میکاہ Chapter 1

انگریزی میں

Read میکاہ Chapter 1 Online

Read میکاہ Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of میکاہ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of میکاہ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

میکاہ 1

باب 1

1. سامریہ اور یروشیلم کی بابت خُداوند کا کلام جو شاہان یہُوداہ یُوتام و آخزو خز قیاہ کے ایام میں میکاہ مورشتی پر رویا میں نازل ہوا۔

2. اے سب لوگو سُنو!اے زمین اور اس کی معموری کان لگاؤ !اور خُداوند خُدا ہاں خُداوند اپنے مقدس مسکن سےتم پر گواہی دے۔

3. کیونکہ خُداوند خُدا اپنے مسکن سے باہر آتا ہے اور نازل ہو کر زمین کے اُونچے مقاموں کو پایمال کرے گا۔

4. اور پہاڑ اس کے نیچے پگھل جائیں گے اور وادیاں پھٹ جائیں گی جیسے موم آگ سے پگھل جاتا اور پانی کراڑے پر سے بہہ جاتا ہے۔

5. یہ سب یعقوب کی خطا اور اسرائیل کے گھرانے کے گُناہ کا نتیجہ ہے۔ یعقوب کی خطا کیا ہے؟ کیا سامریہ نہیں ؟ اور یہُوداہ کے اُونچے مقام کیا ہیں؟ کیا یروشیلم نہیں ؟۔

6. اس لے میں سامرہ کو کھیت کے تودے کی مانند اور تاکستان لگانے کی جگہ کی مانند بناوں گا اور میں اس کے پتھروں کو وادی میں ڈھلکاوں گا اور اس کی بنیاد اُکھاڑ دوں گا۔

7. اور اس کی سب کھودی ہوئی مورتیںچور چور کی جائیں گی اور جو کچھ اس نے اجرت میں پایا آگ سے جلایا جاے گا اور میں اس کے سب بتوں کو توڑ ڈالوں گا کیونکہ اس نے یہ سب کچھ کسی کی اُجرت سے پیدا کیا ہے اور وہ پھر کسی کی اجرت ہو جائے گا۔

8. اس لئے میں ماتم و نوحہ کُروں گا۔ میں ننگا اور برہنہ ہو کر پُھروں گا ۔ میں گیدڑوں کی طرح چلاوں گا اور شتر مُرغوں کی مانند غم کُروں گا۔

9. کیونکہ اس کا زخم لا علاج ہے۔ وہ یہوداہ تک بھی آیا۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک تک بلکہ یروشیلم تک پُہنچا۔

10. جات میں اس کی خبر نہ دو اور ہرگز نوحہ نہ کرو۔ بیت عفرہ میں خاک پر لوٹو۔

11. اے سفیر کی رہنے والی تو برہنہ و رسوا ہو کر چلی جا۔ ضانان کی رہنے والی نکل نہیں سکتی۔ بیت ایضل کے ماتم کے باعث اس کی پناہ گاہ تم سے لے لی جائے گی۔

12. ماروت کی رہنے والی بھلائی کے انتظام میں تڑپتی ہے کیونکہ خۃداوند کی طرف سے بلا نازل ہوئی جو یروشیلم کے پھاٹک تک پُہنچی۔

13. اے لکیسس کی رہنے والی بادپا گھوڑوں کورتھ میں جوت۔ توبنت صیون کے گناہ کاآغاز ہوئی کیونکہ اسرائیل کی خطائیں بھی تجھ میں پائی گئیں۔

14. اس لئے تو مورست جات کو طلاق دے گی۔ اکزیب کے گھرانے اسرائیل کے بادشاہوں سے دغابازی کریں گے۔

15. اے ماریسہ کی رہنے والی تُجھ پر قبضہ کرنے والے کو تیرے پاس لاوں گا۔ اسرائیل کی شوکت عدلام میں آئے گی۔

16. اپنے پیارے بچوں کے لے سرمُنڈا کر چندلی ہو جا۔ گدھ کی مانند اپنے چندلاپن کو زیادہ کر کیونکہ وہ تیرے پاس سے اسیر ہو کر چلے گئے۔

About میکاہ Chapter 1

Read میکاہ Chapter 1 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of میکاہ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: میکاہ
Chapter: 1
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading میکاہ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading میکاہ Chapter 1 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is میکاہ Chapter 1?

میکاہ Chapter 1 is part of the Book of میکاہ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete میکاہ Chapter 1 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from پرانا عہدنامہ

  1. عاموس Chapter 5
  2. عاموس Chapter 8
  3. عاموس Chapter 4
  4. عاموس Chapter 7
  5. عاموس Chapter 1
  6. عاموس Chapter 6
  7. عاموس Chapter 3

Explore More from میکاہ

  1. میکاہ Chapter 4
  2. میکاہ Chapter 3
  3. میکاہ Chapter 5
  4. میکاہ Chapter 7
  5. میکاہ Chapter 6
  6. میکاہ Chapter 2

Related Chapters & Readings

  1. متی Chapter 23
  2. 1 تیمتھیس Chapter 2
  3. 2 کرنتھیوں Chapter 11
  4. حزقی ایل Chapter 7
  5. 1 سلاطین Chapter 6
  6. میکاہ Chapter 6
  7. غزل الغزلات Chapter 8
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *