امثال Chapter 30

انگریزی میں

Read امثال Chapter 30 Online

Read امثال Chapter 30 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of امثال in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of امثال and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

امثال 30

باب 30

1. یاقہ کے بیٹے اجور کے پیغام کی باتیں اُس آدمی نے اِتی ایل ہاں اِتی ایل اور اُکال سے کہا

2. یقیناًمیں ہر ایک اِنسان سے زیادہ حیوان ہوں اور اِنسان کا سا فہم مجھ میں نہیں ۔

3. میں نے حکمت نہیں سیکھی اور نہ مجھے اُس قدوس کا عرفان حاصل ہے۔

4. کون آسمان پر چڑھا اور پھر نیچے اُترا ؟کس نے ہوا کو اپنی مٹھی میں جمع کر لیا؟ کس نے پانی کو چا در میں باندھا؟ کس نے زمین کی حد ود ٹھہرائیں ؟اگر تو جٓانتا ہے تو بتا اُسکا کیا نام ہےاور اُسکے بیٹے کا کیا نام ہے؟

5. خدا کا ہر ایک سخن پاک ہے۔وہ اُنکی سپر ہے جنکا توکل اُس پر ہے

6. تو اُسکے کلام میں کچھ نہ بڑھانا۔مبادا وہ تجھکو تنبیہ کرے اور تو جھوٹا ٹھہرے ۔

7. میں نے تجھ سا دو باتوں کی درخواست کی ہے میرے مرنے سے پہلے اُنکو مجھ سے دریغ نہ کر۔

8. بطالت اور دروغگوئی کو مجھ سے دور کردے اور مجھ کو نہ کنگال کر نہ دولتمند ۔میری ضرورت کے مطابق مجھے روزی دے۔

9. اَیسا نہ ہو کہ میں سیر ہوکر اِنکا ر کروں اور کہوں خداوند کون ہے؟ یا مبادا محتاج ہو کر چوری کروں اور اپنے خدا کے نام کی تکفیر کروں ۔

10. خادم پر اُسکے آقا کے حضور تہمت نہ لگا تانہ ہو کہ وہ تجھ پر لعنت کرے اور تو مجرم ٹھہرے ۔

11. ایک پشت اَیسی ہے جو اپنے باپ پر لعنت کرتی ہے اور اپنی ماں کو مبارک نہیں کہتی ۔

12. ایک پشت اَیسی ہے جو اپنی نگاہ میں پاک ہے لیکن اُسکی گندگی اُس سے دھوئی نہیں گئی ۔

13. ایک پشت اَیسی ہے کہ واہ وا کیا ہی بلند نظر ہے!اور اُنکی پلکیں اُوپر کو اُٹھی رہتی ہیں۔

14. ایک پشت اَیسی ہے ج س کے دانت تلواریں ہیں اور ڈاڑھیں چھریاں تاکہ زمین کے مسکینوں اور بنی آدم کے کنگالوں کو کھا جٓائیں۔

15. جو نک کی دو بیٹیاں ہیں جو دے !دے!چلاتی ہیں۔تین ہیں جو کبھی سیر نہیں ہوتیں بلکہ چار ہیں جو کبھی "بس " نہیں کہتیں ۔

16. پاتال اور بانجھ کا رحم اور زمین جو سیراب نہیں ہوئی اور آگ جو کبھی "بس"نہیں کہتی ۔

17. وہ آنکھ جو اپنے باپ کی ہنسی کرتی ہے اور اپنی ماں کی فرمانبرداری کو حقیر جٓانتی ہے وادی کے کوے اُسکو اُچک لے جٓائینگے اور گدھ کے بچے اپسے کھا ئینگے ۔

18. تین چیزیں میرے نزدیک بہت ہی عجیب ہیں بلکہ چار ہیں جنکو میں نہیں جٓانتا ۔

19. عقاب کی راہ ہوا میں اور سانپ کی راہ چٹان پر اور جہاز کی راہ سمندر میں اور مرد کی روش جوان عورت کے ساتھ ۔

20. زانیہ کی راہ اَیسی ہی ہے ۔وہ کھاتی ہے اور اپنا منہ پونچھتی ہے اور کہتی ہے میں نے کچھ برائی نہیں کی ۔

21. تین چیزوں سے زمین لرزان ہے بلکہ چار ہیں جنکی وہ برداشت نہیں کر سکتی ۔

22. غلام سے جو بادشاہی کرنے لگے اور احمق سے جب اُسکا پیٹ بھرے

23. اور نامقبول عورت سے جب وہ بیاہی جٓائے اور لونڈی سے جو اپنی بی بی کی وارث ہو۔

24. چار ہیں جو زمین پر ناچیز ہیں لیکن بہت دانا ہیں۔

25. چیونٹیا ں کمزور مخلوق ہیں تو بھی گرمی میں اپنے لئے خوراک جمع کر رکھتی ہیں

26. اور سافان اگرچہ ناتوان مخلوق ہیں تو بھی چٹانوں کے درمیان اپنے گھر بناتے ہیں

27. اور ٹڈیاں جنکا کوئی بادشاہ نہیں تو بھی پرے باندھ کر نکلتی ہیں

28. اور چھپکلی جو اپنے ہاتھوں سے پکڑتی ہے اور تو بھی شاہی محلوں میں ہے۔

29. تین خوش رفتار ہیں بلکہ چار جنکا چلنا خوشنما ہے ۔

30. ایک تو شیر ببر جو سب حیوانات میں بہادر ہے اور کسی کو پیٹھ نہیں دِکھاتا ۔

31. جنگی گھوڑا اور بکرا اور بادشاہ جس کا سامنا کوئی نہ کرے۔

32. اگر تو نے حمایت سے اپنے آپ کو بڑا ٹھہرایا ہے یا تو نے کوئی برا منصوبہ باندھا ہے تو ہاتھ اپنے منہ پر رکھ

33. کیونکہ یقیناًدودھ بلونے سے مکھن نکلتا ہے اور ناک مروڑنے سے لہو ۔اِسی طرح قہر بھڑکا نے سے فساد برپا ہوتا ہے۔

About امثال Chapter 30

Read امثال Chapter 30 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of امثال in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: امثال
Chapter: 30
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading امثال. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading امثال Chapter 30 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is امثال Chapter 30?

امثال Chapter 30 is part of the Book of امثال in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete امثال Chapter 30 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from امثال

  1. امثال Chapter 12
  2. امثال Chapter 4
  3. امثال Chapter 14
  4. امثال Chapter 21
  5. امثال Chapter 9
  6. امثال Chapter 23
  7. امثال Chapter 11

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. عزرا Chapter 3
  2. 2 سلاطین Chapter 8
  3. یسعیاہ Chapter 40
  4. یرمیاہ Chapter 50
  5. 1 سموئیل Chapter 29
  6. زبور Chapter 127
  7. 2 تواریخ Chapter 17

Related Chapters & Readings

  1. نوحہ Chapter 4
  2. عبرانیوں Chapter 7
  3. 2 تھسلنیکیوں Chapter 2
  4. اَستر Chapter 1
  5. ذکریاہ Chapter 4
  6. 1 سلاطین Chapter 7
  7. یسعیاہ Chapter 51
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *