنے میں خوشنما اور کھانے کے لئے اچھّا تھا زمین سے اُگایا اور باغ کے بیچ میں حیات کا درخت اور نیک وبد کی پہچان کا درخت بھی لگایا۔ ۔
10. اور عدؔن سے ایک دریا باغ کے سیراب کرنے کو نِکلا اور وہاں سے چارندیوں میں تقسیم ہُوا ۔۔
11. ۔ پہلی کا نام فیسؔون ہے جو حِویلہ کی ساری زمین کو جہاں سونا ہوتا ہے گھیرے ہوئے ہے ۔ ۔
12. اور اِس زمین کا سونا چوکھا ہے اور وہاں موتی اور سنگِ سُلیمانی بھی ہیں ۔۔
13. اور دوسری ندی کا نام جیحوؔن ہے جو کُوؔش کی ساری زمین کو گھیرے ہوئے ہے۔ ۔
14. اور تیسری ندی کا نام دِجلہؔ ہے جو اسؔور کے مشرِق کو جاتی ہے اور چَوتھی ندی کا نام فراؔت ہے ۔۔
15. اور خُداوند خُدا نے آدم کو لیکر باغِ عدنؔ میں رکھّا کہ اُسکی باغبانی اور نگہبانی کرے ۔ ۔
16. اور خُداوند خُدا نے آدمؔ کو حکُم دِیا اور کہا کہ تُو باغ کے ہر درخت کا پھل بے روک ٹوک کھا سکتا ہے ۔۔
17. ۔ لیکن نیک و بد کی پہچان کے درخت کا کبھی نہ کھانا کیونکہ جِس روز تُو نے اُس میں سے کھایا تُو مرا۔
18. اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا ایکلا رہنا اچھّا نہیں ۔ میں اِس کے لِئے ایک مددگار اُسکی مانِند بناؤ نگا۔ ۔
19. اور خُداوند خُدا نے کُل دشتی جانور اور ہوا کے کُل پرندے مٹی سے بنائے اور اُنکو آدمؔ کے پاس لایا کہ دیکھے کہ اُنکے کیا نام رکھتا ہے اور آدمؔ نے جِس جانور کو جو کہا وہی اُسکا نام ٹھہرا ۔
20. اور آدمؔ نے کُل چوپایوں اور ہوا کے پرندوں اور کُل دشتی جانوروں کے نام رکھّے پر آدمؔ کے لئے کوئی مدگار اُسکی مانِند نہ مِلا ۔ ۔
21. اور خُداوند خُدا نے آدمؔ پر گہری نِیند بھیجی اور وہ سو گیا اور اُس نے اُسکی پسلیوں میں ایک کو نِکال لِیا اور اُسکی جگہ گوشت بھر دِیا۔۔
22. اور خُداوند خُدا اُس پسلی سے جو اُس نے آدمؔ سے نکلالیِ تھی ایک عَورت بنا کر اُسے آدمؔ کے پاس لایا ۔۔
23. اور آدمؔ نے کہا کہ یہ تو اب میری ہڈیوں میں سے ہڈی اور مِیرے گوشت میں سے گوشت ہے اسلئے ناری کہلائیگی کیونکہ وہ نر سے نِکالی گئی ۔۔
24. اس واسطے مرد اپنے ماں باپ کو چھوڑیگا اور اپنی بیوی سے مِلا رہیگا اور وہ ایک تن ہونگے ۔ ۔
25. اور آدمؔ اور اُسکی بیوی دونوں ننگے تھے اور شرماتے نہ تھے۔
About پیدایش Chapter 2
Read پیدایش Chapter 2 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of پیدایش in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: پیدایش
Chapter: 2
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading پیدایش. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading پیدایش Chapter 2 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is پیدایش Chapter 2?
پیدایش Chapter 2 is part of the Book of پیدایش in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete پیدایش Chapter 2 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from پرانا عہدنامہ
- عاموس Chapter 5
- عاموس Chapter 2
- عاموس Chapter 1
- عاموس Chapter 8
- عاموس Chapter 4
- عاموس Chapter 7
- عاموس Chapter 3
Explore More from پیدایش
- پیدایش Chapter 25
- پیدایش Chapter 37
- پیدایش Chapter 24
- پیدایش Chapter 26
- پیدایش Chapter 46
- پیدایش Chapter 18
- پیدایش Chapter 21