پیدایش Chapter 6

انگریزی میں

Read پیدایش Chapter 6 Online

Read پیدایش Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of پیدایش in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of پیدایش and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

پیدایش 6

باب 6

1. جب رُویِ زمین پر آدمی بہت بڑھنے لگے اور اُنکے بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔

2. تو خُدا کے بیٹوں نے آدمی کی بیٹیوں کو دیکھا کہ وہ خوبصورت ہیں اور جِنکو اُنہوں نے چُنا اُن سے بیا کر لیِا ۔

3. خُداوند نے کہا کہ میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مزاحمت نہ کرتی رہیگی کیونکہ وہ بھی تو بشر ہے تَوبھی اُسکی عمُر ایک سَو بیس برس کی ہوگی ۔

4. اُن دِنوں میں زمین پر جبّار تھے اور بعد میں جب خُدا کے بیٹے اِنسان کی بیٹیوں کے پاس گئے تو اُنکے لِئےاُن سے اَولاد ہوئی ۔ یہی قدیم زمانہ کے سُورما ہیں جو بڑے نامور ہوئےہیں ۔

5. تب خُداوند زمین پر انسان کو پَیدا کرنے سے ملُول ہوا اور دِل میں غم کِیا ۔

7. اور خُداوند نے کہا کہ مَیں اِنسان کو جِسے مَیں نے پَیدا کیا رُویِ زمین پر سے مِٹا ڈالونگا۔ اِنسان سے لیکر حیوان اور رینگنے والے جاندار اور ہوا کے پرندوں تک کیونکہ میں اُنکے بنانے سے ملُول ہوں۔

8. مگر نُوح خُداوند کی نظر میں مقبول ہوا۔

9. نُوح کا نسب بامہ یہ ہے ۔ نُوح مرچ راستباز اور اپنے زمانہ کے لوگوں میں بے عَیب تھا اور نُوحؔ خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔

10. اور اُس سے تین بیٹے سؔم حؔام اور یاؔفت پَیدا ہوئے ۔

11. پر زمین خُدا کے آگے ناراست ہوگئی اور وہ ظلم سے بھری تھی۔

12. اور خُدا نے زمین پر نظر کی اور دیکھا کہ وہ ناراست ہوگئی ہے کیونکہ ہر بشر نے زمین پر اپنا طریقہ بگاڑ لیا تھا ۔

13. اور خُدا نے نُوحؔ سے کہا کہ تمام بشر کا خاتمہ میرے سامنے آپہنچا ہے کیونکہ اُنکے سبب سے زمین ظلم سے بھر گئی ۔ سو دیکھ مِیں زمین سمیت اُنکو ہلاک کرونگا۔

14. تُو گو پھر کی لکڑی کی ایک کشتی اپنے لئےبنا۔ اُس کشتی میں کوٹھریاں تیار کرنا اور اُسکے اندر اور باہر رال لگانا ۔

15. اور اَیسا کرنا کہ کشتی کی لمباءی تین سَو ہاتھ ۔ اُسکی چَوڑائی پچاس ہاتھ اور اُسکی اُونچائی تیس ہاتھ ہو۔

16. اور اُس کشتی میں ایک روشندان بنانا اور اُوپر سے ہاتھ بھر چھوڑ کر اُسے ختم کر دینا اور اُس کشتی کا دروازہ اُسکے پہلُو میں رکھنا اور اُس میں تین درجے بنانا ۔ نِچلا۔ دُوسرا اور تِیسرا ۔

17. اور دیکھ مَیں خود زمین پر پانی کا طُوفان لانے والا ہوُں تاکہ ہر بشر کو جِس میں زندگی کا دم ہے دُنیا سے ہلاک کر ڈالوں اور سب جو زمین پر ہیں مر جائینگے ۔

18. پر تیرے ساتھ مَیں اپنا عہد قائِم کرونگا اور تُو کشتی میں جانا۔ تُو اور تیرے ساتھ تیرے بیٹے اور تیری بیوی اور تیرے بیٹوں کی بیویاں ۔

19. اور جانوورں کی ہر قِسم میں سے دو دو اپنے ساتھ کشتی میں لے لینا کہ وہ تیرے ساتھ جیتے بچیں۔ وہ نر و مادہ ہوں ۔

20. اور پرندوں کی ہر قِسم میں سے اور چرندوں کی ہر قِسم میں سے اور زمین پر رینگنے والوں کی ہر قسم میں سے دو دو تیرے پاس آئیں تاکہ وہ جیتے بچیں ۔

21. اور تُو ہر طرح کی کھانے کی چیز لیکر اپنے پاس جمع کر لینا کیونکہ یہی تیرے اور اُنکے کھانے کو ہوگا ۔

22. اور نُوحؔ نے یوُں ہی کِیا ۔ جَیسا خُدا نے اُسے حُکم دیا تھا وَیسا ہی عمل کیا۔

About پیدایش Chapter 6

Read پیدایش Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of پیدایش in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: پیدایش
Chapter: 6
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading پیدایش. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading پیدایش Chapter 6 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is پیدایش Chapter 6?

پیدایش Chapter 6 is part of the Book of پیدایش in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete پیدایش Chapter 6 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 4
  2. عاموس Chapter 5
  3. عاموس Chapter 1
  4. عاموس Chapter 8
  5. عاموس Chapter 7
  6. عاموس Chapter 2
  7. عاموس Chapter 3

Explore More from پیدایش

  1. پیدایش Chapter 22
  2. پیدایش Chapter 5
  3. پیدایش Chapter 42
  4. پیدایش Chapter 45
  5. پیدایش Chapter 16
  6. پیدایش Chapter 28
  7. پیدایش Chapter 23

Related Chapters & Readings

  1. متی Chapter 21
  2. پیدایش Chapter 13
  3. یوناہ Chapter 2
  4. مرقس Chapter 13
  5. خروج Chapter 32
  6. زبور Chapter 73
  7. زبور Chapter 49
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *