Read احبار Chapter 15 Online
Read احبار Chapter 15 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of احبار in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of احبار and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
احبار 15
باب 15
1. اور خداوند نے موسی اور ہارون سے کہا کہ۔
2. بنی اسرائیل سے کہو کہ اگر کسی شخص کو جریان کا مرض ہو تو وہ جریان کے سبب سے ناپاک ہے۔
3. اور جریان کے سبب سے اسکی ناپاکی یوں ہوگی کہ کواہ دھات بہتی ہو یا دھات کا بہنا موقوف ہو گیا ہو وہ ناپاک ہے۔
4. جس بستر پر جریان کا مریض سوئے وہ بستر ناپاک ہو گا اور جس چیز پر وہ بیٹھے وہ چیز ناپاک ہو گی۔
5. اور جو کوئی اسکے بستر کو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
6. اور جو کوئی اس چیز پر بیٹھے جس پر جریان کا مریض بیٹھا ہو وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
7. اور جوکوئی جریان کے مریض کے جسم کو چھوئے وہ بھی اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
8. اور اگر جریان کا مریض کسی شخص پر جو پاک ہےتھوک دے تو وہ شخص اپنے کپڑے دھوئے اور پانے سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
9. اور جس زین جریان کا مریض سوار ہو وہ این ناپاک ہو گا۔
10. اور جو کوئی کسی چیز کو جو اس مریض کے نیچے رہی ہو چھوئے وہ شام تک ناپاک رہے اور جو کوئی ان چیزوں کواٹھائے وہ اپنے کپرے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اورشام تک ناپاک رہے۔
11. اور جس شخص کو جریان کا مریض بغیر ہاتھ دھوئے چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
12. اور مٹی کے جس برتن کو جریان کا مریض چھوئے وہ توڑ ڈالا جائے پر چوبی برتن پانی سے دھویا جائے۔
13. اور جب جریان کے مریض کو شفا ہو جائے تو وہ اپنے پاک ٹھہرنے کے لئے سات دن گنے۔اسکے بعد وہ اپنے کپڑے دھوئے اور بہتے ہوئے میں نہائے تب وہ پاک ہو گا۔
14. اور آٹھویں دن دو قمریاں یا کبوتر کے دو بچے لیکر وہ خداوند کے حضور خیمہ اجتماع کے دروازہ پر جائے اور انکو کاہن کے حوالے کرے۔
15. اور کاہن ایک کو خطا کی قربانی کے لئے اور دوسرے کو سوختنی قربانی کے لئے گذرانے۔یوں کاہن اسکے لئے اسکے جریان کے سبب سے خداوند کے حضور کفارہ دے۔
16. اور اگر کسی مرد کی دھات بہتی ہو تو وہ پانی میں نہائے اور شام تک ناپاک رہے۔
17. اور جس کپڑے یا مڑے پر نطفہ لگ جائے وہ کپڑا یا چمڑا پانی سے دھویا جائے اور شام تک ناپاک رہے۔اور وہ عورت بھی جسکے ساتھ مرد صحبت کرے اور منزل ہو تو وہ دونوں پانی سے غسل کریں اور شام تک ناپاک رہیں۔
19. اور اگر کسی عورت کو ایسا جریان ہو کہ حیض کا خون آئے تو وہ سات دن تک ناپاک رہیگی اور جو کوئی اسے چھوئے وہ شام تک ناپاک رہیگا۔
20. اور جس چیز پر بیٹھے وہ بھی ناپاک ہو جایئگی۔
21. اور جو کوئی اسکے بسترکو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
22. اورجو کوئی اس چیز کو جس پر وہ بیٹھی ہو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے نہائے اور شام تک ناپاک رہے۔
23. اور اگر خون اسکے بستر پر یا جس چیز پر وہ بیٹھی ہو اس پر لگا ہوا ہو اور اس وقت کوئی اس چیز کو چھوئے تو وہ شام تک ناپاک رہے۔
24. اور اگر مرد اسکے ساتھ صبحت کرے اور اسکے حیض کا خون اسے لگ جائے وہ سات دن تک ناپاک رہیگا اور ہر ایک بستر جس پر وہ مرد سویئگا ناپاک ہوگا۔
25. اور اگر کسی عورت کو ایام حیض کو چھوڑ کر یوں بہت دنوں تک خون آئے یا حیض کی مدت گذرجانے پر بھی خون جاری رہے تو جب تک اسکو یہ میلا خون آتا رہیگا تب تک واپسی ہی رہیگی جیسی حیض کے دنوں میں رہتی ہے۔وہ ناپاک ہے۔
26. اور اس جریان خون کے کل ایام میں جس جس بستر پر وہ سویئگی وہ حیض کے بستر کی طرح ناپاک ہوگا اور جس جس چیز پر وہ بیٹھے گی وہ چیز حیض کی نجاست کی طرح ناپاک ہو گی۔
27. اور جو کوئی ان چیزوں کو چھوئے وہ ناپاک ہوگا۔وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
28. اور جب وہ اپنے جریان سےشفا پا جائے تو سات دن گنے۔ تب اسکے بعد وہ پاک ٹھہریگی۔
29. اور آٹھویں دن وہ دو قمریاں یا کبوتر کے دو بچے لیکر انکو خیمہ اجتماع کے دروازہ پر کاہن کے پاس لائے۔
30. اور کاہن ایک کو خطا کی قربانی کے لئے اور دوسرے کو سوختنی قربانی کے لئے گذرانے۔یوں کاہن اسکے ناپاک خون کے جریان کے لئے خداوند کے حضور اسکی طرف سے کفارہ دے۔
31. اس طریق سے تم بنی اسرائیل کو انکی نجاست سے الگ رکھنا تا کہ دوسرے مقدس کو جو انکے درمیان ہے ناپاک کرنے کی وجہ سے اپنی نجاست میں ہلاک نہ ہوں۔
32. اسکے لئے جسے جریان کا مرض ہو اور اسکے لئے جسکی دھات بہتی ہو اور وہ اسکے باعث ناپاک ہو جائے۔
33. اور اسکے لئے جو حیض سے ہو اور اس مرد اور عورت کے لئے جنکو جریان کا مرض ہو اور اس مرد کے لئےجو ناپاک عورت کے ساتھ صحبت کرے شرع یہی ہے۔
About احبار Chapter 15
Read احبار Chapter 15 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of احبار in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: احبار
Chapter: 15
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading احبار. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading احبار Chapter 15 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is احبار Chapter 15?
احبار Chapter 15 is part of the Book of احبار in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete احبار Chapter 15 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from احبار
- احبار Chapter 9
- احبار Chapter 12
- احبار Chapter 17
- احبار Chapter 11
- احبار Chapter 23
- احبار Chapter 22
- احبار Chapter 8
Explore More from پرانا عہدنامہ
- نحمیاہ Chapter 11
- زبور Chapter 67
- 2 سلاطین Chapter 16
- اَستر Chapter 6
- خروج Chapter 9
- زبور Chapter 15
- 1 سموئیل Chapter 30