2 تواریخ Chapter 33

انگریزی میں

Read 2 تواریخ Chapter 33 Online

Read 2 تواریخ Chapter 33 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تواریخ in the Old Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of 2 تواریخ and the Holy Bible online.

Choose a Chapter

2 تواریخ 33

باب 33

1. منسی بارہ برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس ن یروشلیم میں پچپن برس تک سلطنت کی ۔

2. اور اُس نے اُن قوموں کے نفرت انگیز کاموں کے مُطابق جن کو خُدا نے بنی اسرائیل کے آگے سے دفع کیا تھا وہی کیا جو خُداوند کی نظر میں بُرا تھا ۔

3. کیونکہ اُس نے اُن اُونچے مقاموں کو جن کو اُس کے باپ حزویاہ نے ڈھایا تھ پھر بنایا اور بعلیم کے لیئے مذبحے بنائے اور یسیرتیں تیار کیں اور سارے آسمانی لشکر کو سجدہ کیا اور اُن کی پرستش کی۔

4. اور اُس نے خُداوند کے گھر میں جس کی بابت خُدا نے فرمایا تھا کہ میرا نام یروشلیم میں ہمیشہ رہے گا مذبحے بنائے۔

5. اور اُس نے خُداوند کے گھر کے دونوں صحنوں میں سارے آسمانی لشکر کے لیئے مذبحے بنائے ۔

6. اور اُس نے بن ہنوم کی وادی میں اپنے فرزندوں کو بھی آگ میں چلوایا اور وہ شگُون مانتا اور جادؤ اور افسون کرتا اور بد روحوں کے آشناؤں اور جادوگروں سے تعلق رکھتا تھا اُس نے خُدانو کی نظر میں بُہت بد کاری کی جس سے اُسے غصہ دلایا ۔

7. اوع جو کھودی ہوئی مُورت اُس نے بنوائی تھی اُس کو خُدا کے گھر میں نصب کیا جس کی بابت خُدا نے داؤد اور اُس کے بیٹے سلیمان سے کہا تھا کہ میں اس گھر میں یروشلیم میں جسے میں نے بنی اسرائیل کی سب قبیلوں میں سے چُن لیا ہے اپنا نام ابد تک رکھونگا۔

8. اور میں بنی اسرائیل کے پاؤں کو اُس سرزمین سے جو میں نے اُن کے باپ دادا کوعنایت کی ہے پھر کبھی نہیں ہٹاؤنگا بشرطیکہ وہ اُن سب باتوں کو جو میں نے اُن کو فرمائیں یعنی اُس ساری شریعت اور آئین اور حُکموں کو جو موسیٰ کی معرفت نلے ماننے کی احتیاط رکھیں۔

9. اور منسی نے یہوداہ اور یروشلیم کے باشندوں کو یہاں تک گُمراہ کیا کہ اُنہوں نے اُن قوموں سے بھی زیادہ بدی کی جن کو خُدا نے بنی اسرائیل کے سامنے سے ہلاک کیا تھا۔

10. اور خُدا نے منسی اور اُس کے لوگوں سے باتیں کیں پر اُنہوں نے کُچھ دھیان نہ دیا۔

11. اس لیئے خُداوند اُس پر شاۃ، اسور کے سپہ سالاروں کوچڑھالایا جو منسی اور زنجیروں سے جکڑکر اور بیڑیاں ڈال کر بابل کو لے گئے۔

12. جب وہ مُصیبت میں پڑا تو اُس نے خُداوند اپنے خُدا سے منت کی اور اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضور نہایت خاکسار بنا۔

13. اور اُس نے اُس سے دُعا کی ۔تب اُس نے اُس کی دُعا قبول کر کے اُس کی فریاد سُنی اور اُسے اُس کی مملکت میں یروشلیم میں واپس لایا۔تب منسی نے جان لیا کے خُداوند ہی خُدا ہے۔

14. اُس کے بعد اُس نے داؤد کے شہر کے لیئے جیحون کے مغرب کی طرف وادی میں مچھلی پھاٹک کے مدخل تک یک باہر کی دیوار اُٹھائیاور عوفل کو گھیرا اور اُسے بُہت اُونچا کیا اور یہوداہ کے سب فصیل دارشہروں میں بہادر جنگی سردار رکھے۔

15. اور اُس نے اجنبی معبودوں کو اور خُداوند کے گھر سے اُس مُورت کو اور سب مذبحوں کو جو اُس نے خُداوند کے گھر کے پہاڑ پر اور یروشلیم میں بنوائے تھے دُور کیا اور اُن کو شہر کے باہر پھینک دیا۔

16. اور اُس نے خُداوند کے مذبح کی مرمت کی اور اُس پر سلامتی کے ذبیحوں کی اور شُکرگزاری کی قربانیاں چڑھائیں اور یہوداہ کو خُداوند اپنے خُدا کی پرستش کا حُکم دیا۔

17. تو بھی لوگ اُونچے مقاموں میں قربانی کرتے رہے پر فقط خُداوند اپنے خُدا کے لیئے۔

18. اور منسی کے باقی کام اور اپنے خُدا سے اُس کی دُعا اور اُن غیب بینوں کی باتیں جنہوں نے خُداوند اسرائیل خُدا کے نام سے اُس کے ساتھ کلام کیا۔

19. اُس کی دُعا اور اُس کا قبول ہونا اور اُس کی خاکساری سے پہلے کی سب خطائیں اور اُس کی بے ایمانی اور وہ جگہیں جہاں اُس نے اُنچے مقام بنوائے اور یسیرتیں اور کھودی ہوئی مُورتیں کھڑی یہ سب باتیں حُوزی کی تاریخ میں قلمبند ہیں۔

20. اور منسی اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نےُ سے اُس ہی کے گھر میں دفن کیا اور اُس کا بیٹا امُون اُس کی جگہ بادشاہ ہوا۔

21. امون بائیس برس کاتھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس یروشلیم میں سلطنت کی ۔

22. اور جو خُداوند کی نظر میں بُرا تھا وہی اُس نے کیا جیسا اُس کے باپ منسی نے کیا تھا اور امُون نے اُن سب کھودی ہوئی مُورتوں کے آگے جو اُس کیک بان منسی نے بنوائیں تھیں قربانیاں کیں اور اُن کی پرستش کی۔

23. اور وہ خُداوند کے حضور خاکسار نہ بنا جیسا اُس کا باپ منسی خاکسار بنا تھابلکہ اُمون نے گناہ پر گناہ کیا۔

24. سو اُس کے خادموں نے اُس کے خلاف سازش کی اور اُسی کے گھر میں اُسے مار ڈالا۔

25. پر اہل مُلک نے اُن سب کو قتل کیا جنہوں نے امُون بادشاہ کے خلاف سازش کی تھی اور اہل مُلک نے اُسکے بیٹے یوسیاہ کی اُسکی جگہ بادشاہ بنایا۔

About 2 تواریخ Chapter 33

Read 2 تواریخ Chapter 33 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of 2 تواریخ in the Old Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.

Book Information

Book: 2 تواریخ
Chapter: 33
Testament: Old Testament

How to Read this Chapter

Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading 2 تواریخ. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.

https://www.youtube.com/watch?v=rzsT_Q3KLzE

More Resources

Continue Reading the Bible

Continue reading 2 تواریخ Chapter 33 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.

Frequently Asked Questions

What is 2 تواریخ Chapter 33?

2 تواریخ Chapter 33 is part of the Book of 2 تواریخ in the Holy Bible.

Can I read this chapter online?

Yes. You can read the complete 2 تواریخ Chapter 33 online for free with easy chapter navigation.

More Chapters from 2 تواریخ

  1. 2 تواریخ Chapter 29
  2. 2 تواریخ Chapter 21
  3. 2 تواریخ Chapter 12
  4. 2 تواریخ Chapter 9
  5. 2 تواریخ Chapter 5
  6. 2 تواریخ Chapter 36
  7. 2 تواریخ Chapter 27

Explore More from پرانا عہدنامہ

  1. یرمیاہ Chapter 38
  2. نحمیاہ Chapter 7
  3. گنتی Chapter 8
  4. واعظ Chapter 8
  5. 2 سموئیل Chapter 23
  6. نحمیاہ Chapter 3
  7. پیدایش Chapter 23

Related Chapters & Readings

  1. استثنا Chapter 3
  2. یوایل Chapter 1
  3. یوایل Chapter 2
  4. ططس Chapter 2
  5. 1 تیمتھیس Chapter 2
  6. امثال Chapter 21
  7. زبور Chapter 56
Share Your Love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *