امثال Chapter 21

انگریزی میں

Read امثال Chapter 21 Online

Read امثال Chapter 21 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of امثال in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of امثال and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

امثال 21

باب 21

1. بادشاہ کا دِل خدوند کے ہاتھ میں ہے ۔وہ اُسکو پانی کے نالوں کی مانند جدھر چاہتا ہے پھیرتا ہے۔

2. اِنسان کی ہر ایک روش اُسکی نظر میں راست ہے پر خداوند دِلوں کو جٓانچتا ہے۔

3. صداقت اور عدل خداوند کے نزدیک قربانی سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔

4. بلند نظری اور دِل کا تکبر اور شریروں کی اِقبالمندی گناہ ہے۔

5. محنتی کی تدبیریں یقیناًفراوانی کا باعث ہیں لیکن ہر ایک جلد باز کا انجام محتاجی ہے۔

6. دروغگوئی سے خزانے حاصل کرنا بے ٹھکانا بخارات کی مانند ہے اور اُنکے طالب موت کے طالب ہیں۔

7. شریروں کا ظلم اُنکو اُڑا لے جٓایئگا کیونکہ اُنہوں نے انصاف کرنے سے اِنکار کیا ہے۔

8. گناہ آلودہ آدمی کی راہ بہت ٹیڑ ھی ہے پر جو پاک ہے اُسکا کام ٹھیک ہے۔

9. گھر کی چھت پر کونے میں رہناجھگڑالو بیوی کے ساتھ کشادہ گھر میں رہنے سے بہتر ہے ۔

10. شریر کی جٓان برائی کی مشتاق ہے۔اُسکا ہمسایہ اُسکی نگاہ میں مقبول نہیں ہوتا۔

11. جب ٹھٹھا کرنے والے کو سزا دی جٓاتی ہے تو سادہ دِل حکمت حاصل کرتا ہے اور جب دانا تربیت پاتا ہے تو علم حاصل کرتا ہے۔

12. صادق شریر کے گھر پر غور کرتا ہے ۔شریر کیسے گر کر برباد ہوگئے ہیں۔

13. جو مسکین کا نالہ سُنکر اپنے کان بند کرلیتا ہے وہ آپ بھی نالہ کریگا اور کوئی نہ سُنیگا۔

14. پوشیدگی میں ہدیہ دینا قہر کو ٹھنڈا کرتا ہےاور انعام بغل میں دے دینا غضب شدید کو۔

15. اِنصاف کرنے میں صادق کی شادمانی ہے لیکن بدکرداروں کی ہلاکت ۔

16. جو فہم کی راہ سے بھٹکتا ہے مردوں کے غول میں پڑا رہیگا۔

17. عیاش کنگال رہیگا۔جو مے اور تیل کا مشتاق ہے مالدار نہ ہوگا۔

18. شریر صادق کا فدیہ ہوگااور غا باز راستبازوں کے بدلہ میں دِیا جٓایئگا۔

19. بیابان میں رہنا جھگڑا لو اور چڑچڑی بیوی کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے۔

20. قیمتی خزانہ اور تیل داناوں کے گھر میں ہیں لیکن احمق اُنکو اُڑدیتا ہے ۔

21. جو صداقت اور شفقت کی پیروی کرتا ہے زندگی اور صداقت وعزت پاتا ہے۔

22. دانا آدمی زبردستوں کے شہر پر چڑھ جٓاتا ہے اور جس قوت پر اُنکا اِعتماد ہے اُسے گرا دیتا ہے۔

23. جو اپنے منہ اور اپنی زبان کی نگہبانی کرتا ہے اپنی جٓان کو مصیبتوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

24. متکرو مغرور شخص جو ٹھٹھا باز کہلاتا ہےبہت تکبر سے کام کرتا ہے۔

25. کاہل کی تمنا اُسے مار ڈالتی ہے کیونکہ اُسکے ہاتھ محنت سے اِنکار کرتے ہیں۔

26. وہ دِن بھر تمنا میں رہتا ہے لیکن صادق دیتا ہے اور دریغ نہیں کرتا۔

27. شریر کی قربانی نفرت انگیز ہے خصوصاًجب وہ بدنیتی سے لاتا ہے۔

28. جھوٹا گواہ ہلاک ہوگا لیکن ج س شخص نے بات سُنی ہے وہ خاموش نہ رہیگا۔

29. شریر اپنے چہرہ کو سخت کرتا ہے لیکن صادق اپنی راہ پر غور کرتا ہے ۔

30. کوئی حکمت کوئی فہم اور کوئی مشورت نہیں جو خداوند کے مقابل ٹھہر سکے۔

31. جنگ کےدِن کے لئے گھوڑا تو تیار کیا جٓاتا ہے لیکن فتحیابی خداوند کی طرف سے ہے۔

About امثال Chapter 21

Read امثال Chapter 21 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of امثال in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: امثال
Chapter: 21
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading امثال. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading امثال Chapter 21 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is امثال Chapter 21?

امثال Chapter 21 is part of the Book of امثال in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete امثال Chapter 21 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from امثال

  1. امثال Chapter 12
  2. امثال Chapter 4
  3. امثال Chapter 14
  4. امثال Chapter 30
  5. امثال Chapter 11
  6. امثال Chapter 9
  7. امثال Chapter 27

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. زبور Chapter 112
  2. زبور Chapter 77
  3. یشوع Chapter 12
  4. گنتی Chapter 18
  5. زبور Chapter 144
  6. ایوب Chapter 22
  7. 2 تواریخ Chapter 16

Related Chapters & Readings

  1. نحمیاہ Chapter 2
  2. پیدایش Chapter 13
  3. 2 سموئیل Chapter 16
  4. یسعیاہ Chapter 48
  5. قضاۃ Chapter 15
  6. خروج Chapter 26
  7. زبور Chapter 17
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *