امثال Chapter 17

انگریزی میں

Read امثال Chapter 17 Online

Read امثال Chapter 17 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of امثال in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of امثال and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

امثال 17

باب 17

1. سلامتی کے ساتھ خشک نوالہ اِس سے بہتر ہے کہ گھر نعمت سے پُر ہو اور اُسکے ساتھ جھگڑا ہو۔

2. عقلمند نوکر اُس بیٹے پر جو رُسوا کرتا ہے حکمران ہوگا اور بھائیوں میں شامل ہوکر میراث کا حصہ لیگا ۔

3. چاندی کے لئے کٹھالی ہے اور سونے کے لئے بھٹی پر دِلوں کو خداوند پرکھتا ہے۔

4. بدکردار جھوٹے لبوں کی سُنتا ہےاور دروغگو مفید زبان کا شنوا ہوتا ہے۔

5. مسکین پر ہنسنے والا اُسکے خالق کی اِہانت کرتا ہے اور جو اَوروں کی مصبیت سے خوش ہوتا ہے بے سزا نہ چھوٹیگا ۔

6. بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لئے تاج ہیں اور بیٹوں کے فخر کا باعث اُنکے باپ دادا ہیں۔

7. خوشگوئی احمق کو نہیں سجتی تو کس قدر کم دروغگوئی شریف کو سجیگی۔

8. رِشوت جس ہاتھ میں ہے اُسکی نظر میں گران بہا جوہرہے اور وہ جدھر توجہ کرتا ہے کامیاب ہوتا ہے۔

9. جو خطا پوشی کرتا ہے دوستی کا جویان ہےپر جو اَیسی بات کو باربار چھیڑتاہے دوستوں میں جدائی ڈالتا ہے۔

10. صاحب فہم پر ایک جھڑکی احمق پر سو کوڑوں سے زیادہ اثر کرتی ہے۔

11. شریر محض سر کشی کا جویان ہے۔اُسکے مقابلہ میں سنگدل قاصد بھیجاجٓائیگا ۔

12. جس ریچھنی کے بچے پکڑے گئے ہوں آدمی کا اُس سےدو چار ہونا اِس سے بہتر ہے کہ احمق کی حمایت میں اُس کے سامنے آئے ۔

13. جو نیکی کے بدلے میں بدی کرتا ہےاُسکے گھر سے بدی ہرگز جُدا نہ ہوگی۔

14. جھگڑے کا شروع پانی پھوٹ نکلنے کی مانند ہےاِسلئے لڑائی سے پہلے جھگڑے کو چھوڑدو۔

15. جو شریر کو صادق اور جو صادق کو شریر ٹھہراتا ہے خداوند کو اُن دونوں سے نفرت ہے۔

16. حکمت خریدنے کو احمق کے ہاتھ میں قیمت سے کیا فائدہ ہے حالانکہ اُسکا دِل اُسکی طرف نہیں ؟

17. دوست ہر وقت محبت دِکھاتا ہے اور بھائی مصبیت کے دِن کے لئے پیدا ہوا ہے ۔

18. بے عقل آدمی ہاتھ پر ہاتھ مارتا ہے اور اپنے ہمسایہ کے رُو بُرو ضامن ہوتا ہے۔

19. فساد پسند خطا پسند ہے اور اپنے دروازہ کو بلند کرنے والا ہلاکت کا طالِب۔

20. کج دِلا بھلائی کو نہ دیکھیگا اور جس زبان کجگو ہے مصیبت میں پڑ یگا ۔

21. بیوقوف کے والد کے لئے غم ہے کیونکہ احمق کے باپ کو خوشی نہیں ۔

22. شادمان دِل شفا بخشتا ہے لیکن افسردہ دِلی ہڈیوں کو خشک کر دیتی ہے۔

23. شریر بغل میں رشوت رکھ لیتا ہے تاکہ عدالت کی راہیں بگاڑے ۔

24. حکمت صاحب فہم کے رُو بُرو ہے لیکن احمق کی آنکھیں زمین کے کناروں پر لگی ہیں۔

25. احمق بیٹا اپنے باپ کے لئے غم اور اپنی ماں کے لئے تلخی ہے۔

26. صادق کو سزا دینا اور شریفوں کو اُنکی راستی کے سبب سے مارنا خوب نہیں ۔

27. صاحبِ علم کم گو ہےارو صاحب فہم متین ہے۔

28. احمق بھی جب تک کاموش ہے عقلمند گنا جٓاتا ہے۔جو اپنے لب بندرکھتا ہے ہوشیار ہے۔

About امثال Chapter 17

Read امثال Chapter 17 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of امثال in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: امثال
Chapter: 17
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading امثال. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading امثال Chapter 17 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is امثال Chapter 17?

امثال Chapter 17 is part of the Book of امثال in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete امثال Chapter 17 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from امثال

  1. امثال Chapter 12
  2. امثال Chapter 4
  3. امثال Chapter 14
  4. امثال Chapter 30
  5. امثال Chapter 21
  6. امثال Chapter 9
  7. امثال Chapter 23

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. یشوع Chapter 2
  2. یسعیاہ Chapter 9
  3. یرمیاہ Chapter 13
  4. 2 تواریخ Chapter 34
  5. پیدایش Chapter 41
  6. پیدایش Chapter 27
  7. عاموس Chapter 8

Related Chapters & Readings

  1. پیدایش Chapter 18
  2. 1 سموئیل Chapter 16
  3. 1 سموئیل Chapter 4
  4. گنتی Chapter 27
  5. استثنا Chapter 26
  6. پیدایش Chapter 42
  7. گلتیوں Chapter 1
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *