Read افسیوں Chapter 6 Online
Read افسیوں Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of افسیوں in the New Testament. Browse every verse with easy chapter navigation, continue to the next chapter, or explore the complete Book of افسیوں and the Holy Bible online.
Choose a Chapter
افسیوں 6
باب 6
1. اَے فرزندو! خُداوند میں اپنے ماں باپ کے فرمانبردار رہو کِیُونکہ یہ واجِب ہے۔
2. اپنے باپ کی اور ماں کی عِزّت کر (یہ پہلا حُکم ہے جِس کے ساتھ وعدہ بھی ہے)۔
3. تاکہ تیرا بھلا ہو اور تیری عُمر زمِین پر دراز ہو۔
4. اور اَے اَولاد والو! تُم اپنے فرزندوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ بلکہ خُداوند کی طرف سے تربِیت اور نصِیحت دے دے کر اُن کی پرورِش کرو۔
5. اَے نَوکرو! جو جِسم کے رُو سے تُمہارے مالِک ہیں اپنی صاف دِلی سے ڈرتے اور کانپتے ہُوئے اُن کے اَیسے فرمانبردار رہو جَیسے مسِیح کے۔
6. اور آدمِیوں کو خُوش کرنے والوں کی طرح دِکھاوے کے لِئے خِدمت نہ کرو بلکہ مسِیح کے بندوں کی طرح دِل سے خُداوند کی مرضی پُوری کرو۔
7. اور اُس خِدمت کو آدمِیوں کی نہِیں بلکہ خُداوند کی جان کر جی سے کرو۔
8. کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ جو کوئی جَیسا اچھّا کام کرے گا خواہ غُلام ہو خواہ آزاد خُداوند سے وَیسا ہی پائے گا۔
9. اور اَے مالِکو! تُم بھی دھمکِیاں چھوڑ کر اُن کے ساتھ اَیسا ہی سُلُوک کرو کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ اُن کا اور تُمہارا دونوں کا مالِک آسمان پر ہے اور وہ کِسی کا طرفدار نہِیں۔
10. غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔
11. خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔
12. کِیُونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہِیں کرنا ہے بلکہ خُکُومت والوں اور اِختیّار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فَوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
13. اِس واسطے تُم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مُقابلکہ کر سکو اور سب کاموں کا انجام دے کر قائِم رہ سکو۔
14. پَس سَچّائی سے اپنی کمر کِس کر اور راستبازی کا بکتر لگا کر۔
15. اور پاؤں میں صُلح کی خُوشخَبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر۔
16. اور اُن سب کے ساتھ اِیمان کی سِپر لگا کر قائِم رہو۔ جِس سے تُم اُس شرِیر کے سب جلتے ہُوئے تِیروں کو بُجھا سکو۔
17. اور نِجات کا خُود اور رُوح کی تلوار جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔
18. اور ہر وقت ہر طرح سے رُوح میں دُعا اور مِنّت کرتے رہو اور اِسی غرض سے جاگتے رہو کہ سب مُقدّسوں کے واسطے بِلاناغہ دُعا کِیا کرو۔
19. اور میرے لِئے بھی تاکہ بولنے کے وقت مُجھے کلام کرنے کی تَوفِیق ہو جِس سے مَیں خُوشخَبری کے بھید کو دِلیری سے ظاہِر کرُوں۔
20. جِس کے لِئے زنجِیر سے جکڑا ہُؤا ایلچی ہُوں اور اُس کو اَیسی دِلیری سے بیان کرُوں جَیسا بیان کرنا مُجھ پر فرض ہے۔
21. اور تُخِکُس جو پیارا بھائِی اور خُداوند میں دِیانتدار خادِم ہے تُمہیں سب باتیں بتا دے گا تاکہ تُم بھی میرے حال سے واقِف ہو جاؤ کہ مَیں کِس طرح رہتا ہُوں۔
22. اُس کو مَیں نے تُمہارے پاس اِسی واسطے بھیجا ہے کہ تُم ہماری حالت سے واقِف ہو جاؤ اور وہ تُمہارے دِلوں کو تسلّی دے۔
23. خُدا باپ اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے بھائِیوں کو اِطمینان حاصِل ہو اور اُن میں اِیمان کے ساتھ محبّت ہو۔
24. جو ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح سے لازوال محبّت رکھتے ہیں اُن سب پر فضل ہوتا رہے۔
About افسیوں Chapter 6
Read افسیوں Chapter 6 online from the Holy Bible. This chapter is part of the Book of افسیوں in the New Testament. Continue reading with the chapter navigation above or explore the complete book.
Book Information
Book: افسیوں
Chapter: 6
Testament: New Testament
How to Read this Chapter
Use the Previous and Next Chapter buttons to continue reading افسیوں. You can also adjust the font size for comfortable reading and browse other books of the Bible using the navigation links.
More Resources
Continue Reading the Bible
Continue reading افسیوں Chapter 6 and explore every book, chapter and verse of the Holy Bible. Use the navigation links above and below to move through the Scriptures with ease.
Frequently Asked Questions
What is افسیوں Chapter 6?
افسیوں Chapter 6 is part of the Book of افسیوں in the Holy Bible.
Can I read this chapter online?
Yes. You can read the complete افسیوں Chapter 6 online for free with easy chapter navigation.
More Chapters from افسیوں
Explore More from نیا عہدنامہ
- 1 تیمتھیس Chapter 5
- یوحنا Chapter 4
- کلسیوں Chapter 1
- یوحنا Chapter 9
- اعمال Chapter 22
- اعمال Chapter 27
- مکاشفہ Chapter 8