Read 2 تواریخ Chapter 17 Online
Read 2 تواریخ Chapter 17 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تواریخ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تواریخ and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
2 تواریخ 17
باب 17
1. اور اُس کا بیٹا یہوسفط اُس کی جگہ بادشاہ ہوا اور اُس نے اسرائیل کے مُقابل اپنے آپ کو قوی کیا۔
2. اور اُس نے یہوداہ کے سب فصیل دار شہر وں میں فوجیں رکھیں اور یہوداہ کے مُلک میں اور افرائیم کے اُن شہروں میں جن کو اُس کے باپ آسا نے لے لیا تھاچوکیاں بٹھائیں۔
3. اور خُداوند یہوسفط کے ساتھ تھا کیونکہ اُس کی روِش اُس کے باپ داؤد کے پہلے طریقوں پر تھی اور وہ بعلیم کا طالب نہ ہوا۔
4. بلکہ اپنے باپ دادا کے خُدا کا طالب ہوا اور اُس کے حُکموں پر چلتا رہا اور اسرائیل کے سے کام نہ کیے۔
5. اس لیئے خُداوند نے اُس کے ہاتھ میں سلطنت کو مُستحکم کیا اور سارا یہوداہ یہوسفط کے پاس ہدئے لایا اور اُس کی دولت اور عزت بُہت فراوان ہوئی۔
6. اور اُس کا دل خُداوند کی راہوں میں بُہت مسرور تھا اور اُس نے اُونچے مقاموں اور یسیرتوں کو یہوداہ میں سے دور کیا۔
7. اور اپنی سلطنت کے تیسرے برس اُس نے بن خیل اور عبدیاہ اور زکریاہ کو اور نتنیل اور میکایاہ کو جو اُس کے اُمرا تھے یہوداہ کے شہروں میں تعلیم دینے کو بھیجا۔
8. اور اُن کے ساتھ یہ لاوی تھے یعنی سمعیاہ اور نتنیاہ اور زبدیلو اور عساہیل اور سمیرا موت اور یہونتن اور ادونیاہ اور طوبیاہ اور طوب ادونیاہ لاویوں میں سے اور اُن کے ساتھ الیسمع اور یہورام کاہنوں میں سے تھے۔
9. سو اُنہوں نے خُداوند کی شریعت کی کتاب ساتھ رکھ کر یہوداہ کو تعلیم دی اور وہ یہوداہ کے سب شہروں میں گئے اور لوگوں کو تعلیم دی۔
10. اور خُداوند کا خوف یہوداہ کے گرداگرد کے ممالک کی سب سلطنتوں میں چھاگیا یہوں تک کہ اُنہوں نے یہوسفط سے کبھی جنگ نہ کی۔
11. اور بعض فلستی یہو سفط کے پاس ہدئے اور خراج میں چاندی لائے اور عرب کے لوگ بھی اُس کے پاس ریوڑ لائے یعنی سات ہزار سات سو مینڈھے اور سات ہزار سات سو بکرے۔
12. اور یہوسفط بُہت ہی بڑھا اور اُس نے یہوداہ میں قلعے اور ذخیرہ کے شہر بنائے۔
13. اور یہوداہ کے شہروں میں اُس کے بُہت سے کاروبار اور یروشلیم میں اُس کے جنگی مرد یعنی زبردست سورما تھے۔
14. اور اُن کا شمار اپنے آبائی خاندان کے مُوافق یہ تھا۔یہوداہ میں سے ہزاروں کے سردار یہ تھے۔ سردار عدنہ اور اُس کے ساتھ تین لاکھ زبردست سورما۔
15. اور اُس سے دوسرے درجہ پر سردار یہو حنان اور اُس کے ساتھ دو لاکھ اسَی ہزار ۔
16. اور اُس سے نیچے عمسیاہ بن زکری تھا جس نے اپنے کو بخوشی خُداوند کے لیئے پیش کیا تھا اور اُس کے ساتھ دو لاکھ زبردست سورما تھے۔
17. اور بنیمین میں سے الیدع ایک زبردست سورما تھیاور اُس کے ساتھ کمان اور سپر سے مُسلح دو لاکھ تھے۔
18. اور اُس سے نیچے یہو زبد تھا اور اُس کے ساتھ ایک لاکھ اسَی ہزار تھے جو جنگ کے لیئے تیار رہتے تھے۔
19. یہ بادشاہ کے خدمت گزار تھے اور اُن سے الگ تھے جنکو بادشاہ نے تمام یہوداہ کے فصیل دار شہروں میں رکھا تھا۔
About 2 تواریخ Chapter 17
Read 2 تواریخ Chapter 17 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تواریخ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: 2 تواریخ
Chapter: 17
Testament: Old Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تواریخ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
- 📱 Hindi Android Bible App
- 📱 Hindi Christian Songs from waytochurch
- 📖 Read on Malayalam Christian Songs – madely
Continue Reading the Bible
Continue reading 2 تواریخ Chapter 17 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is 2 تواریخ Chapter 17?
2 تواریخ Chapter 17 is part of the Book of 2 تواریخ in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete 2 تواریخ Chapter 17 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from 2 تواریخ
- 2 تواریخ Chapter 5
- 2 تواریخ Chapter 29
- 2 تواریخ Chapter 21
- 2 تواریخ Chapter 12
- 2 تواریخ Chapter 9
- 2 تواریخ Chapter 15
- 2 تواریخ Chapter 14
Explore More from پرانا عہدنامہ
- میکاہ Chapter 1
- زبور Chapter 28
- زبور Chapter 110
- واعظ Chapter 3
- دانی ایل Chapter 2
- استثنا Chapter 18
- 1 سلاطین Chapter 10