2 تواریخ Chapter 21

انگریزی میں

Read 2 تواریخ Chapter 21 Online

Read 2 تواریخ Chapter 21 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تواریخ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تواریخ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

A+ A A-

2 تواریخ 21

باب 21

1. اور یہوسفط اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤد کے شہر میں اپنے باپ دادا کیساتھ دفن ہوا۔اور اُس کا بیٹا یہورام اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔

2. اور اُس کے بھائی جو یہوسفط کے بیٹے تھے یعنی عزریاہ اور ریحی ایل اور زکریاہ اور عزریاہ اور میکائیل اور سفطیاہ۔یہ سب شاہ اسرائیل یہوسفط کے بیٹے تھے۔

3. اور اُن کے باپ نے اُن کو چاندی اور سوے اور پیش قیمت چیزوں کے بڑے انعام اور فصیل دار شہر یہوداہ میں عطا کیے لیکن سلطنت یہورام کو دی کیونکہ وہ پہلوٹھا تھا۔

4. جب یہورام اپنے باپ کی سلطنت پر قائم ہو گیا اور اپنے کو قوی کر لیا تو اُس نے اپنے سب بھائیوں کو اور اسرائیل کے بعض سرداروں کو بھی تلوار سے قتل کیا۔

5. یہورام جب سلطنت کرنے لگا تو بتیس برس کا تھا اور اُس نے آٹھ برس یروشلیم میں سلطنت کی ۔

6. اور وہ اخی اب کے گھرانے کی مانند اسرائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا کیونکہ اخی اب کی بیٹی اُس کی بیوی تھی اور اُس نے وہی کیا جو خُداوند کی نظر میں بُرا ہے۔

7. تو بھی خُداوند نے داؤد کے خاندان کو ہلاک کرنا نہ چاہا۔اُس عہد کے سبب سے جو اُس نے داؤد سے باندھا تھا اور جیسا اُس نے اُسے اور اُس کی نسل کو ہمیشہ کے لیئے ایک چراغ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

8. اُسی کے دنوں میں ادوم یہوداہ کی حُکومت سے مُنحرف ہو گیا اور اپنے اُوپر ایک بادشاہ بنا لیا۔

9. تب یہورام اپنے امیروں اور اپنے سب رتھوں کو ساتھ لے کرعبور کر گیا اور رات کو اُٹھکر ادومیوں کو جو اُسے اور رتھوں کو گھیرے ہوئے تھے مارا۔

10. سو ادومی یہوداہ سے آج تک مُنحرف ہیں اور اُس ہی وقت لُبناہ بھی اُس کے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ اُس نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو ترک کیا تھا۔

11. اور اُس کے علاوہ اُس نے یہوداہ کے پہاڑوں میں اُنچے مقا م بنائے اور یروشلیم کے باشندو ں کو زنا کار بنایا اور یہوداہ کو گُمراہ کیا۔

12. اور ایلیاہ نبی سے اُسے اِس مضمون کا خط ملا کہ خُداوند تیرے باپ داؤد کا خُدا یوں فرماتا ہے اس لیئے کہ تُو نہ اپنے باپ یہوسفط کی راہوں پر اور نہ یہوداہ کے بادشاہ آسا کی راہوں پر چلا ۔

13. بلکہ اسرائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا ہے اور یہوداہ اور یروشلیم کے باشندوں کو زنا کار بنایا جیسا اخی اب کے خاندان نے کیا تھا اور اپنے باپ کے گھرانے میں سے اپنے بھائیوں کو جو تُجھ سے اچھے تھے قتل بھی کیا۔

14. سو دیکھ خُداوند تیرے لوگوں کو اور تیرے بیٹوں اور تیری بیویوں کو اور تیرے سارے مال کو بڑی آفتوں سے ماریگا ۔

15. اور تُو انتڑیوں کے مرض کے سبب سے سخت بیمار ہو جائیگا یہاں تک کہ تیری انتڑیاں اپس مرض کے سبب سے روز بروز نکلتی جائینگی۔

16. اور خُداوند نے یہورام کے خلاف فلستیوں اور اُن عربوں کا جو کُوشیوں کی سمت میں رہتے ہیں دل اُبھارا۔

17. سو وہ یہوداہ پر چڑھائی کر کے اُس میں گُھس آئے اور سارے مال کو جو بادشاہ کے گھر میں ملا اور اُس کے بیٹوں اور اُس کی بیویوں کو بھی لے گئے ایسا ہو کہ یہوآخز کے سوا جو اُس کے بیٹوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اُس کا کوئی بیٹا باقی نہ رہا۔

18. اور اس سب کے بعد خُداوند نے ایک لا علاج مرض اُسکی انتڑیوں میں لگادیا۔

19. اور کُچھ مُدت کے بعد دو برس کے آخر میں ایسا ہوا کہ اُس کے روگ کے مارے اُس کی انتڑیاں نکل پڑیں اور وہ بُری بیماریوں سے مرگیا اور اُس کے لوگوں نے اُس کے لیئے آگ نہ جلائی جیسا اُس کے باپ داؤد کے لیئے جلاتے تھے ۔

20. وہ بتیس برس کا تھا جب سلطنت کرنے لگا اور اُس نے آٹھ برس یرشلیم میں سلطنت کی اور وہ بغیر ماتم کے رُخصت ہوا اور اُنہوں نے اُسے داؤد کے شہر میں دفن کیا پر شاہی قبروں میں نہیں۔

About 2 تواریخ Chapter 21

Read 2 تواریخ Chapter 21 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تواریخ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 تواریخ
Chapter: 21
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تواریخ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 تواریخ Chapter 21 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 تواریخ Chapter 21?

2 تواریخ Chapter 21 is part of the Book of 2 تواریخ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 تواریخ Chapter 21 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 تواریخ

  1. 2 تواریخ Chapter 12
  2. 2 تواریخ Chapter 5
  3. 2 تواریخ Chapter 29
  4. 2 تواریخ Chapter 36
  5. 2 تواریخ Chapter 23
  6. 2 تواریخ Chapter 17
  7. 2 تواریخ Chapter 15

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. 2 تواریخ Chapter 15
  2. ایوب Chapter 28
  3. پیدایش Chapter 22
  4. گنتی Chapter 25
  5. زبور Chapter 138
  6. زبور Chapter 130
  7. 2 سموئیل Chapter 22

Related Chapters & Readings

  1. عبدیاہ Chapter 1
  2. زبور Chapter 95
  3. 2 تواریخ Chapter 32
  4. مکاشفہ Chapter 6
  5. عزرا Chapter 7
  6. ایوب Chapter 35
  7. امثال Chapter 30
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *