احبار Chapter 18

انگریزی میں

Read احبار Chapter 18 Online

Read احبار Chapter 18 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of احبار in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of احبار and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

احبار 18

باب 18

1. پھر خداوند نے موسی سے کہا۔

2. بنی اسرائیل سے کہہ کہ میں خداوند تمہارا خدا ہوں۔

3. تم ملک مصر کے سے کام جس میں تم رہتے تھے نہ کرنا اور ملک کنعان کے سے کام بھی جہاں میں تمہیں لئے جاتا ہوں نہ کرنا اور نہ انکی رسموں پر چلنا۔

4. تم میرے حکموں پر عمل کرنا اور میرے آئین کو مانکر ان پر چلنا میں خداوندتمہارا خدا ہوں

5. سو تم میرے آئین اور احکام ماننا جن پر اگر کوئی عمل کرے تو وہ ان ہی کی بدولت جیتا رہیگا۔ میں خداوند ہوں۔

6. تم میں سے کوئی اپنیکسی قریبی رشتہ دار کے پاس اسکے بدن کو بے پردہ کرنے کے لئے نہ جائے۔میں خداوند ہوں۔

7. تو اپنی ماں کے بدن کو جو تیرے باپ کا بدن ہے بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیری ماں ہے۔تو اسکے بدن کو نے پردہ نہ کرنا۔

8. تو اپنے باپ کی بیوی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے باپ کا بدن ہے۔تو اپنی بہن کے بدن کو چاہے وہ تیرے باپ کی بیٹی ہو چاہے تیری ماں کی خواہ وہ گھر میں پیدا ہوئی ہو خواہ اور کہیں بے پردہ نہ کرنا۔

10. تو اپنی پوتی یا نواسی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ انکا بدن تو تیرا ہی بدن ہے۔

11. باپ کی بیوی کی بیٹی جو تیرے باپ سے پیدا ہوئی ہے تیری بہن ہے۔تو اسکے بدن کو بے پردہ نہ کرنا۔

12. تو اپنی پھوپھی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے باپ کی قریبی رشتہ دار ہے۔

13. تو اپنی خالہ کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیری ماں کی قریبی رشتہ دار ہے۔

14. تو اپنے باپ کے بھائی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا یعنی اسکی بیوی کے پاس نہ جانا۔وہ تیری چچی ہے۔

15. تو اپنی بہو کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے بیٹے کی بیوی ہے۔سو تو اسکے بدن کو بے پردہ نہ کرنا۔

16. تو اپنی بھاوج کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے بھائی کا بدن ہے۔

17. تو کسی عورت اور اسکی بیٹی دونوں کے بدن کے بے پردہ نہ کرنا اور نہ تو اس عورت کی پوتی یا نواسی سے بیاہ کرکے ان میں سے کسی کے بدن کو بے پردہ کرنا کیونکہ وہ دونوں اس عورت کی قریبی رشتہ دار ہیں۔یہ بڑی خباثت ہے۔

18. تو اپنی سالی سےبیاہ کر کے اسے اپنی بیوی کی سوکن نہ بنانا کہ دوسری کے جیتے جی اسکے بدن کو بھی بے پردہ کرے۔

19. اور تو عورت کے پاس جب تک وہ حیض کے سبب سے ناپاک ہے اسکے بدن کو بے پردہ کرنے کے لئے نہ جانا۔

20. اور تو اپنے کو نجس کرنے کے لئے اپنے ہمسایہ کی بیوی سے صحبت نہ کرنا۔

21. تو اپنی اولاد میںسے کسی کو مولک کی خاطر آگ میں سے گزرانے کے لئے نہ دینا نہ اپنے خدا کے نام کو ناپاک ٹھہرانا۔میں خداوند ہو۔

22. تو مرد کے ساتھ صحبت نہ کرنا جیسے عورت سے کرتا ہے۔یہ نہایت مکروہ کام ہے۔

23. تو اپنے کو نجس کرنے کے لئے کسی جانور سے صحبت نہ کرنا اور نہ کوئی عورت کسی جانور سے ہم صحبت ہونے کے لئے اسکے آگے کھڑی ہو کیونکہ یہ اوندھی بات ہے۔

24. تم ان کلاموں میں سے کسی میں پھنسکر آلودہ نہ ہو جانا کیونکہ جن قوموں کو میں تمہارے آگے سے نکالتا ہوں وہ ان سب کاموں کے سبب سے آلودہ ہیں۔

25. اور انکا ملک بھی آلودہ ہو گیا ہے۔ اس لئے میں اسکی بدکاری کی سزا اسے دیتا ہوں ایساکہ وہ اپنے باشندوں کو اگلے دیتا ہے۔

26. لہذا تم میرے آئین اور احکام کو ماننا اور تم میں سے کوئی خواہ وہ دیسی ہو یا پردیسی جو تم میں بودوباش رکھتا ہو ان مکروہات میں سے کسی کام کو نہ کرے۔

27. کیونکہ اس ملک کے باشندوں نے جو تم سے پہلے تھے یہ سب مکروہ کام کئے ہیںاور ملک آلودہ ہو گیا ہے۔

28. سو ایسا نہ ہو کہ جس طرح اس ملک نے اس قوم کو جو تم سے پہلے وہاں تھی اگل دیا اسی طرح تم کو بھی جب تم اسے آلودہ کرو تو اگل دے۔

29. کیونکہ جو ان مکروہ کاموںمیں سے کسی کو کریگا وہ اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائیگا۔

30. اسلئے میری شریعت کو ماننا اور یہ مکروہ رسمیں جو تم سے پہلے ادا کی جاتی تھیں ان میں سے کسی کو عمل میں نہ لانا اور ان میں پھنسکر آلودہ نہ ہو جانا۔میںخداوند تمہارا خدا ہوں۔

About احبار Chapter 18

Read احبار Chapter 18 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of احبار in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: احبار
Chapter: 18
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading احبار. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading احبار Chapter 18 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is احبار Chapter 18?

احبار Chapter 18 is part of the Book of احبار in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete احبار Chapter 18 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from احبار

  1. احبار Chapter 12
  2. احبار Chapter 9
  3. احبار Chapter 11
  4. احبار Chapter 22
  5. احبار Chapter 17
  6. احبار Chapter 3
  7. احبار Chapter 23

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. استثنا Chapter 32
  2. قضاۃ Chapter 5
  3. خروج Chapter 38
  4. 2 سموئیل Chapter 11
  5. زبور Chapter 124
  6. زبور Chapter 118
  7. پیدایش Chapter 32

Related Chapters & Readings

  1. خروج Chapter 9
  2. قضاۃ Chapter 2
  3. 1 سلاطین Chapter 18
  4. مرقس Chapter 4
  5. حزقی ایل Chapter 46
  6. یرمیاہ Chapter 30
  7. خروج Chapter 5
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *